شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

اختتام سال کا جائزہ2023: شماریات اور پروگرام کے نفاذکی وزارت


ایم او ایس پی آئی نے مختلف بین الاقوامی شماریاتی فورموں پر ہندوستان کی نمائندگی کی

ہندوستان کو چار سال کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کے شماریاتی کمیشن(یو این ایس سی) کا رکن منتخب کیا گیا ہے

یو این ایس سی کے ذریعے،ایم او ایس پی آئی کا سرکاری شماریات میں بین الاقوامی معیارات، تصورات اور طریقہ کار کی وضاحت میں اہم کردار ہوگا

ایم او ایس پی آئی کم از کم ممکنہ وقت کے وقفے کے ساتھ ماہانہ ڈیٹا/شماریاتی اشاریے شائع کرتا ہے جو بہترین بین الاقوامی معیارات کے برابر ہے

تیزی سے توثیق اور بہتر ڈیٹا کے معیار کے لیے سروے کرنے کے لیے کمپیوٹر ایڈیڈ پرسنل انٹرویو(سی اے پی آئی) کو اپنایا ہے

تکنیکی بہتری سے سروے کے نتائج کے اجراء کے وقت کے وقفے کو فیلڈ ورک کی تکمیل سے 9مہینوں سے3-2مہینوں تک کم کرنے میں مدد ملتی ہے جس میں پیریڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کے سہ ماہی بلیٹنز بھی شامل ہیں

ڈیٹا ویژولائزیشن سیکشن این اے ایس/ جی ڈی پی، سی پی آئی ، پی ایل ایف ایس اور آئی آئی پی سے متعلق پہلی بار ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ میں شامل کیا گیا ہے

صارفین اورمتعلقہ فریقوں کے لیے ڈیٹا یوزرز کانفرنسز کا اہتمام کیا جس میں اکیڈمیاں، انڈسٹریز، میڈیا اور تحقیقات کے ماہرین نے شرکت کی

ایم پی ایل اے ڈی اسکیم پر نظرثانی شدہ رہنما خطوط جاری کیا اور اسکیم کے تحت نظرثانی شدہ فنڈ فلو طریقہ ٔ کار کے نفاذ کے لیے نیا ویب پورٹل کا آغاز کیا

ماحولیاتی اعدادوشمار شائع کیا جس میں ہوا اور پانی کے معیار، کچرے کی پیداوار اور اسے ٹھکانےلگانا، حیاتیاتی تنوع اور زمین کا استعمال، گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج اور توانائی کی کھپت سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا

Posted On: 18 DEC 2023 3:00PM by PIB Delhi

کثیرالجہتی ایجنسی کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور تال میل

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) مختلف بین الاقوامی شماریات  کے میدان میں ہندوستان کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہندوستانی شماریاتی نظام کی مناسب پہچان کے طور پر، ہندوستان کو اقوام متحدہ کے شماریاتی کمیشن (یو این ایس سی) میں یکم جنوری 2024 (دو دہائیوں کے خلا کے بعد) سے چار سال کی مدت کے لیے بطور رکن منتخب کیا گیا ہے۔ یو این ایس سی کے ذریعے، ایم او ایس پی آئی کا سرکاری شماریات میں بین الاقوامی معیارات، تصورات اور طریقہ کار کی وضاحت میں اہم کردار ہوگا۔

اس کے علاوہ، ہندوستان کو (اے) بیورو آف یو این ای ایس سی اے پی کمیٹی برائے شماریات (سی ایس ٹی) کے تین نائب چیئرمینوں میں سے ایک اور (بی) گورننگ کونسل آف اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ فار ایشیا اینڈ دی پیسیفک (ایس آئی اے پی) کے لیے 2024-2022 کی مدت کے لیےدوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔

 

چند اہم شماریاتی مصنوعات کی بینچ مارکنگ

ایم او ایس پی آئی نے چند اہم شماریاتی مصنوعات کی بہترین طریقوں کے ساتھ بینچ مارکنگ کی جس کے بعد دیگر قومی شماریاتی دفاتر(این ایس اوز) کی بینچ مارکنگ کی گئی۔ مختلف ماہانہ ڈیٹا/شماریاتی اشاریے جیسے سی پی آئی اورآئی آئی پی -ایم او ایس پی آئی کے ذریعہ کم از کم ممکنہ وقت کے وقفے کے ساتھ جو بہترین بین الاقوامی معیارات کے برابر ہے شائع کیے جاتے ہیں ۔این اے ایس/جی ڈی پی  سہ ماہی کے ساتھ ساتھ سالانہ تخمینوں کے لیے بھی ایسا ہی ہے۔

 

کمپیوٹر ایڈیڈ پرسنل انٹرویو (سی اے پی آئی)

