سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کا اختتام سال کا جائزہ - 2023


ہندوستان کے صدر نے سال 2023 کے لیے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈز پیش کیے

کابینہ نے معذوری کے شعبے میں تعاون کے لیے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایم پی میں دیویانگجن کے لیے ملک کے پہلے ہائی ٹیک کھیلوں کے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ایک کروڑویں یو ڈی آئی ڈی کارڈ پیش کیا

ڈاکٹر وریندر کمار نے مقامی آئی کیو جائزہ ٹیسٹ کٹ بھی دیا

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے این ڈی ایف ڈی سی قرض کے تحت دیویانگجن قرض لینے والوں کو میں 1فیصد شرح سودکی چھوٹ کا اعلان کیا

شمولیت کا ہندوستان کا پہلا تہوار، پرپل فیسٹ گوا میں ایک شاندار تقریب میں شروع ہوا

دیویہ کلا میلہ نے  ہندوستان بھر میں ہنر اور دستکاری کی نمائش کی

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ نےمعذوری سے متعلق آگاہی کے مختلف ایام کو منایا

اشاروں کی زبان کے عالمی دن کے موقع پر 10,000 آئی ایس ایل لغت کی اصطلاحات اور سماعت  سے محروم برادری کے لیے واٹس اپ ویڈیو کال کے ذریعے ویڈیو ریلے سروس کا آغاز کیا گیا، اس میں ہندوستانی اشاروں کی زبان میں مالی اصطلاحات کے 260 اشارے شامل ہیں

اے ٹی ڈی (اے ڈی آئی پی) اسکیم نمایاں کامیابیوں کی گواہ ہے، جس میں 1582 کیمپوں میں کل  368.05 کروڑ روپے کی نقد رقم  کا استعمال کیا گیا، جس سے 2.91 لاکھ مستفیدین نے فائدہ اٹھایا

Posted On: 27 DEC 2023 11:57AM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ایک جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کی عکاسی کرتا ہے جہاں معذور افراد (دیویانگجن) اپنی نشوونما اور ترقی کے لیے کافی تعاون کے ساتھ نتیجہ خیز، محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت مئی 2012 میں قائم شدہ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی شمولیت میں  اہم کردار ادا کر تا رہا ہے۔ محکمہ کا کثیر جہتی نقطہ نظر روک تھام، جلد پتہ لگانے، مداخلت، تعلیم، صحت، پیشہ ورانہ تربیت، بحالی، اور سماجی انضمام کا احاطہ کرتا ہے۔ معذور افراد کی نشوونما اور ترقی  کے لیے مساوی مواقع پیدا کرنے کے وژن کے ساتھ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کا مشن مختلف ایکٹ، اداروں، تنظیموں اور اسکیموں کے ذریعے انھیں بااختیار بنانا ہےاور ایک ایسے قابل ماحول کو فروغ دینا جو مساوی مواقع، حقوق کے تحفظ، اور ان کے معاشرے کے آزاد اور نتیجہ خیز ارکان کے طور پر فعال شرکت کو یقینی بنائے۔

معذور افراد (دیویانگجن) کو بااختیار بنانے کے محکمےکی اہم کامیابیاں یہ ہیں:

 

معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے 2023 میں کئی اہم کامیابیوں کا مشاہدہ کیا ہے، جو شمولیت اور بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔ 10 ہزار سے زیادہ معذور افراد کے ایک تاریخی اجتماع سے، جن میں 100 سے زیادہ خواجہ سرا بھی شامل ہیں، صدر جمہوریہ  کی کال کا جواب دیتے ہوئے، گوا میں ہندوستان کے پہلے فیسٹیول آف انکلوژن، پرپل فیسٹ کے افتتاح تک، محکمہ بیداری اور حساسیت کو فروغ دینے میں سب سے آگے رہا ہے۔ قابل ذکر اقدامات میں ایبی لیمپکس جیتنے والوں کی مبارکباد، ایک کروڑویں یو ڈی آئی ڈی کارڈ کی پیشکش، رسائی کے معیارات قائم کرنے کے لیے آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ، 2016 کا نفاذ، اورسماعت سے محروم افراد کی تعلیم میں انقلاب لانے کے لیے  آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این آئی او ایس کے درمیان ایک تاریخی شراکت داری شامل ہیں۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ساتھ شراکت میں تبدیلی  لانے والے پروگراموں کو بھی شروع کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ دیویانگجن کے لیے ملک کے پہلے ہائی ٹیک کھیلوں کے تربیتی مرکز کے افتتاح کا مشاہدہ  کیا۔

 

مزید برآں، معذور افراد کے لیے چیف کمشنر نے قابل رسائی، غیر حساسیت اور معذوری کی حیثیت کو نظر انداز کرنے کے معاملات کو موضوع سخن بناتے ہوئے مؤثر فیصلے سنائے۔ ایم ٹی این ایل کے خلاف کارروائی کی گئی اور ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے سماعت کے آلات کی فروخت پر پابندی کا حکم دیا گیا، اور اولا کیبس کو پیرا شوٹر کو وہیل چیئر دینے سے انکار کرنے پر نوٹس ملا۔ یہ کارروائیاں وقار اور حقوق کو برقرار رکھنے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے دیویانگجن قرض لینے والوں کی مدد کے لیے ایک اہم اقدام متعارف کرایا، جس میں این ڈی ایف ڈی سی قرضوں کے تحت شرح سود میں 1فیصد  چھوٹ کی پیشکش کی گئی۔ یہ سنگ میل اجتماعی طور پر ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے لیے ایک متحرک سال کی تصویر کشی کرتے ہیں، جس میں شمولیت کو فروغ دینے اور زندگی کے مختلف پہلوؤں میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے لگن کی نمائش ہوتی ہے۔

