پنچایتی راج کی وزارت

حیدر آباد میں واقع انڈین اسکول آف بزنس میں جاری عوامی پالیسی مکالمے 2024 کے دوران سوامتواسکیم نے اختراعی سینڈ باکس پرزنٹیشن کے لیے بہترین اختراع کا ایوارڈ جیتا


سوامتو اسکیم ہریانہ، اتراکھنڈ، پڈوچیری، انڈمانا اور نکوبار جزائر اور گوا کے تمام تر آباد مواضعات کے پراپرٹی کارڈ بناکر اپنے منتہائے عروج تک پہنچ چکی ہے

2.90 لاکھ مواضعات میں ڈرون سروے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اب تک 1.06 لاکھ گاؤں کے لیے 1.66 کروڑ پراپرٹی کارڈس تیار کیے جا چکے ہیں

Posted On: 06 JAN 2024 1:17PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت نے اختراعی سینڈ باکس پرزنٹیشن میں حصہ لیا اور سوامتو اسکیم کے توسط سے لینڈ گورنینس میں ڈجیٹل تغیر سے متعلق پہل قدمیوں‘‘ کو پیش کیا، اس کے تحت شفافیت اور اثرانگیزی کے ساتھ آراضی حکمرانی کے نظام   کو ڈجیٹل شکل دینے کے لیے ریاستوں کے ذریعہ اپنائے جانے والے ضوابط کی تفصیلات بیان کی گئیںَ۔ پنچایتی راج کی وزارت کو 3 جنوری سے 5 جنوری 2024 کے دوران حیدرآباد میں واقع انڈین اسکول آف بزنس (آئی ایس بی) میں بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے دوسرے سالانہ سہ روزہ ’’عوامی پالیسی مکالمے‘‘ کے دوران ’’سوامتو اسکیم کے توسط آراضی حکمرانی میں ڈجیٹل تغیر سے متعلق پہل قدمیوں‘‘ کے لیے اختراعی سینڈ باکس پرزنٹیشن  میں مقتدر اولین انعام تفویض کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U24T.jpg

سوامتو اسکیم کے نفاذ میں افادیت اور جوابدہی میں اضافے کی غرض سے تکنالوجی کو بروئے کار لانے میں پنچایتی راج کی وزارت کی اختراعی کوششوں  کو اس سے پہلے مختلف مواقع پر شاندار اور تغیراتی کوششوں کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ سوامتو اسکیم نے اکتوبر 2023 میں مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے  محکمے  (ڈی اے آر پی جی) کے زیر اہتمام ’’عوام پر مرتکز خدمات کی فراہمی کے لیے ابھرتی ہوئی تکنالوجی کے استعمال‘‘ کے زمرے میں ای۔گورنینس 2023 کے لیے قومی ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OTL3.jpg

سوامتو اسکیم کو اگست 2023 میں گوا میں منعقدہ ڈجی ٹیک کانکلیو 2023 کے دوران ’’ڈجیٹل تغیر کے لیے ای۔حکمرانی میں تکنالوجی کا اختراعی استعمال‘‘ زمرے کے لیے گولڈ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00375F6.jpg

پس منظر:

پنچایتی راج کی وزارت کی سوامتو اسکیم ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے  جس نے بھارت میں دیہی برادریوں کی اختیار کاری کے لیے غیر معمولی تعاون دیا ہے۔ جدید ترین تکنالوجی سے لیس ڈرون سروے اور جی آئی ایس میپنگ تکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے، یہ اسکیم قطعہ آراضی کی ٹھیک ٹھیک حد بندی کو یقینی بناتی ہے، اور اس طرح تنازعات کو کم کرنے، اور لوگوں کو حقوق ِ املاک کے ریکارڈ یعنی  سوامتو پراپرٹی کارڈس کی فراہمی میں تعاون دیتی ہے، ساتھ ہی املاک سے آمدنی حاصل کرنے ، بینک سے قرض حاصل کرنے ، گاؤں کی سطح کی جامع منصوبہ بندی کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔ تکنالوجی کا یہ انضمام نہ صرف دستاویزات کے عمل کو ہموار کرتا ہے بلکہ دیہی علاقوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے والے، زیادہ شفاف اور موثر زمینی انتظامی نظام کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

سوامتو اسکیم (https://svamitva.nic.in) ایک ڈگر سے ہٹ کر پہل قدمی ثابت ہوئی ہے، جو  دیہی بھارت میں آراضی کی ملکیت کے منظرنامے کو تبدیل کرنے کے لیے اختراع اور نئی تکنالوجیوں کو بروئے کار لاتی ہے۔ اس اسکیم کو 24 اپریل 2020 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ اس کے آغاز کے بعد سے لے کر اب تک مختلف پلیٹ فارموں پر تسلیم کیا گیا ہے اور مختلف ایوارڈس سے نوازا گیا ہے۔

یہ اسکیم، جس کا ہدف 2024-25 میں نفاذ کی تکمیل تک پہنچنا ہے، متعدد سنگ میل حاصل کر چکی ہے۔ 2.90 لاکھ مواضعات میں ڈرون سروے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اب تک 1.06 لاکھ مواضعات کے لیے 1.66 کروڑ پراپرٹی کارڈس تیار کیے جا چکے ہیں۔ یہ اسکیم ہریانہ، اتراکھنڈ، پڈوچیری، انڈمان اور نکوبار جزائر اور گوا کے تمام تر آباد مواضعات کے پراپرٹی کارڈس کی تیاری کے ساتھ اپنے منتہائے عروج تک پہنچ چکی ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3327



(Release ID: 1993752) Visitor Counter : 82