نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چھبیس(26) لاکھ سے زیادہ نوجوانوں میں ایم وائی بھارت پورٹل پر اندراج کرایا

Posted On: 21 DEC 2023 4:38PM by PIB Delhi

26 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں نے ایم  وائی  بھارت  پورٹل پر اندراج کرایا ہے۔ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے پولیس محکمے کے ساتھ مشاورت   میں ایم وائی بھارت کے ذریعہ نوجوان پولیس   کے تجربات   کے سیکھنے سے متعلق  پروگرام  کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ ابھی تک کسی طرح کے فنڈ کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

آزادی  کا امرت  مہوتسو کی اختتامی تقریب  31  اکتوبر  2023 کو نئی دلی میں  کرتویہ پتھ پر  میری ماٹی میرا دیش  مہم کے امرت کلش  یاتر ا   کے قومی سطح کے پروگرام   کے ذریعہ نوجوانو ں کی ترقی اور نوجوانوں کی قیادت والی ترقی کے لئے  شروع کیا گیا ہے۔

ایم وائی بھارت   ، حکومت  کے مکمل نقطہ نظر  کے ساتھ  نوجوانوں کی توقعات کو بروئے کا ر لانے میں مدد کرنے اور وکست بھارت کی تشکیل میں تعاون کرنے کے لئے مساوی مواقع  فراہم کرنے کے اہم اہداف کے ساتھ نوجوانو ں کی ترقی اور نوجوانوں کی قیادت والی ترقی کے  لئے  ٹکنالوجی  پر مبنی سہولت کار کے طور پر تصور کیا گیا ہے۔ملک بھر کے نوجوان   ایم وائی بھارت پورٹل  (https://www.mybharat.gov.in/) پر اندراج کراسکتے ہیں اور  اس پر مختلف مواقع کے لئے  سائن اپ  کی سہولت دستیاب کرائی جارہی ہے۔ میرا یووا  بھارت پلیٹ فارم کا مقصد   نوجوان افراد کو  بااختیار بنانے کے لئے  فزیکل  ایکو سسٹم تیار کرنا ہے تاکہ  کمیونٹی کی تبدیلی کے لئے   محرک بن سکیں  ۔ ڈجیٹل نیٹ ورک تک رسائی اور  رضاکاروں کے مواقع سے جڑنے کے ساتھ نوجوان  کمیونٹی میں تبدیلی کے ایجنٹ اور ملک کے معمار بنیں گے۔ انہیں  حکومت اور شہریوں کے درمیان   یووا  طاقت کے طورپر کام کرنے کا موقع ملے گا۔نیشنل یوتھ فیسٹول  2024  اور ریاستی پولیس محکمے میں تجرباتی سیکھ سے متعلق پروگرام میں شرکت کی سہولت پورٹل  پر فراہم کی گئی ہے۔

امور نوجوان اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے   جناب بی لنگیا یادوں  کے سوال کے تحریر ی جواب میں  یہ جانکاری دی ۔

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-2810  


(Release ID: 1989270) Visitor Counter : 72