وزارت دفاع

پہلی بار، شمال مشرق سےلڑکیوں پر مشتمل  ایک دستہ یوم جمہوریہ کےاین سی سی کیمپ 2024 میں حصہ لے گا

Posted On: 03 JAN 2024 5:05PM by PIB Delhi

شمال مشرق کی 45 لڑکیوں پر مشتمل ایک بینڈ پہلی بار یوم جمہوریہ کے نیشنل کیڈٹ کور(این سی سی)کیمپ 2024 میں حصہ لے رہا ہے۔ان لڑکیوں کی عمر 15-13 سال کے درمیان ہے ، جو شمال مشرق کے بیش بہا ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتی ہیں اور ملک کے کونے کونے تک این سی سی کی رسائی کو ظاہر کرتی ہیں۔

دہلی کینٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 03 جنوری 2024 کو ڈی جی این سی سی لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے بتایا کہ ملک بھر سے کل 2,274 کیڈٹ، جن میں سب سے زیادہ 907 لڑکیاں شامل ہیں، ایک ماہ تک چلنے والے کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ کیڈٹ میں جموں و کشمیر اور لداخ کے 122 کیڈٹ کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کے 177 کیڈٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یوتھ ایکسچینج پروگرام(وائی ای پی) کے تحت 25 دوست ممالک کے کیڈٹ اور افسران شرکت کریں گے۔

این سی سی کے ڈی جی نے اس بات پر زور دیا کہ یوم جمہوریہ کیمپ کا مقصد ملک کی شاندار روایات کو اجاگر کرنا اور کیڈٹ کے ویلیو سسٹم کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ کیمپ ثقافتی تبادلے کے پروگراموں کے ذریعہ قومی یکجہتی کو فروغ دے گا اور تنوع میں اتحاد کو مضبوط کرے گا۔ نائب صدرجمہوریہ، وزیر دفاع، دفاعی امور کے وزیر مملکت ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں سروس چیف سمیت کئی معززین کیمپ کا دورہ کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے 2023 میں این سی سی کی طرف سے کی گئی اہم سرگرمیوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 39 ایک بھارت شریشٹھ بھارت کیمپ منعقد کیے گئے جن میں دو وائبرنٹ ولیج ایریا کیمپ، تین ڈی آر ڈی او کیمپ اور ایک ایرو اسپیس کیمپ شامل ہیں۔ میگا سائکلوتھون، ناری وندھن رن، کھیلوں کے مقابلوں میں غیر معمولی کارکردگی، کوہ پیمائی مہمات اور جی 20 تقریبات میں ایسی ہی دوسری کامیابیاں تھیں۔

این سی سی کے ڈی جی نے اس بات پر زور دیا کہ کیڈٹ کے تربیتی فلسفے کو نوجوانوں کی بدلتی ہوئی امنگوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے بہتر بنایا گیا ہے انہوں نے کہا ۔ "شخصیت کی نشوونما، قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارنے اور کیڈٹ کی مہارتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی جاتی ہے تاکہ انہیں ان کے مستقبل کے تقاضوں سےآراستہ کیا جا سکے۔ خیال یہ ہے کہ انہیں بہتر شہری میں تبدیل کیا جائے اور سب سے پہلے قوم کے جذبے کو ابھارا جائے‘‘ ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

3222



(Release ID: 1992880) Visitor Counter : 80