مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
صدرجمہوریہ نے سوچھ سرویکشن ایوارڈ 2023 سے نوازا
‘‘صاف ستھرے شہر’’ کی لیگ میں اب اندور کے ساتھ سورت بھی ہوا شامل
تقریب میں 24 قومی، 20 علاقائی اور 54 ریاستی سطح کے ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا
Posted On:
11 JAN 2024 3:34PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ا یچ یو اے) کے ذریعہ بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقدہ سوچھ سرویکشن ایوارڈ 2023 سے نوازا۔13 ایوارڈ یافتگان کو صاف ستھرے شہر، سب سے صاف چھاؤنی، صفائی مترسرکشا، گنگا ٹاؤنس اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاست کے زمرے کے تحت اعزازسے نوازا گیا۔ اس سال صاف ستھرے شہر کے ایوارڈ میں مشترکہ فاتحین کی نمائش کی گئی۔ پورٹ سٹی سورت نے اندور کے ساتھ ساتھ سب سے اعلیٰ اعزاز حاصل کیا، جس نے لگاتار 6 سال تک تنہا سرفہرست مقام حاصل کیا۔ 1 لاکھ سے کم آبادی والے شہروں کے زمرے میں، ساسواد، پاٹن اور لوناولا نےسرفہرست تین مقامات حاصل کیے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے مہو کنٹونمنٹ بورڈ کو سب سے صاف ستھرا کنٹونمنٹ بورڈ قرار دیا گیا۔ وارانسی اور پریاگ راج نے صاف ستھرے گنگا ٹاؤنس میں سرفہرست دو ایوارڈ جیتے ہیں۔ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاست کے لیے سرفہرست تین ایوارڈز جیتے۔ چنڈی گڑھ کو بہترین صفائی مترا سورکشت شہر کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب کے دوران 110 ایوارڈز دیئے گئے۔
پروگرام کے دوران عزت مآب صدر جمہوریہ ہند نے سوچھ سرویکشن 2023 کے تمام فاتحین کو مبارکباد دتے ہوئے کہاکہ سوچھ بھارت مشن کو لگاتار آگے بڑھانےکےلئے میں مرکزی حکومت ، رہا ئش اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور ان کی پوری ٹیم کی ستائش کرتی ہوں۔سال 2023 کا تھیم ہے‘‘ویسٹ ٹو ویلتھ’’ (فضلہ کو دولت میں تبدیل کرنا)،یہ بہت عمدہ اور مفید آور موضوع ہے،آپ کو سوچ کوآگے بڑھاتے ہوئے میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ویسٹ از ویلتھ ،کچرے کو دولت میں تبدیل کرناہے، جامع صفائی ستھرائی کو بہترین عمل کے ذریعہ بدلناہے۔آپ سب صفائی سے خوشحالی کے راستے پرآگےبڑھ رہے ہیں اور مشن کے ذریعہ خود انحصاری پیدا کررہے ہیں جوکہ قابل ستائش مشن ہے۔مجھے یہ جان کر اطمینان ہوا کہ صفائی متر سرکشا جذبے اورفلاح و بہبود کو یقینی بنانےکےلئےبھی موثر قدم اٹھائے جارہے ہیں ۔یہ بہترین عمل ہے کہ سوچھ بھارت مشن کے دوسرے مرحلے میں ‘‘سرکولیٹری انویسٹ منجمنٹ’’ کے تصور پر عمل کیا جار ہا ہے ۔ زیادہ سے زیادہ اشیا کو ری سائیکل اور ری یوز کرنے کے متعلق سرکلر اکنامی کی راہ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے لئے معاون ثابت ہورہی ہے ۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اپ تمام نے سوچھتاسرویکشن 2024 کے لئے ری ڈیوز، ری یوز اور ری سائیکل کا موضوع مقرر کیا ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ‘‘آج ہندوستان کا ہر شہر او ڈی ایف ہے۔ یہ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ایس بی ایم ایک سرکاری پروگرام سے شروع ہوکر جن آندولن بن گیا۔ یہ مشن انتودیا سے سروودیا کے وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سوچھ بھارت مشن کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی وزیر نے بتایا کہ 2014 میں کچرے کی صرف 15-16فیصد سائنسی پروسیسنگ ہوتی تھی، جب کہ آج یہ تعداد تقریباً 76فیصد ہے، اگلے 2 سے 3 سالوں میں، 100فیصد حاصل کیا جائے گا۔ اس مشن کے آخر تک ہم مین ہول سے مشین ہول تک مکمل طور پر منتقلی میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔ ایس بی ایم نے لوگوں کے رویے میں خاطر خواہ تبدیلی لانے میں مدد کی ہے۔سوچھ سرویکشن کے بارے میں انہوں نے کہاکہ 2016 میں معمولی شروعات سے آج سوچھ سرویکشن دنیا کا سب سے بڑے سالانہ سروے بن گیا ہے۔سوچھ سرویکشن نے شہروں کے درمیان صحت مقابلے کی مشق کو فروغ دیا ہے اوریہ ایک مضبوط سہ فریقی تجزیہ ہے ۔
