عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں  2022-2014 کی مدت میں ڈی ایل سی جمع کرانے والے پنشنرز کی تعداد میں 128 گنا اضافہ ہوا ہے: مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ڈی ایل سی مہم 2023 میں 38.99 لاکھ مرکزی حکومت کے پنشنروں نے ڈی ایل سی جمع کرایا۔ ان میں 9.76 لاکھ  نے چہرے کی تصدیق کے ذریعے یہ عمل كیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 21 DEC 2023 4:06PM by PIB Delhi

دو ہزار چودہ سے دو ہزار بائیس ((2014-2022 کی مدت میں ہندوستان میں ڈی ایل سی جمع کرانے والے پنشنروں کی تعداد میں 128 گنا اضافہ ہوا ہے۔

دو ہزار اکیس(2021 )میں ڈی ایل سیز تیار كرنے کی خاطر چہرے کی تصدیق کی تکنیک تیار کی گئی۔ حکومت نے 2022 اور 2023 میں پنشنرز کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کو یقینی بنانے کے لیے ملک گیر ڈی ایل سی مہم چلائی۔ ڈی ایل سی مہم 2023 میں 38.99 لاکھ مرکزی حکومت کے پنشنرز نے  بشمول 9.76 لاکھ نے چہرے کی تصدیق کے ذریعے ڈی ایل سی جمع کرایا۔

یہ معلومات سائنس اور ٹیکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم كیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ حکومت نے سپر سینئر پنشنرز کو گھر سے سالانہ ڈی ایل سی جمع کرانے کی خدمت فراہم کی ہے۔ 80 سال سے زیادہ عمر کے 285739 مرکزی حکومت کے پنشنرز بشمول 90 سال سے زیادہ عمر کے 24645 پنشنرز نے 2023 میں ڈی ایل سی جمع کرایا۔

ملک میں تیار کردہ ڈی ایل سی کی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ٹیبل: 2023-2014 تک ہندوستان میں ڈی سی ایلز

نمبر شمار

سال

ہندوستان میں ڈی سی ایلز

1.

2014

109751

2.

2015

1315150

3.

2016

5058451

4.

2017

9901542

5.

2018

8994834

6.

2019

9965509

7.

2020

9897459

8.

2021

11191451

9.

2022

14129489

10.

2023*

11775322

*تیس  نومبر 2023 تک کی پیشرفت، 31 مارچ 2023 تک سالانہ ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنشنرز کے آگاہی پروگرام، بینکرز کی آگاہی پروگرام اور ریٹائرمنٹ سے پہلے کی مشاورتی ورکشاپس روایتی اور آن لائن دونوں طریقوں سے باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں۔ مقصد ڈی ایل سیز اور چہرے کی توثیق کی تکنیک سے واقفیت اور مقبولیت حاصل کرنا ہے۔

سنٹرل سول پنشنرز، ڈیفنس، ریلوے، ٹیلی کام، پوسٹل پنشنرز اور ای پی ایف او پنشنرز کو پنشن جاری رکھنے کے لیے ہر سال یكم سے 30 نومبر کی مدت میں لائف سرٹیفکیٹ جمع کرنا ہوگا۔ حکومت نے 2014 میں آدھار ڈیٹا بیس پر مبنی ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (جیون پرمان) شروع کیا تھا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1989417) Visitor Counter : 75