1. دیویانگجن کے لیے امرت ادیان، راشٹرپتی بھون میں خصوصی تقریب

28 مارچ، 2023کو پوسٹ کیا گیا:

شمولیت کے دل خوش کرنے والے مظاہرے میں، راشٹرپتی بھون کے امرت ادیان میں ایک خصوصی تقریب کا آغاز ہوا، جب صدر جمہوریہ  کی ایک خصوصی کال کے جواب میں 10,000 سے زیادہ دیویانگجن اور 100 سے زیادہ خواجہ سرا جمع ہوئے۔ اس تاریخی اجتماع نے نہ صرف ایک اہم سنگ میل کا مشاہدہ کیا بلکہ ایک عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا، جس سے حکومت ہند کی شمولیت کے لیے قابل ستائش عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ صدرجمہوریہ  کے ساتھ بات چیت نے دیویانگجنوں کو پرجوش کر دیا اور قوم کے متنوع تانے بانے سے تعلق اور پہچان کے احساس کو فروغ دینے میں اس طرح کے اقدامات کی طاقت پر زور دیا۔

2. شمولیت کا ہندوستان کا پہلا تہوار، پرپل فیسٹ کا آغاز گوا میں ایک شاندار تقریب میں ہوا۔مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے 'معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق مسائل' پر حساس بنانےسے متعلق دو روزہ  ورکشاپ سے خطاب کیا۔

06 جنوری 2023 کوپوسٹ کیا گیا:

شمولیت کی طرف ایک تاریخی سفر کا آغاز کرتے ہوئے، 'پرپل فیسٹ: تنوع تقریب،' ہندوستان کا افتتاحی فیسٹیول آف انکلوژن، 6 جنوری 2023 کو گوا میں ایک شاندار تقریب میں سامنے آیا۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ایک دو روزہ حساس بنانے سے متعلق ورک شاپ کا  افتتاح کیااور پرپل فیسٹیول کے تعاون سے 'معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق مسائل' کے بارے میں خطاب  کیا۔ اس منفرد پہل کا مقصد سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، اور کارپوریٹ سیکٹر کو ایک جامع معاشرے کو فروغ دینے میں ان کے اہم کرداروں کے بارے میں حساس بنانا ہے، اور دیویانگجن کو بااختیار بنانے کے لیے مربوط نقطہ نظر کی وکالت کرنا ہے۔ اس تقریب میں اہم شخصیات کی موجودگی کا مشاہدہ کیا گیاجس میں  حکومت گوا کے وزیر برائے سماجی بہبود، دریائی جہاز رانی، آرکائیوز، اور آثار قدیمہ جناب سبھاش پھل دیسائی، اورحکومت ہندکے  معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمےکے سکریٹری جناب راجیش اگروال شامل تھے۔ دو روزہ ورکشاپ نے رسائی کو بڑھانے، معذوری سے متعلق مختلف اسکیموں کے نفاذ کے چیلنجوں سے نمٹنے، اور بہتر رسائی کے لیے اختراع اور ایکشن پلان کو فروغ دینے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں اور نامور غیر سرکاری تنظیموں  کے نمائندوں کی شرکت پر توجہ مرکوز کی۔

3. کابینہ نے معذوری کے شعبے میں تعاون کے لیے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دی

15 فروری 2023 کوپوسٹ کیا گیا:

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے 15 فروری 2023 کو حکومت ہند اور حکومت جنوبی افریقہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے لیے منظوری دی، جس میں معذوری کے شعبہ میں تعاون پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ اس دوطرفہ معاہدے کا مقصد حکومت ہندکے  معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے، اور حکومت جنوبی افریقہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے، جس سے معذوری کے شعبے میں مشترکہ اقدامات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ مفاہمت نامے میں دوطرفہ تعلقات، کو دونوں ممالک میں معذور افراد کے لیے شمولیت اور بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ عزم کو فروغ  دینےکے لیے اس کی میعاد کے دوران عمل درآمد کیے جانے کے لیے تعاون کے لیے مخصوص تجاویز کے ساتھ، مضبوط بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

 

4. تخلیقی صلاحیتوں کو بااختیار بنانا: دیویہ کلا میلہ 2023 ہندوستان بھر میں ہنر اور دستکاری کی نمائش کرتا ہے

دیویہ کلا میلہ 2023، جو دہلی، ممبئی، بھوپال، گوہاٹی، اندور، وارانسی، جے پور، حیدرآباد، بنگلورو، چنئی اور پٹنہ میں سال بھر مختلف تاریخوں پر منعقد ہوا، معذور افراد کی جامع ترقی اور بااختیار بنانے کو   فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم کے آتم نر بھر بھارت پہل کے ساتھ ہم آہنگ وژن کے ساتھ، حکومت کا مقصد ہندوستان کی مجموعی ترقی میں دیویانگ افراد کی مساوی شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ میلے میں 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 150-200 دیویانگ کاریگروں، فنکاروں اور کاروباریوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پیش کیا گیا، جس میں مختلف قسم کی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ گھر کی سجاوٹ، طرز زندگی کی اشیاء، لباس اور اسٹیشنری سے لے کر ماحول دوست مصنوعات، نامیاتی سامان، کھلونے، تحائف، اور ذاتی اشیاء جیسے زیورات تک، میلے نے دیویانگ شرکاء کی صلاحیتوں اور مہارتوں کا جشن منایااور وسیع تر سماجی – اقتصادی منظرنامے میں   ان کے بااختیار بنانے اور شمولیت میں اپنا حصہ ڈالا۔

