شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرق کے طلباء کے لئے این ای سی اسکالر شپ 

Posted On: 21 DEC 2023 2:13PM by PIB Delhi

حکومت ہند، شمال مشرقی کونسل (این ای سی ) کے ذریعہ اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے شمال مشرقی خطے کے طلباء کووظائف فراہم کرتی ہے۔ یہ وظائف میرٹ کی بنیاد پر ملتے ہیں۔ میرٹ کی فہرستیں  نیشنل اسکالر شپ پورٹل پر مقررہ طریقہ کار پرعمل کرتے ہوئے اہلیتی امتحانات میں  امیدواروں کے ذریعہ حاصل   نمبرات کی بنیاد پر  تصدیق شدہ درخواستوں میں  سے تیار کی جاتی ہیں۔مختلف سطحوں پر مضامین / کورسز سے متعلق اسکالر شپ کی موجودہ شرح ذیل میں دی گئی ہے:

 

مطالعے کی سطح

 نئے اور تجدید نو کے معاملات کے لئے اسکالر شپ کی رقم (موجودہ طلباء)

گریجویٹ

22000 روپے فی سالانہ

پوسٹ گریجویٹ

25000 روپے فی سالانہ

ایم فل پی ایچ ڈی

30000 روپے فی سالانہ

ڈپلومہ

20000 روپے فی سالانہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سال  22-2021سے ڈی بی ٹی پورٹل کے ذریعہ وظائف کی تقسیم کی جارہی ہے اور  تقسیم کے نئے نظام میں تبدیلی کی وجہ سے  تاخیر کے مسلسل واقعات پیش آئے ہیں ، جنہیں اب حل کرلیا گیا ہے اور سسٹم  بلارکاوٹ کام کررہا ہے۔ 21-2020 سے 23-2022کی مدت کے دوران مجموعی طور پر 27،726 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے کُل  4756 معامالات کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 21-2020 سے 23-2022 کی مدت کے دوران   مختلف زمروں میں   منتخب امیدوار وں کی تعداد  کی ریاست وار تفصیلات  نیچے جدول میں دی گئی ہے:

نمبر شمار

ریاست

کورس کے لحاظ سے منختب امیدوار وں کی تعداد

گریجویٹ

پوسٹ گریجویٹ

ایم فل پی ایچ ڈی

ڈپلومہ

میزان

1

اروناچل پردیش

103

47

3

11

164

2

آسام

1206

397

54

218

1875

3

منی پور

644

238

37

69

988

4

میگھالیہ

133

114

4

14

265

5

میزورم

61

36

1

2

100

6

ناگالینڈ

50

40

2

1

93

7

سکم

81

91

0

5

177

8

تریپورہ

722

238

4

130

1094

 

کل

3000

1201

105

450

4756

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ۔

********

  ش ح۔ع ح ۔رم

U-2789  


(Release ID: 1989145) Visitor Counter : 121