زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر ارجن منڈا نے آج جھارکھنڈ کے جمشید پور میں ویر بال دیوس کے موقع پر تاریخی پروگرام میں شرکت کی
Posted On:
26 DEC 2023 2:04PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج جمشید پور، جھارکھنڈ میں گرودوارہ صاحب بابا دیپ سنگھ جی میں ویر بال دیوس کے موقع پر تاریخی پروگرام میں شرکت کی۔
سال 1704 کو سرہند کے مغل گورنر وزیر خان کی عدالت میں پھانسی کے بعد 10 ویں گرو گووند سنگھ جی کے صاحبزادوں کو بابا فتح سنگھ اور بابا زورآور سنگھ کی شہادت کی یاد میں 26 دسمبرکو ویر بال دیوس منایا جاتا ہے۔ جمشید پور کا یہ واحد گرودوارہ ہے جہاں شہید دیپ سنگھ جی کی شہادت کی یاد میں ویر بال دیوس بنایا گیا ہے۔
ناانصافی، تباہی کے خلاف سکھوں کی لڑنے کی ایک طویل روایت ہے اور وہ نسلوں سے قربانیاں دیتے رہے ہیں۔ انسانیت اور ملک کے لیے سکھ گرووں کی قربانیوں کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔ گرو گرنتھ صاحب، جو بے لوث خدمت اور امن کا پیغام دیتا ہے، نہ صرف سکھ برادری کے لیے بلکہ ہر دوسری ہندوستانی برادری کے لیے بھی تحریک کا ذریعہ ہے۔
************
ش ح۔ ا م۔
(U: 2976)
(Release ID: 1990438)
Visitor Counter : 82