 

5. معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ  نے سال 2023 میں معذوری سے متعلق آگاہی کے مختلف ایام منائے۔

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے نے 2023 میں معذوری سے متعلق آگاہی کے مختلف دنوں کی یاد میں سال بھر کی تقریبات کا آغاز کیا۔ کیلنڈر میں 4 جنوری کو بریل کے عالمی دن سے شروع ہو کر 3 دسمبر2023 کو معذور افراد کے عالمی دن تک اہم واقعات کی نشاندہی کی گئی۔ ان تقریبات میں عالمی یوم جذام، بین الاقوامی یوم مرگی، ورلڈ ڈاؤن سنڈروم ڈے، اور بہت سی دیگر تقریبات شامل تھیں، جن میں معذوری کے تنوع کو اجاگر کرنا اور بیداری کو فروغ دینا شامل ہے۔ سال بھر، محکمہ نے اپنے مختلف اداروں اور بحالی کونسل آف انڈیا کے ساتھ مل کر، ہنر مند پیشہ ور افراد اور معزز شخصیات کا خیرمقدم کرتے ہوئے مختلف  ویبنار اور سیمینار منعقد کیا۔ یہ تقریبات نہ صرف تعلیم اور بیداری کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہیں بلکہ پیشہ ور افراد کو مسلسل بحالی تعلیم (سی آر ای) نقاط بھی فراہم کرتی ہیں، جو معذور افراد کو مکمل بااختیار بنانے میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں۔

6. اہم سرکردہ  کامیابیاں: ڈاکٹر وریندر کمار، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیرنے ابی لیمپکس میڈل جیتنے والوں،سماعت سے محروم افراد کی  ہندوستانی  کرکٹ  ٹیم کواور پیرا تیراک جناب ستیندر سنگھ لوہیا کو اعزاز سے نوازا۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے 28 مارچ 2023 کو ٹیم انڈیا کے ابی لیمپکس میڈل جیتنے والوں کو مبارکباد دے کر معذوری کے میدان میں شاندار کارکردگی کا جشن منایا۔ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ذاتی طور پر ان قابل ذکر افراد کے کارناموں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی قابلیت اور لگن کو تسلیم کرنے میں ایک اہم سنگ میل کی نشان دہی کی۔ مزید برآں، یکم جون، 2023 کو، جناب راجیش اگروال، معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے سکریٹری نے، بنگلہ دیش کے خلاف آئی ڈی سی اے ٹی آر-نیشن  او ڈی آئی میں شاندار کارکردگی کے لیے فاتح ہندوستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کو اعزاز سے نوازا اور بین الاقوامی پیرا تیراک جناب ستیندر سنگھ لوہیا  کوجنہوں نے انگلش چینل کو عبور کرتے ہوئے تاریخ رقم کی، مبارکباد پیش کی۔ یہ اقدامات معذور افراد کی تقریب  منانے اور انہیں بااختیار بنانےاور حمایت کے کلچر کو فروغ دینے اور ان کی کامیابیوں کی حمایت کے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

08. سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی ریزیڈینٹ  کمشنروں اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ " معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016" کی دفعات کے نفاذ کے لیے / پی ڈبلیو ڈی ایس کے لیے رکاوٹ سے پاک ماحول کی اہمیت بشمول آئی سی ٹی، ہنر مندی کی ترقی/ پیشہ ورانہ تربیت، بریل پریس کو فروغ دینا وغیرہ سے متعلق میٹنگ۔

09 مئی 2023 کو پوسٹ کیا گیا:

جناب راجیش اگروال سکریٹری کی قابل رہنمائی میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیوڈی) نے "معذور افراد کے حقوق ایکٹ 2016" کی دفعات کے نفاذ کے لیے اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس طرح کے اقدامات کے سلسلے میں 09 مئی 2023 کو ریزیڈنٹ کمشنروں اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ان کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں پی ڈبلیو ڈی ایس کے لیے رکاوٹوں سے پاک ماحول کی اہمیت بشمول آئی سی ٹی ،  بنیادی ڈھانچے اور نقل و حمل کے نظام میں تعمیر، ابتدائی مداخلت اور ابتدائی تشخیص کے مراکز بشمول والدین کی مشاورت، اعلیٰ تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن، ہنر کی ترقی/پیشہ ورانہ تربیت، تمام تعلیمی اداروں کی دستیابی اور تمام مقامی زبانوں میں بیداری پیدا کرنے والے مواد، اور بریل پریس کو فروغ دینے، سپریم کورٹ میں جاری مقدمات وغیرہ پر زور دیا گیا ہے۔

 

14. دیویہ  کلا شکتی تقریبات نے معذور فنکاروں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

27 مئی 2023 کوپوسٹ کیا گیا:

