صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

اہم سنگ میل عبور کیا گیا - قومی سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کے تحت ،سکل سیل کی بیماری کے لیے ایک کروڑ سے زیادہ  افرادکی اسکریننگ کی گئی

Posted On: 02 JAN 2024 2:50PM by PIB Delhi

وزارت صحت نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ نیشنل سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کے تحت ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کی سکل سیل بیماری کی جانچ کی گئی ہے۔

یہ مشن 3 سالوں کی مدت میں 7 کروڑ آبادی کی اسکریننگ کرنے کا پروگرام رکھتا ہے ہے۔ سکل سیل کی بیماری ایک جینیاتی خون کی بیماری ہے جو متاثرہ مریض کی پوری زندگی کو متاثر کرتی ہے۔ یہ بیماری ہندوستان کی قبائلی آبادی میں زیادہ عام ہے ،لیکن  یہ غیرقبائلیوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ قومی سکل سیل انیمیا کے خاتمے کے مشن کا آغاز یکم جولائی 2023 کو وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے شاہ ڈول میں کیا تھا۔ یہ پروگرام ،ہندوستان کے تمام قبائلی اور دیگر بڑے پیمانے پراس بیماری سےمتاثر  مریضوں  والے علاقوں کی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سکل سیل انیمیا کی اسکریننگ، روک تھام اور انتظام کے لیے ایک مشن موڈ میں چلایا جا رہا ہے۔ توجہ 17 ریاستوں کے 278 اضلاع پر مرکوز ہے جہاں ایس سی ڈی کا زیادہ پھیلاؤ ہے ، ان میں  گجرات، مہاراشٹر، راجستھان، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، اڈیشہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، آسام، اتر پردیش، کیرالہ، بہار اور اتراکھنڈ کی ریاستیں شامل ہیں۔

*****

(ش ح –ا ع  - ر ا) 

U.No.3178



(Release ID: 1992402) Visitor Counter : 88