وزارت دفاع

وائس ایڈمرل بی شیوکمار، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے بحری جنگی جہاز کی پیداوار اور حصولیابی کے کنٹرولر کا


چارج سنبھال لیا

Posted On: 01 JAN 2024 1:52PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل بی شیوکمار، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے یکم جنوری 24 کو بحری جنگی جہاز  کی پیداوار اور حصولیابی  کے کنٹرولر کا   چارج سنبھال لیا ہے۔ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (70 ویں کورس) کے سابق طالب علم کو  یکم  جولائی 1987 کو ہندوستانی بحریہ میں الیکٹریکل آفیسر کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا۔ انہوں نے آئی آئی ٹی  چنئی سے انجینئرنگ اور عثمانیہ یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں ماسٹر ڈگریاں حاصل کیں۔ فلیگ آفیسر نے نیول اور کمانڈ ہیڈ کوارٹرز، ڈاک یارڈ اور ٹریننگ اسٹیبلشمنٹس میں اسٹاف اور میٹریل برانچ میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PixRRST.JPG

 

فلیگ آفیسر نے مختلف صلاحیتوں میں رنجیت، کرپن اور اکشے جیسے فرنٹ لائن بحری  جنگی جہازوں کی خدمت کی ہے اور آئی این ایس والسورا کی کمانڈ بھی سنبھالی  ہے۔ وہ اپنی ممتاز خدمات کے لئے اتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل کے وصول کنندہ ہیں۔ جنگی  بحری جہاز اور حصولیابی  کے کنٹرولرکے طور پر بطور فلیگ آفیسر اپنی تقرری سے قبل،  انہوں نے پروگرام ڈائریکٹر، ہیڈکوارٹر اے ٹی وی پی نئی دہلی، نیول ہیڈکوارٹر میں اسسٹنٹ چیف آف میٹریل (آئی ٹی اینڈ ایس)، اے ایس ڈی (ممبئی) اور چیف اسٹاف آفیسر (ٹیکنالوجی)  ہیڈکوارٹر ڈبلیو این سی کے طور پر خدمات انجام دیں ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا  ع۔ ن ا۔

U-3143

                          



(Release ID: 1992089) Visitor Counter : 59