18 اپریل 2019 اور 23 جولائی 2019 کو ایوان صدر اور بالیوگی آڈیٹوریم میں منعقد ہونے والے دو قومی پروگراموں کے بعد محکمہ دیویہ کلا شکتی کو علاقائی سطح پر لے جا رہا ہے۔ اس ہدایت کے مطابق، چھ علاقائی "دیویہ کلا شکتی" پروگرام پہلے ہی مختلف مقامات پر منعقد کیے جا چکے ہیں، جن میں مغربی علاقہ، شمال مشرقی اور جنوبی علاقہ ممبئی، اروناچل پردیش، چنئی، نئی دہلی، گوہاٹی اور وارانسی شامل ہیں۔ وارانسی دیویہ کلا شکتی کا انعقاد 27 مئی 2023 کو ہوا تھا اور آئندہ دیویہ کلا شکتی پروگرام بنگلورو (06 جنوری 2024)، احمد آباد (1 جنوری 2024)، اندور (05 جنوری 2024) اور حیدرآباد (07 فروری 2024) میں بالترتیب جنوری اور فروری 2024 کے مہینے میں منعقد ہونے والے ہیں۔

 

15. شمولیت کا سفر: قابل رسائی رہنما خطوط میں سنگ میل

شمولیت کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے، سیکٹر کے لیے مخصوص رسائی کے رہنما خطوط کی تشکیل پر تازہ ترین اپ ڈیٹ آر پی ڈبلیو ڈی قواعد کے اصول 15 کے تحت مشتہر کردہ اہم معیارات اور رہنما خطوط کو ظاہر کرتا ہے۔ ان میں ہم آہنگ رہنما خطوط اور ہندوستان 2021 میں عالمگیر رسائی کے لیے خلائی معیار، آئی سی ٹی مصنوعات اور خدمات کے لیے رسائی، ثقافت کے شعبے کے لیے مخصوص ہم آہنگ رسائی کے معیار، قابل رسائی کھیلوں کے احاطے سے متعلق رہنما خطوط، شہری ہوا بازی 2022 کے لیے رسائی کے معیار، صحت کی دیکھ بھال کے لیے رسائی کے معیارات، اور دیہی شعبے سے متعلق ہم آہنگ رسائی کے معیارات/ہدایاتشامل ہیں۔ تمام شعبوں میں ان رہنما خطوط کو فعال طور پر اپنانا معذور افراد کے لیے آفاقی رسائی کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید برآں، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کامحکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، اور محکمہ قانون و انصاف کے ساتھ اشتراک رسائی کے لیے جامع نقطہ نظر کو مزید تقویت دیتا ہے، جس سے مختلف ڈومینز میں شمولیت کے لیے ایک ہموار راستہ تیار ہوتا ہے۔

 

ضابطہ 15 کے تحت آر پی ڈبلیو ڈی  قواعد  میں مشتہر  کردہ معیارات/رہنما   خطوط

نمبر شمار

آر پی ڈبلیو ڈی ضابطے کی شق (ترمیم شدہ)

قاعدہ 15 کے تحت نوٹیفیکیشن  کی تاریخ

معیارات/ہدایات/وزارت

1.

قاعدہ 15(1)(اے)

05/06/2023

ہندوستان میں عالمگیر رسائی کے لیے ہم آہنگ رہنما خطوط اور خلائی معیار -2021

2.

قاعدہ15(1) (سی) (iii)

10/05/2023

آئی سی ٹی مصنوعات اور خدمات کے لیے رسائی (حصہ اول اور دوم)

3.

قاعدہ15(1)(ڈی)

13/07/2023

ثقافتی شعبے کے مخصوص ہم آہنگ رسائی کے معیارات

4.

قاعدہ15(1)(ای)

17/07/2023

معذور افراد کے لیے قابل رسائی اسپورٹس کمپلیکس اور رہائشی سہولیات سے متعلق رہنما خطوط

5.

قاعدہ15(1)(ایف)

21/07/2023

شہری ہوا بازی 2022 کے لیے رسائی کے معیارات اور رہنما خطوط

6.

قاعدہ15(1)(جی)

09/08/2023

صحت کی دیکھ بھال کے لیے رسائی کے معیارات

7.

قاعدہ15(1)(ایچ)

16/11/2023

دیہی شعبے کے مخصوص ہم آہنگ رسائی کے معیارات/ہدایات

16. تاریخی شراکت: این ای پی  2020 کی تقریبات کے تیسرے سال پر آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این آئی او ایس  ہندوستانی اشاروں کی زبان کے ساتھ بہروں کی تعلیم میں انقلاب لانے کے لیے ٹیم میں شامل۔

1 اگست 2023 کو پوسٹ کیا گیا

آئی ایس ایل آر ٹی سی نے 29 جولائی 2023 کو آئی ٹی پی او، پرگتی میدان نئی دہلی  میں این ای پی  2020 کی تقریبات اور دوسرے اکھل بھارتیہ شکشا سنگم کے تیسرے سال کے موقع پر ہندوستانی اشاروں کی زبان میں معیاری سیکھنے کے وسائل کو مشترکہ طور پر تیار کرنے کے لیے اور مہارت اور وسائل کا اشتراک کرنے کی غرض سے این آئی او ایس کے ساتھ مفاہمت نامے  پر دستخط کیے۔

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال اور این آئی او ایس کے چیئرپرسن پروفیسر سروج شرما کی ہدایات کے پیش نظر ،آئی ایس ایل آر ٹی سی اور این آئی او ایس نے کئی شعبوں میں مل کر کام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جیسے کہ ہندوستانی اشاروں کی زبان میں سیکھنے کے مواد کے جائزہ کے عمل کو ڈیزائن اور تیار کرنا، بہرے اور سماعت سے محروم افراد کی تشخیص اور امتحان کے لیے ایک ہموار عمل تیار کرنا،  اور ، منتخب علاقوں میں ہندوستانی اشاروں کی زبان کی معیاری کاری کے عمل کے لیے آئی ایس ایل آر ٹی سی کی مہارت اور وسائل کا اشتراک وغیرہ۔

