صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، انڈین ریوینیو سروس (کسٹمز اینڈ اِن ڈائریکٹ  ٹیکسز) اور انڈین اسٹیٹسٹیکل  سروس کے  زیر تربیت افسران نے صدر  جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 26 DEC 2023 1:20PM by PIB Delhi

انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، انڈین ریونیو سروس (کسٹم  اینڈ اِن ڈائریکٹ ٹیکسز) اور انڈین اسٹیٹسٹیکل سروس کے  زیر تربیت افسران نے آج (26 دسمبر  ، 2023 ء ) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ٔہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

پروبیشنرز سے خطاب کرتے ہوئے صدر  جمہوریہ نے کہا کہ عوامی خدمت  ، انہیں حکمرانی کے نظام میں اہم عہدوں پر رہتے ہوئے  ، ملک کی خدمت کا موقع فراہم کرے گی۔ وہ اپنے متعلقہ ڈومینز میں اختراعی، اسمارٹ اور شہریوں پر مبنی کام کے ذریعے  ، بھارت کی ترقی کے سفر میں بہت زیادہ تعاون دے سکتے ہیں۔  صدرِ جمہوریہ نے  ، انہیں مشورہ دیا کہ وہ  یہ بات یاد رکھیں کہ ان کے اقدامات اور فیصلوں کا تمام شہریوں کی زندگیوں پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہر ایک اپنے کام میں  ، جس دیانت، محنت اور خلوص سے کام  لے گا ، وہ ہمارے لوگوں کی ترقی کی رفتار کے تعین میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا۔

انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے  ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ عوامی اعتماد کے محافظ اور مالیاتی احتیاط کے محافظ کے طور پر کام کریں گے۔ انہیں فیصلے کرنے اور اقدامات کرتے وقت ہمیشہ سچائی، شفافیت اور انصاف کی اقدار پر کاربند رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسے ادارے کا حصہ بننے پر فخر ہونا چاہیے  ، جس نے گزشتہ برسوں میں حکمرانی کے نظام میں اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے۔ ان جیسے نوجوان افسروں کا فرض ہے کہ وہ اس عظیم ورثے کو آگے بڑھائیں۔

انڈین ریونیو سروس (کسٹم اور اِن ڈائریکٹ ٹیکسز) کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے  ، صدر  جمہوریہ نے کہا کہ انہیں انتظامیہ اور کئی  طرح کی ذمہ داریوں اور ٹیکسوں کی وصولی کا کام سونپا جائے گا۔  حسن کارکردگی کے ساتھ متعدد کاموں کو انجام دینے کے لیے، انہیں تمام شعبوں میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹ رہنے اور دیگر خدمات اور محکموں کے افسران کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انڈین اسٹیٹسٹیکل سروس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے  ، صدر جمہوریہ نے کہا کہ  ڈاٹا یا اعدادوشمار ،پالیسیوں کی تشکیل سے لے کر پروگراموں اور اسکیموں کے نتائج کا تجزیہ کرنے تک تمام سرگرمیوں میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ بین الاقوامی معیار کی جدید ترین تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے  ، درست اور اعلیٰ معیار کے ڈاٹا سیٹ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ متعدد ذرائع سے معلومات کی بڑھتی ہوئی دستیابی کے ساتھ، مستند اور درست اعدادوشمار کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایس افسران کو سرکاری اعدادوشمار مرتب کرنے اور سروے کے کاموں کے بندوبست کے لیے مصنوعی ذہانت، بگ ڈاٹا، ڈاٹا سائنس اور دیگر شعبوں  سے جدید ترین طور طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔

 صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

Please click here to see the President's Speech -

*************

ش ح۔  م م  ۔ع ا

U. No. 2973



(Release ID: 1990406) Visitor Counter : 59