ایوارڈ تقریب میں مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے،ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے کہاکہ گذشتہ 9 سالوں میں سوچھتا کے معاملے میں کافی تبدیلی آئی ہے جسے واضح طور پر دیکھا جاسکتاہے۔ ہر جگہ اور سب کے لیے بیت الخلا ہے۔ ہم نے ملک کے 90 فیصد حصے کو صاف کیا ہے، باقی 10 فیصد کو صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوچھ سرویکشن 2023 کی خصوصیات پر زور دیتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اسے کس طرح ویسٹ ٹو ویلتھ کے اصول کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا تھا،فضلہ کے بندوبست میں سرکلیرٹی کو فروغ دینے اور فضلہ سے ویلیو نکالنےکی صلاحیت کو بروئے کالانے کےایس بی ایم ۔ یو 20.0 کے مقصد کےساتھ تال میل قائم کرنے پر غور کریں۔ 2016 میں 73 اہم شہروع کے معمولی تشخیص سے شروع ہوکر موجودہ ایڈیشن میں 4477 شہروں تک اپنی رسائی بنانےکے بعد سوچھ سرویکشن کی اہمیت بھی تیزی سے بڑھ گئی ہے ۔اس سال سوچھ شہر ایوارڈز میں لیگیسی ڈمپ سائٹس کو ختم کرنے، پلاسٹک کچرے کوٹھکانےلگانے، ری ڈیوز ، ری یوز، ری سائیکل کے اصولوں کو نافذکرنے اور صفائی متروں کی سرکشا کویقینی بنانے کو ترجیح دی گئی ہے۔ سوچھ سرویکشن (ایس ایس) 2023 میں کچرے کی تشخیص کےوسائل میں تبدیل کرنےپر توجہ مرکز کی اورتشخیص 3000 سےزیادہ تشخیص کاروں کی ٹیم کے ذریعہ کیا گیا ۔
اوسط اور چھوٹے شہروں کو 20 علاقائی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فاتحین کی فہرست کچرا سےپاک شہر(جی ایف سی) اورکھلے میں رفع حاجت سے پاک (اوڈی ایف) کےنتائج یہاں دیکھیں۔
عزت مآب صدرجمہوریہ کی موجودگی میں ‘‘ایک تاریخ، ایک گھنٹہ ، ایک سا تھ ’’ مہم اور 2024کےلئے سوچھ بھارت مشن اینتھم کے اجرا پر روشنی ڈالتےہوئے ایک ا ٓڈو ویزول پرزنٹیشن کے ذریعہ سوچھ بھارت مشن کے 9 سال اورصفائی ستھرائے کےجذبےکو پھر سے زندہ کیا گیا۔ پلے بیک گلوکار، کیلاش کھیر نے ترانے ‘نیا سنکلپ ہے، نیا پرکلپ ہے’ کو اپنی آواز دی ہے۔
سال کی سب سے زیادہ منتظر ایوارڈ تقریب 3000 سے زیادہ مہمانوں کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔ مہمانوں کی فہرست میں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب موہن یادو، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ شری وشنو دیو سائی، نائب وزیر اعلیٰ اور یو اے ڈی کے وزیر شری ارجن ساؤ، مدھیہ پردیش کے شہری ترقی کے وزیر شری کیلاش وجے ورگیہ،اتر پردیش سے یو ڈی جناب اروند کمار شرما سمیت ملک کے مختلف حصوں کے میئرز، ریاست اور شہر کے منتظمین، سیکٹر پارٹنرز، موضوعات کے ماہرین، نوجوانوں کی تنظیمیں، صنعت کے نمائندے، صفائی ستھرائی اور فضلہ کے انتظام کے شعبے میں اسٹارٹ اپس، تعلیمی ادارے، این جی اوز، سی ایس اوز، صفائی متر، سیلف ہیلپ گروپس وغیرہ بھی شامل تھے۔اں ایوارڈ کی تقریب دیکھیں۔
پدم شری سدرسن پٹنائک اور ان کی ٹیم نے سوچھ بھارت کے سفر، کامیابیوں اورجذبے کی نمائش کرتے ہوئے ا یک لائیو سینٹ آرٹ کریئٹو پرزنٹیشن دے کر سامعین کو مسحور کیا۔ پروگرام کا ایک اور خاص پہلو سیلف ہیلپ گروپ کے ممبران کی طرف سے لگائے گئے رنگین اسٹال تھے جو کہ دستکاری، فن پارے اور فضلے سے تیار کردہ دیگر مصنوعات فروخت کر رہے تھے۔ اسٹالوں میں اپ سائیکل کئے گئے کپڑوں کے تھیلوں سے کیلے کے پتوں کے شوپیس ، بانس کی مصنوعات سے کچرے سےتیار زیورات تک کی مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی۔ا سٹور میں اور بھی کچھ تھا! کچرے کے بندوبست کے شعبے میں نئی تکنیکوں اور آلات کی نماش کرنے والے آلات کی ایگزبیشن نےمہمانوں کی توجہ حاصل کی۔ مکینیکل سویپنگ مشینوں سے لیکر سیویج صفائی کرنے والے روبوٹس تک، فضلہ اکٹھا کرنے اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے لے کر جدید ترین روبوٹس تک، نمائش میں مضبوط مشینوں کامظاہرہ کیا گی ا اور مختلف شہروں کو استعمال کے امکانات سےمتعلق معلومات حاصل کرنے میں مدد ملی۔
ایوارڈ کی تقریب میں شہروں اور شہریوں کونئے عزم مصمم اور جوش و جذبے کے ساتھ کچرے سے پاک شہروں کا ہدف حاصل کرنےاور خود کو دوبارہ اس کے لئے تیار کرنے میں ایک پلیٹ فارم کے طورپرکام کیا۔
*****
ش ح۔ع ح۔ف ر
(U: 3496)
(Release ID: 1995243)
Visitor Counter : 179