 

17. ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے معذور افراد کو بااختیار بنانے اور شمولیت کو فروغ دینے  کے لیے  معذور افراد معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے / ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے پانچ اہم اقدامات تبدیلی کے پروگراموں کا آغاز کیا۔

11 ستمبر 2023 کو پوسٹ کیا گیا۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ  پرتیما بھومک نے ایک اہم سنگ میل کو عبور کیا ، جب انہوں نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ) کی طرف سے پانچ تبدیلی کے اقدامات کی نقاب کشائی کی۔ ایک اہم تعاون میں کونسل آف آرکیٹیکچر (سی او اے ) کے ساتھ ایک ایم او یو شامل ہے تاکہ بیچلر آف آرکیٹیکچر پروگراموں میں یونیورسل ایکسیسبیلٹی کورسز کو ضم کیا جاسکے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آرکیٹیکٹس اور سول انجینئرز ایکسیسبیلٹی آڈٹ کرنے کے لیے لیس ہوں۔ یونیک ڈس ایبلٹی آئی ڈی (یو ڈی آئی ڈی ) پورٹل کے ذریعے نا معلوم ڈاٹا کا اجراء ڈاٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو بڑھاتا ہے، جب کہ پی ایم دکش – ڈی ای پی ڈبلیو ڈی پورٹل مہارت کی تربیت اور روزگار کے مواقع کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ ‘‘ رسائی کے راستے: معذوری کے حقوق پر عدالتیں ’’ حوالہ کے لیے مؤثر فیصلے مرتب کرتی ہے اور  سی سی پی ڈی  کی طرف سے آن لائن کیس مانیٹرنگ پورٹل شکایات سے نمٹنے میں انقلابی تبدیلی لاتا ہے اور  کاغذ کے بغیر اور موثر انداز کو اپناتا ہے۔ یہ اقدامات اجتماعی طور پر ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  کی شمولیت کو فروغ دینے اور زندگی کے مختلف پہلوؤں میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

18. معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ  (پر ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  ) اور انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ( ای ڈی آئی آئی) احمد آباد، 3000 معذور افراد ( پی ڈبلیو ڈی ایس ) کو بااختیار بنانے کے لیے شراکت داری کرتا ہے۔

21 ستمبر ، 2023ء کو پوسٹ کیا گیا

انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ای ڈی آئی آئی) نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تعاون سے ( ڈی ای پی ڈبلیوسی ایس آر  )  ایکشنز کے تحت معذور افراد کے لیے 'سپورٹ، ایکٹیویٹ اور  بلڈ اشیورڈ لائیولی ہڈ  (ایس اے بی اے ایل )' کے لیے کارپوریٹ  کی خاطر ایک گول میز اجلاس کا اہتمام کیا۔ راجیش اگروال، آئی اے ایس سکریٹری - ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، ڈاکٹر سنیل شکلا، ڈائرکٹر جنرل، ای ڈی آئی آئی، ڈاکٹر رمن گجرال، ای ڈی آئی آئی میں محکمہ پروجیکٹس (کارپوریٹ)، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تحت قومی اداروں اور سی ایس آر کے رہنمس کارپوریٹ اداروں    بشمول  ،پی این بی ، شاؤمی ، این ایچ پی سی ، دلّی میٹرو، بی ایچ ای ایل  وغیرہ نے اس  اہم میٹنگ میں شرکت کی۔  میٹنگ  میں  بڑے پیمانے پر معاشرے کو حساس بنانے اور مداخلتوں اور اقدامات کو قائم کرنے کا ایجنڈا اٹھایا  گیا ، جو معذور افراد کے ذریعہ 3000 نئے کاروباری اداروں کے قیام کو یقینی بناتے ہیں۔ پی ڈبلیو ڈی ایس ، جس میں 1500 ٹیکنالوجی سے چلنے والے اور 1500 عام کاروباری ادارے شامل ہیں ،  اس اہم گول میز اجلاس  میں حکومت، کارپوریٹ اور اداروں کے درمیان ایک موثر ہم آہنگی کے ذریعے پی ڈبلیو ڈی ایس  کے لیے ایک بہتر دنیا بنانے پر غور کیا گیا ۔

19. عالمی اشاراتی زبان کے دن 10,000 آئی ایس ایل  لغت کی اصطلاحات اور سماعت سے محروم برادری کے لیے واٹس ایپ  ویڈیو کال کے ذریعے ویڈیو ریلے سروس کا آغاز کیا گیا  ، جس میں ہندوستانی اشاروں کی زبان میں مالی اصطلاحات کے 260 اشارے شامل ہیں۔

23 ستمبر 2023 پوسٹ کیا گیا:

"اشاراتی زبان کا دن" کے موضوع کے ساتھ "ایک ایسی دنیا ، جہاں ہر جگہ  سماعت سے محروم لوگ کہیں بھی سائن کر سکتے ہیں!" ، 23 ستمبر 2023 کو انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر ( آئی ایس ایل آر ٹی سی)، نئی دلّی کی طرف سے  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ( وِویانگ ) ،  سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کی وزارت کے زیراہتمام نئی دلّی کے جن پتھ پر ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر  کے بھیم ہال میں 23 ستمبر 2023 کو منایا گیا۔

پروگرام کے دوران مندرجہ ذیل پروگرام اور مواد بھی لانچ کئے  گئے۔

ہندوستانی اشارے کی زبان میں بنیادی مواصلات کی مہارتیں ایک آن لائن خود سیکھنے کا کورس شروع کیا گیا ۔

