جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

کاوارتی کا پہلا آن گرڈ سولر پاور پلانٹ جس میں جدید ترین بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم ہے ،اس  سے 250 کروڑ روپے کی بچت ہونے کاتخمینہ ہے، ڈیزل کی کھپت 190 لاکھ لیٹر تک کم ہوجائے گی اور 58,000 ٹن کاربن اخراج کم ہوجائے گا

Posted On: 04 JAN 2024 3:20PM by PIB Delhi

لکشدیپ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کے طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 3 جنوری 2024 کو کاوارتی میں شمسی توانائی کے ایک پلانٹ کو ملک کے نام وقف کیا، جو کہ جدید ترین بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) ٹیکنالوجی کے ساتھ خطے کا پہلا آن گرڈ سولر پروجیکٹ ہے۔ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس ای سی آئی) کی ان دو تنصیبات کو ایک ساتھ ملا کر 1.7 میگاواٹ کی شمسی صلاحیت اور 1.4 میگاواٹ بیٹری اسٹوریج کی جدید سہولت حاصل ہے۔

جزیرہ نماخطے کے لیے پائیدار توانائی کے حل کی طرف ایک اہم پیش رفت کے طور پرشمسی توانائی کا پلانٹ کاوارتی میں ڈیزل پر مبنی بجلی گھروں پر انحصارکو کم کرنے میں مدد کرے گا۔ لکشدیپ توانائی ترقیاتی ایجنسی (ایل ای ڈی اے) اب ان سولر پلانٹوں سے بجلی کا استعمال کرے گی، جو ڈیزل پر مبنی بجلی سے خطے کے لیے پائیدار، ماحول دوست توانائی کے ذریعہ کی طرف ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرے گی۔

متوقع تکنیکی مدت کے دوران، اس پہل سے تقریباً 250 کروڑروپے کی تجارتی بچت حاصل ہونے کا امکان ہے۔اس سے ڈیزل کی کھپت میں 190 لاکھ لیٹر تک کی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی اور 58,000 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کااخراج کم ہوگا،نیزیہ پہل ماحولیات کے لئےسازگار توانائی کو فروغ دینے اور لکشدیپ کے لیے صاف ستھرے اور زیادہ پائیدار مستقبل کو فروغ دینے میں اس کی گہری اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

پروجیکٹ کے لیے انجینئرنگ، خریداری اور تعمیراتی (ای پی سی) کی مہارت سن سورس انرجی نے فراہم کی ہے۔

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ(ایس ای سی آئی)، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای)، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک منی رتن زمرہ-I کی مرکزی سیکٹرکی سرکاری کمپنی ہے۔یہ کمپنی قابل تجدید توانائی کے مختلف وسائل ،خاص طور پر شمسی اوربادی توانائی، قابل تجدید توانائی(آر ای) پر مبنی اسٹوریج نظام، بجلی کی تجارت،تحقیق و ترقی کےساتھ  ساتھ قابل تجدید توانائی پر مبنی مصنوعات جیسے گرین ہائیڈروجن، گرین امونیا اورقابل تجدید توانائی سے چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کےفروغ اور ترقی میں مصروف عمل ہے۔

یہ کمپنی نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای) کی متعدد اسکیموں کے نفاذ کے لیے نوڈل ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔ کمپنی کے پاس زمرہ اول کاپاور ٹریڈنگ لائسنس بھی ہے اور وہ اس شعبے میں سولر/بادی/ہائبرڈ/آر ٹی سی/بی ایس ای ایس پاور کی ٹریڈنگ کے ذریعے اس کی طرف سے لاگو کی جانے والی اسکیموں کے تحت قائم کردہ پروجیکٹس کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

*****

ش ح۔م ع۔ف ر

 (U: 3250)



(Release ID: 1993107) Visitor Counter : 78