نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزیر اعظم 12 جنوری کو ناسک، مہاراشٹرا میں 27ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم نیشنل یوتھ ڈے پر ایک لاکھ نوجوان شرکا سے خطاب کریں گے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر
رضاکار سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے
Posted On:
11 JAN 2024 8:31PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جنوری کو ناسک، مہاراشٹرا میں 27ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کریں گے اور ملک کے نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔
مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ سوامی وویکانند جی کی 161 ویں سالگرہ کے موقع پر ناسک، مہاراشٹرا میں 27 واں قومی یوتھ فیسٹیول منایا جا رہا ہے۔ 12 جنوری کو نوجوانوں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں سے ہزاروں نوجوان یہاں کمبھ کے شہر میں جمع ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کل وزیر اعظم جناب نریندر مودی مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی تقریباً ایک لاکھ نوجوان شرکا سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب ملک کے نوجوانوں کی قوت کا مظاہرہ کرے گی اور ملک کے نوجوان 2047 تک ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے کا عہد کریں گے جو ہندوستان کی آزادی کا 100 واں سال ہوگا۔
اس سال متعدد سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر ہندوستان کے تمام اضلاع میں ڈپارٹمنٹ آف یوتھ افیئرز کی جانب سے نیشنل یوتھ ڈے منایا جائے گا۔ این ایس ایس یونٹس، این وائی کے ایس اور بہت سے تعلیمی اداروں کے تعاون سے پورے ملک میں مائی بھار ('MY Bharat') کے رضاکار ہندوستان کے لیے رضاکارانہ طور پر سرگرمیاں انجام دینے کے لیے اپنی توانائیوں کو مربوط کریں گے۔ یوتھ کلب بھی اپنی متحرک توانائی کو استعمال میں لائیں گے، اور واقعی ایک جامع ماحول کو یقینی بنائیں گے۔ مہم میں 88 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لیں گے۔
ان تقریبات کے لیے رضاکاروں کو MY Bharat ڈیجیٹل پلیٹ فارم (https://mybharat.gov.in) کے ذریعے رجسٹر کیا جاتا ہے۔ 12 جنوری کو ملک کے بڑے شہروں اور 750 اضلاع کے ہیڈکوارٹر میں سڑک کی حفاظت سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ تربیت یافتہ سڑک کی حفاظت کے رضاکاروں کو مرکزی/ریاستی وزرا، مقامی ممبران پارلیمنٹ یا ایم ایل اے کے ذریعہ جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جائے گا۔ ان رضاکاروں کو ٹریفک چوک پوائنٹس پر ٹریفک کو سنبھالنے میں مدد کے لیے تعینات کیا جائے گا اور سڑک کی حفاظت سے متعلق آگاہی کی سرگرمیاں بھی کی جائیں گی۔
رضاکار بچوں کو کہانی سنانے کے سیشن کے لیے آنگن واڑی مراکز کا بھی دورہ کریں گے اور سرکاری اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
12 جنوری 2024 کو سوامی وویکانند کی یوم پیدائش ہے، اور اسے نیشنل یوتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ نوجوانوں کے امور کا محکمہ ملک کے ہر کونے سے نوجوان آبادی کو مشغول کرنے اور با اختیار بنانے کے لیے ایک منفرد اور وسیع نقطہ نظر کے ساتھ، نیشنل یوتھ ڈے کی تیاری کر رہا ہے۔
ملک کے 763 اضلاع میں، نیشنل یوتھ ڈے 2024 پر ضلعی سطح کا ایک میگا پروگرام سوامی وویکانند کو عقیدت کے ساتھ پھول چڑھانے کے ساتھ شروع ہوگا۔
پروگرام کے اختتام پر یووا اتسو کے فاتحین کے ساتھ ساتھ میزبان اداروں کی ٹیموں/ افراد کی شرکت کے ساتھ ضلع کے متنوع ثقافتی ورثے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے والا ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔
ہندوستان بھر کے نوجوان اپنی قریب ترین سرگرمیوں میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کر سکتے ہیں۔ وہ MY Bharat پلیٹ فارم پر اپنی شرکت کی تصاویر اور میڈیا بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
**********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3516
(Release ID: 1995362)
Visitor Counter : 112