ہندوستانی اشاروں کی زبان میں مالیاتی اصطلاحات کے 260 اشارے، جو مشترکہ طور پر آئی ایس آر ایل آر ٹی سی ، سوسائٹ جنرل ، وی – شیش  نے تیار کیے ہیں ، شروع کیا گیا ۔

ویب سائٹ پر  10000 آئی ایس ایل  لغت کی اصطلاحات شروع کی گئیں۔

سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی اسکولوں میں آئی ایس ایل  کورس کا آغاز کیا گیا۔

واٹس ایپ ویڈیو کالز کے ذریعے  سماعت سے محروم برادری کے لیے ویڈیو ریلے سروس کا آغاز کیا گیا۔ ویڈیو ریلے سروس ایک ویڈیو ٹیلی کمیونیکیشن سروس ہے، جو سماعت سے محروم لوگوں کو سننے والے لوگوں کے ساتھ بذریعہ ریموٹ اشاریہ لینگوئج مترجم سے بات چیت کرنے کے قابل بناتی ہے ۔

 

20. وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچوئل وسیلے سے وویانگ جنوں کے لیے ملک کے پہلے ہائی ٹیک کھیلوں کے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا۔

اشاعت کی تاریخ: 02 اکتوبر 2023

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے نام سے منسوب معذوروں کے لیے ملک کے پہلے ہائی ٹیک کھیلوں کے تربیتی مرکز کا افتتاح کیا۔ انہوں نے معذور افراد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نے ان پر توجہ نہیں دی اور یہ حکومت معذوروں کے لیے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر وریندر کمار نے دویانگ جنوں کے لیے ملک کے پہلے ہائی ٹیک کھیلوں کے تربیتی مرکز کا افتتاح کرنے سے پہلے معذور افراد کے کھیلوں کیلئے اٹل بہاری واجپئی تربیتی مرکز  کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران وزیرموصوف نے دویانگ جنوں سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

اس پہل کا مقصد کھیلوں میں یکساں مواقع فراہم کرنا، ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور مختلف کھیلوں کے شعبوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔دویانگ کے کھیلوں کیلئے  اٹل بہاری تربیتی مرکز میں ملک بھر سے معذور افراد پریکٹس اور ٹریننگ کر سکتے ہیں۔

21. ہندوستانی بیمہ سیکٹر کو زیادہ سے زیادہ کوریج اور معذور افراد کی شمولیت کے لیے کانکلیو

اشاعت کی تاریخ: 03 نومبر 2023

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے اور نیتی آیوگ نے ​​مشترکہ طور پر 3 نومبر 2023 کو بڑے پیمانے پر کوریج اور معذور افراد کی شمولیت کے لیے ہندوستانی انشورنس سیکٹر کو فروغ دینا  کے موضوع پر ایک تاریخی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ پروگرام نے ہندوستان میں معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) کے لیے انشورنس کوریج کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت کو حل کرنے کی خاطرمتعلقہ شراکت داروں  کے ایک متنوع گروپ کو جمع کرنے میں مدد کی ۔

عالمی بنک، میلبرن یونیورسٹی ، شعبہ اقتصادی امور، شعبہ اخراجات، صحت اور خاندانی بہبودکی وزارت، کارپوریٹ امورکی وزارت، محکمہ مالیاتی خدمات اور دیگر مختلف تنظیموں نے اس کانکلیو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس مشترکہ کوشش کا مقصد ہندوستان میں معذور افراد کے لیے انشورنس کوریج کو بڑھانے کی خاطر اختراعی حکمت عملیوں اور حلوں کو تلاش کرنا ہے۔

22. معذور افراد کے چیف کمشنر کے اہم فیصلے ،معذور افراد کی رسائی اور حقوق کو فروغ دینے کے لیے ہے

معذور افراد کے لیے چیف کمشنر نے دو تاریخی احکام جاری کیے، جس سے سرکاری دفاتر کو ناقابل رسائی ہونے کی صورت میں منتقل کرنے پر مجبور کیا گیا اور ہوائی اڈوں پر معذوری کی حساسیت کو دور کیا۔ ایک اور اقدام میں، ایم ٹی این ایل کے خلاف معذوری کی حیثیت سے متعلق اپ ڈیٹس کو نظر انداز کرنے پر کارروائی کی گئی، جس کے لیے اہلکاروں کو معذوری خدمات ٹرسٹ میں حساسیت سے گزرنا پڑا۔ چیف کمشنر نے متعلقہ معذوری قوانین کا استعمال کرتے ہوئے جے این یو کیمپس کی رسائی پر کارروائی کرنے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ سماعت سے محروم افراد کی حفاظت کے لیے ای کامرس پلیٹ فارم کے ذریعے سماعت کے آلات کی فروخت کا حکم دیا گیا۔ اولا کیبس کو ایک پیرا شوٹر کو وہیل چیئر دینے سے انکار کرنے کا نوٹس موصول ہوا، جس سے وقار اور حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے چیف کمشنر کی طرف سے جانچ کی گئی۔

23. ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  نےبعض شرائط و ضوابط کے ساتھ این ڈی ڈی سی قرض کے تحت معذور قرض دہندگان کو بروقت ادائیگی کے لیے 1 فیصد شرح سود کی رعایت کا اعلان کیا۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  کے سکریٹری نے قرض سے فائدہ اٹھانے والے 8 دویانگوں  کو چیک بھی دیے۔

