وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وکست  بھارت سنکلپ یاترا  نے لاکھوں لوگوں کو بااختیار بنایا ہے: یہ ملک کے   کونے کونے تک پہنچنی ہے، ہر کسی کی  زندگی کو چھوا ہے


ملک کے 1.64 کروڑ شہریوں کو  آیوشمان بھارت ہیلتھ کوریج حاصل ہو اہے۔ 9.47 لاکھ لوگوں کا اندراج  پی ایم اجولا یوجنا کے تحت ہوا ہے؛’مائی بھارت‘ میں 27.31 لاکھ نوجوانوں کا اندراج کیا گیا ہے

Posted On: 03 JAN 2024 3:48PM by PIB Delhi

وکست  بھارت سنکلپ یاترا پورے ملک میں زور پکڑ رہی ہے  اور لوگوں تک پہنچنے کی سرگرمیوں کے ذریعہ بیداری پھیلا رہی ہے اور حکومت ہند کے ذریعہ  شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کی تکمیل کررہی ہے۔ اس یاترا کو وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 نومبر 2023 کو کھنٹی، جھارکھنڈ سے جھنڈی دکھا کرروانہ کیا،جس کے تحت ملک بھر کے مختلف مقامات سے بیک وقت متعدد انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) وینس کوروانہ کیا گیا۔ اس یاترا کا مقصد 25 جنوری 2024 تک، ملک بھر میں 2.60 لاکھ گرام پنچایتوں اور 4000+ شہری مقامی اداروں کو کور کرنا ہے۔

وکست  بھارت سنکلپ یاترا پورے ہندوستان میں بیداری پیدا کر رہی ہے

حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرتے ہوئے یاترا ملک کے کونے کونے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اقدام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سماجی بہبود کے یہ پروگرام ملک کے ہر فرد تک پہنچیں، حتیٰ کہ دور دراز کے علاقوں تک بھی۔

یاترا کے ایک حصے کے طور پر، مختلف موقع پرفراہم کرائی جانے والی خدمات  جیسے پی ایم اجولا یوجنا میں اندراج، مائی بھارت رضاکاروں کا رجسٹریشن، آیوشمان کارڈ کی تقسیم وغیرہ بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ یاترا کے دوران، شہریوں کی ایک قابل ذکر تعداد نے مختلف سرکاری اسکیموں میں حصہ لیا، جس میں خاطر خواہ شرکت کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس پوری یاترا کے دوران، افراد کو اپنے جائز حقوق  کا استعمال کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

یاترا کے دوران، پردھان منتری اجولا یوجنا (پی ایم یو وائی) کے تحت 9.47 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کھانا پکانے کے صاف ایندھن تک رسائی دی گئی، اس طرح خاندانوں کو دھوئیں سے بھرے کچن سے نجات دلائی گئی۔ 1.64 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈز کی تقسیم اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ شہریوں کو فی خاندان سالانہ  پانچ لاکھ روپے کا جامع صحت کا کور ملے۔

یاترا کے ایک حصے کے طور پر، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) نے 18.15 لاکھ سے زیادہ شہریوں کے لیے حادثاتی بیمہ فراہم کیا۔ 10.86 لاکھ سے زیادہ افراد نے پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) کے فوائد حاصل کیے ہیں، جو زندگی کا بیمہ فراہم کرتی ہے۔ یہ دونوں اسکیمیں پورے ہندوستان میں مالی شمولیت کو آگے بڑھا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ یاترا کے دوران 6.79 لاکھ سے زیادہ اسٹریٹ وینڈرز کو وزیر اعظم اسٹریٹ وینڈر کی آتم نربھر ندھی (پی ایم سواندھی) کے تحت ورکنگ کیپیٹل لون دیا گیا۔ ’مائی بھارت‘ کو اپناتے ہوئے، 27.31 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے اپنا اندراج کرایا، جو وکست بھارت سنکلپ یاترا کے فریم ورک کے اندر سرگرمی کی  کی ایک نئی لہر کا پتہ دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AW50.jpg

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3211


(Release ID: 1992761) Visitor Counter : 135