عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

’انوبھو ایوارڈاسکیم،2024‘


ابوبھوپورٹل پر اپنے تجربات جمع کرانے کی آخری تاریخ31 مارچ 2024 ہوگی، تمام لائن وزارتیں/محکمے پنشنرز سے رابطہ کریں تاکہ انوبھو پورٹل پرتجربات جمع کرایا جاسکیں

انوبھوایوارڈ اسکیم،حکومت میں کام کر نے کے دوران ریٹائرڈ عہدیداروں کے ذریعے قوم کی تعمیر میں دیے گئے تعاون کااعتراف کرتی ہے اور ہندوستان کی انتظامی تاریخ کو تحریری بیانات کے ذریعہ دستاویزی شکل دیتی ہے

پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کی طرف سے اب تک 54انوبھو ایوارڈز دیئے گئے

Posted On: 12 JAN 2024 2:39PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم ہند کی ہدایت پرڈی او پی پی ڈبلیو نے مارچ 2015 میں حکومت کے ساتھ کام کرتے ہوئے ریٹائر ہونے والے/ریٹائرڈ مرکزی حکومت کے ملازمین کے تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک آن لائن پلیٹ فارم بعنوان ’انوبھو پورٹل‘شروع کیا تھا۔ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ریٹائر ہونے والوں کی طرف سے نوٹ چھوڑنے کا یہ کلچر مستقبل میں گڈ گورننس اور انتظامی اصلاحات کا سنگ بنیاد بنے گا۔

حکومت نے انوبھو ایوارڈ اسکیم2024 کو نوٹیفائی کر دیا ہے۔ اسکیم میں حصہ لینے کے لیے ریٹائر ہونے والے مرکزی حکومت کے ملازمین/پنشنرز کو ریٹائرمنٹ سے 8 ماہ قبل اور ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال تک اپنا انوبھو رائٹ اَپ جمع کروانا ہوگا۔ اس کے بعد متعلقہ وزارتوں/محکموں کی طرف سے جائزہ لینے کے بعد ان کی تحریریں شائع کی جائیں گی۔ شائع شدہ تحریروں کو انوبھو ایوارڈز اور جیوری سرٹیفکیٹس کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔انوبھو ایوارڈ اسکیم2024 کے تحت اپنے تجربات جمع کرانے کی آخری تاریخ31 مارچ 2024 ہے۔2016 سے 2023 تک 54 انوبھو ایوارڈز دیئے جا چکے ہیں۔ اسکیم کے مطابق31 جولائی2023 سے 31 مارچ 2024 تک انوبھو پورٹل پر شائع ہونے والے تمام انوبھو رائٹ اَپ پر 5 انوبھو ایوارڈز اور 10 جیوری سرٹیفکیٹس  ایوارڈ کے لیے غور کیا جائے گا۔

انوبھو ایوارڈ اسکیم،2024 میں وسیع تر شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ڈی او پی پی ڈبلیو نے ایک آؤٹ ریچ مہم شروع کی ہے ،تاکہ ہر پنشنر تک پہنچا جاسکے ، تاکہ وہ اپنا انوبھو/تجربہ پیش کر سکیں۔ اس سلسلے میں وزارتوں/محکموں کے نوڈل افسروں اور سی اے پی ایف کے ساتھ میٹنگیں کی گئی ہیں۔ وزارتوں/محکموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پنشنرز تک پہنچ کر ان کے تجربات کو بروقت جمع کرائیں۔ ایوارڈیافتہ نامزدگیوں کی دستاویزات  سازی کے فارمیٹ پر نالج شیئرنگ سیشن بھی بلایا گیا ہے۔

انوبھو ایوارڈ حاصل کرنے والے،انوبھو ایوارڈز اسپیک ویبنار سیریز کے تحت ایک قومی فورم پر اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہیں۔

************

ش ح۔م م۔ن ع

U. No.3533



(Release ID: 1995575) Visitor Counter : 82