اشاعت کی تاریخ: 10 نومبر 2023

مالی شمولیت کو بڑھانے اور معذور افراد میں معاشی بااختیار بنانے کے لیے، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی  نے بعض شرائط و ضوابط کے ساتھ، بروقت ادائیگی کے لیے این ڈی ایف ڈی سی قرضوں کے تحت شرح سود میں 1 فیصد چھوٹ کا اعلان کیا۔ اس اشارے کا مقصد مالی امداد کے خواہاں معذور افراد پر مالی بوجھ کو کم کرنا اور ادائیگی کے ذمہ دار طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ اقدام جامعیت کو فروغ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر شہری کو اس کی قابلیت کی پرواہ کئے بغیر  مالی مواقع تک مساوی رسائی حاصل ہو۔

24. نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنز آف ویژول ڈس ایبلٹیز (دیویانگجن) دہرادون نے نیشن بک ٹرسٹ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیےجس سے یونیورسل ڈیزائن سینٹرفار ریڈنگ  کے قیام کے لیے راہ ہموار ہوگئی۔این آئی ای پی وی ڈی نے  ڈیزی فورم آف انڈیا کے ساتھ ایک اور مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں تاکہ سگمیا پستکالیہ کے ذریعہ کتابیں قابل رسائی بنائی جاسکیں ۔یہ  ایک آن لائن لائبریری  ہے جو ہندوستان میں طباعت سے محروم افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

اشاعت کی تاریخ: 22 نومبر 2023

بصارت سے محروم افراد(دویانگ جن) کو بااختیار بنانے کا قومی ادارہ نے 20 نومبر 2023 کو دستخط کیے گئے دو مفاہمت ناموں (ایم او یوز) کے ذریعے شمولیت کو فروغ دینے میں اہم سنگ میل حاصل کیے۔ نیشنل بک ٹرسٹ، نئی دہلی کے ساتھ مل کر، انسٹی ٹیوٹ نے  اتراکھنڈکے دہرادون میں یونیورسل ڈیزائن سینٹر فار ریڈنگ کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی۔ مرکز کا مقصد نیشنل بُک ٹرسٹ کے مجموعوں کو مختلف شکلوں میں آویزاں کرکے بصارت سے محروم افراد کے لیے پڑھنے کے مواد کو مزید قابل رسائی بنانا ہے۔ ڈیزی فورم آف انڈیا کے ساتھ ایک اور ایم او یو سگمیا پستکالیہ کے  ذریعے قابل رسائی کتابیں بنانے اور پھیلانے پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے ہے۔ یہ  ایک آن لائن لائبریری  ہے جو ہندوستان میں طباعت سے محروم افراد کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔مذکورہ بالا  مفاہمت نامے میں رکاوٹوں کو ختم کرنے اور ہندوستان بھر میں معذور افراد کے لیے تعلیم میں شمولیت کو فروغ دینے کے لیے مثالی لگن کو ظاہر کیا گیا ہے۔

25. معذور افراد کے لیے ریاستی/یوٹی کمشنروں کی 18ویں قومی جائزہ میٹنگ

اشاعت کی تاریخ: 30 نومبر 2023

نئی دہلی کے  ڈاکٹر۔ امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں سے 29 اور 30 ​​نومبر 2023 کو معذور افراد کے لیے ریاستی/مرکز کے زیرانتظام علاقے کے کمشنروں کی ایک قومی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے کی جن کے پاس معذور افراد کے لیے چیف کمشنر (سی سی پی ڈی) کا اضافی چارج ہے۔ میٹنگ میں 28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نمائندوں، مختلف محکموں کے سینئر افسران اور ہندوستان کی بحالی کونسل نے شرکت کی۔ جناب  اگروال نے معذور افراد کے حقوق کے قانون، 2016 کے مؤثر نفاذ سے متعلق خدشات کو دور کیا، جس میں جعلی معذوری سرٹیفکیٹس اور اداروں جیسے مسائل پر توجہ دی۔ انہوں نے فرضی  اداروں کے لیے سزاؤں کی ضرورت پر زور دیا اور ہمدرد ی کا جذبہ رکھنے والے کمشنروں سے بات چیت کی ۔ بحث میں بحالی، طبی دیکھ بھال، پیشہ ورانہ تربیت اور خود روزگار کے لیے قرضوں کا احاطہ کیا گیا۔ جناب  اگروال نے آنگن واڑیوں کے لیے نئے پروٹوکول اور اے ایل آئی ایم سی او کی طرف سے بڑھے ہوئے فٹمنٹ مراکز جیسے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

26. صدر جمہوریہ ہند نے سال 2023 کے لیے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا

اشاعت کی تاریخ: دسمبر 03، 2023

نئی دہلی میں معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک اہم تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف شعبوں میں ان کی غیر معمولی شراکت کے اعتراف میں 21 افراد اور 9 اداروں  کو دیویانگجن کو بااختیار بنانے کے لیے قومی ایوارڈز 2023 سے نوازا۔ صدر مرمو نے اپنے خطاب میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا جو عالمی آبادی کا 15 فیصد ہیں اور ان کی متاثر کن جدوجہد اور کامیابیوں کی تعریف کی جو تمام شہریوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے فخر کے ساتھ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو قابل رسائی، جامعیت اور ہمدردی کی علامت قرار دیا، جو دویانگ جنوں  کے لیے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کی خاطر حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔ صدر نے پائیدار ترقی کے اہداف 2030 کے مطابق جسمانی اور ڈیجیٹل دونوں طرح کی  رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔ دیپا ملک اور شیتل دیوی سمیت قابل ذکر افراد کو ان کی شاندار کامیابیوں کے لیے نوازا گیا، جو معذور خواتین کی ناقابل یقین صلاحیت کی مثال ہیں۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے معذور افراد کو انسانی وسائل کے طور پر دوبارہ تصدیق کی، خصوصی معذوری کے شناختی کارڈ اور ملازمت میں چار فیصد ریزرویشن جیسے اقدامات کو اجاگر کیا جو مساوی مواقع اور ہمہ گیر ترقی کے لیے حکومت کی پختہ عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔

