وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وکست بھارت سنکلپ یاترا دہلیز پر خدمات فراہم کرتی ہے


وزیر اعلیٰ تیز پور میں وکست یاترا میں شامل ہوئے

Posted On: 22 DEC 2023 4:17PM by PIB Delhi

وکست بھارت سنکلپ یاترا نچلی سطح پر سرکاری خدمات کی آخری میل کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے آسام میں اپنا کامیاب سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے سونیت پور ضلع کے اوشاپور جی پی میں جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی ) پروگرام میں شرکت کی۔ اس تقریب میں مکانات  اور شہری امور اور آبپاشی کے وزیر جناب اشوک سنگھل اور ایم پی، تیز پور جناب پلب لوچن داس نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-22at4.21.24PMPISE.jpeg

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مستحقین سے بات چیت کی اور عوام سے مختلف سرکاری ترقیاتی اسکیموں میں فعال طور پر اندراج کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاترا کا مقصد حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے تاکہ لوگ اندراج کر سکیں اور ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

یاترا نے آج لکھیم پور، دھیماجی اور نلباری کا احاطہ کیا جہاں اس میں مقامی لوگوں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔ مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں کے استفادہ کنندگان نے آج کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تقریب کے دوران لوگوں میں سرکاری اسکیموں سے متعلق پبلسٹی مواد بھی تقسیم کیا گیا جس کا مقصد مزید بیداری پیدا کرنا ہے۔

22 دسمبر 2023 تک، یاترا تقریباً 1,802 گرام پنچایتوں اور شہری علاقوں تک پہنچ  چکی ہے، جس میں تقریباً 19,01,947 افراد کی قابل ذکر شرکت تھی۔ یاترا کے مقامات پر لگائے گئے ہیلتھ کیمپوں میں تقریباً 3,31,860 لوگوں کی طبی  جانچ کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-12-22at3.45.48PM2SO0.jpeg

*************

ش ح۔ ا م ۔

U. No. 2880


(Release ID: 1989640)