27. حکومت ہند نے شمولیت اور بااختیار بنانے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ سماجی انصاف اور تفوض اختیارا ت کے مرکزی وزیر نے بھی ملک کو دیسی آئی کیو اسسمنٹ ٹیسٹ کٹ پیش کی

اشاعت کی تاریخ: دسمبر 11، 2023

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹروریندر کمار نے ایک کروڑ منفرد معذوری شناخت (یوڈی آئی ڈی) کارڈ محترمہ ونشیکا نند کشور مانے اور سات دیگر دیویانگ مستفیدین کو پیش کیا۔ مرکزی وزیر کے ساتھ  وزیرمملکت (معذور افراد)  پرتیما بھومک، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس تقریب کے دوران، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر کی طرف سے ملک کو ایک مقامی آئی کیو اسسمنٹ ٹیسٹ کٹ پیش کیاگیا، جو خود انحصاری میں ایک سنگ میل ہے۔

28. علیمکو کے ذریعے ریکارڈ ٹرن اوور اور اختراعی اقدامات کے ساتھ زندگیوں کو تبدیل کرنا

ایلیمکو، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے زیراہتمام آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا نے مالی سال 23-2022 میں 482کروڑ روپے کا بے مثال مجموعی کاروبار کیا، جو اب تک کا سب سے زیادہ  اعدادوشمار ہے۔ مختلف سرکاری اسکیموں اور سی ایس آر اقدامات کے ذریعے 3.47 لاکھ سے زیادہ معذور افراد اور معمر  شہریوں کی خدمت کے لیے کارپوریشن کی لگن کے  نمایاں اثر کو ظاہر کرتی ہے۔ علیمکو کا پردھان منتری دیویاشا کیندر (پی ایم ڈی کے) پہل، جس میں 46 مراکز پہلے ہی قائم ہو چکے ہیں، مستحق مستفیدین کو مفت امداد، آلات اور معاون آلات فراہم کرنے میں سب سے آگے ہے۔ پی ایم ڈی مصنوعی اعضاء اور آرتھوسس فٹمنٹ، آڈیو میٹری تشخیص اور فروخت کے بعد معاونت سمیت مختلف قسم کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ علیمکو کا بصیرت انگیز نقطہ نظر اس کے تکنیکی تعاون سے ظاہر ہوتا ہے، جیسے کہ آئی آئی ٹی۔مدراس اور سوسائٹی آف بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی کے ساتھ سہ فریقی مفاہمت نامے، جس کا مقصد کم لاگت کے دیسی  گھٹنوں کے جوڑوں کو تیار کرنا ہے۔اس کے علاوہ تعلیمی اور تحقیقی اداروں جیسے کہ آئی آئی ٹی، سی ایس آئی آر لیبس ، این آئی ڈیز، اور مارکیٹ لیڈرز کے ساتھ شراکت داری علیمکو کی جدت اور ڈیزائن میں بہتری کے عزم کا اظہار کرتی ہے، جس سے معذوری اور جیریاٹرکس کے شعبے میں اس کے اثرات مزید بڑھتے ہیں۔

29. 2.91 لاکھ زندگیوں کو بااختیار بنانا: 2023 میں اثر اور شمولیت کا ایک شاندار سفر

اے ٹی ڈی (اے ڈی آئی پی) اسکیم نے یکم جنوری 2023 سے 30 نومبر 2023 تک کل 368.05 کروڑ روپے کی امدادی رقم کے ساتھ اہم کامیابیاں دیکھی ہیں، جسے 1582 کیمپوں میں استعمال کیا گیا اور اس سے  2.91 لاکھ مستفیدین نے فائدہ حاصل کیا۔ 12,845 تین پہیہ موٹر سائیکلوں کی تقسیم نے نقل و حرکت کو بڑھانے میں ایک اہم پہل ثابت ہوا۔ 151 اسپتالوں کے  ایک پینل نے 1742 کوکلیئر امپلانٹ سرجریز، 1691 اے ڈی آئی پی  کے تحت اور 51 سی ایس آر اقدام کے تحت کامیابی سے مکمل کیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 14 جنوری 2023 کو 65 کیمپوں میں 50,000 سے زیادہ معذور افراد میں امدادی آلات تقسیم کیے گئے، اس کے بعد 25 مارچ 2023 کو 17 کیمپوں میں 13,500 سے زائد افراد کو امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ یہ عمل  25 ستمبر 2023 کو 72 کیمپوں کے ساتھ جاری رہا جس سے  35,000 سے زیادہ لوگوں کا فائدہ ہوا اور 25 نومبر 2023 کو 20 کیمپوں نے استفادہ حاصل کیا، 54,000 سے زیادہ معذور افراد تک  رسائی حاصل کی گئی جس سے  مجموعی طور پر بااختیار بنانے کے لیے قابل ستائش عزم کااظہار ہوتا ہے ۔

 

************

ش ح۔ ا ک ۔  ع ح۔ ر ب

 (U: 3014)



(Release ID: 1991000) Visitor Counter : 104