نظامی بہتری اور ڈیٹا کی بروقت اشاعت کے حوالے سے،ایم او ایس پی آئی کے ذریعے بہتر ڈیٹا کیپچرنگ اور پروسیسنگ کے لیے جدید آئی ٹی ٹولز کو اپنایا جا رہا ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر، تمام جاری سروے اب سی اے پی آئی (کمپیوٹر اسسٹڈ پرسنل انٹرویو) میں کیے جا رہے ہیں، جو کہ ان بلٹ کمپیوٹر اسکروٹنی پوائنٹس (سی ایس پی) سے لیس ہیں،جن کا مقصد  ڈیٹا کیپچرنگ کے مختلف مراحل پر ڈیٹا کی تصدیق کرناہے ، جو کہ کلاؤڈ پر مبنی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو  بیک وقت ڈیٹا پروسیسنگ کو یقینی بناتا ہے۔ یہ سروے کے نتائج کو شائع کرنے میں شامل ٹائم سائیکل کے ساتھ ساتھ تیز تر توثیق اور ڈیٹا کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔

اس تکنیکی بہتری نے فیلڈ ورک کی تکمیل سے 9 ماہ سےدوسےتین  ماہ تک پیریڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) کے سہ ماہی بلیٹنز (کیوبی) سمیت سروے کے نتائج کے اجراء کے وقت میں زبردست کمی کی ہے۔ پی ایل ایف ایس  کی سالانہ رپورٹ23-2022 کی ریلیز میں وقت کا وقفہ بھی سروے کی مدت کے اختتام سے پی ایل ایف ایس کی سالانہ رپورٹ 22-2021 کے اجراء کے 8 ماہ سے کم کر کے تقریباً 3 ماہ تک لایا گیا ہے۔

 

ڈیٹا ویژولائزیشن

وزارت نے مختلف صارفین کے تاثرات کی بنیاد پر اپنی ویب سائٹ کو جدید بنانے کی کوشش کی، پہلی بار ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ میں ڈیٹا ویژولائزیشن سیکشن کو شامل کیا گیا ہے۔ اس سیکشن  کی ابتدا میں  ایم او ایس پی آئی کے چار ڈیٹا بیس یعنی این اے ایس/جی ڈی پی، سی پی آئی (دیہی، شہری، مشترکہ)،پی ایل ایف ایس اور آئی آئی پی ہیں۔ اس تجربے کے ساتھ، ہم دیگر لائنوں کی وزارتوں/محکموں کے ڈیٹا کو مربوط کرنے کے لیے دائرہ کار اور کوریج کو بڑھا رہے ہیں۔ ڈیٹا یوزرز کانفرنس کے شرکاء نے ویب سائٹ کے تحت ان خصوصیات کو سراہا۔

 

ڈیٹا صارفین کی کانفرنسیں:

اکتوبر 2022 سے،ایم او ایس پی آئی نے صارفین اور متعلقہ فریقوں کے لیے تین ڈیٹا یوزرز کانفرنسز کا انعقاد کیا۔ ابتدا میں ایم او ایس پی آئی نے ان کانفرنسوں میں قومی اکاؤنٹ کے اعدادوشمار (این اے ایس)  کا احاطہ کیا، جس میں اکیڈمیا، صنعتوں، میڈیا، تحقیق وغیرہ کے ماہرین نے شرکت کی۔ اس اقدام کو شرکاء نے خوب سراہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/215A7.jpeg

ایم پی ایل اے ڈی ایس پر نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کا اجراء  اور نئے ویب پورٹل کا آغاز

 

ایم او ایس پی آئی ممبران پارلیمنٹ لوکل ایریا ڈیولپمنٹ سکیم (ایم پی ایل اے ڈی ایس) کا انتظام کرتا ہے، جو ممبران پارلیمنٹ(ایم پیز) کو مقامی طور پر محسوس کی جانے والی ضروریات کی بنیاد پر پائیدار کمیونٹی اثاثوں کی تخلیق پر زور دینے کے ساتھ ترقیاتی نوعیت کے کاموں کی سفارش کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ اسکیم رہنما خطوط کے ایک مجموعے کے تحت چلتی ہے، جس پر نظر ثانی کی گئی ہے اور یکم اپریل 2023 سے نافذ العمل ہے۔

وزارت نے فنڈ کے بہاؤ کے طریقہ کار کو نافذ کرنے کے لیے ایک ویب پورٹل شروع کیا ہے۔ نیا ویب پورٹل ایم پی ایل اےڈی ایس کے ترقیاتی منصوبے کے پورے لائف سائیکل اور آن لائن مانیٹرنگ سسٹم جیسے کہ آن لائن کام کی سفارش، آن لائن منظوری/مسترد، ڈیش بورڈ، الرٹ جنریشن، استعمال /تکمیل کے سرٹیفکیٹ کی خودکار تخلیق اوروینڈرس وغیرہ کو ادائیگی کے لیے متعدد ٹیکنالوجی سے چلنے والی خصوصیات کو شامل کرتا ہے۔ نئے نظام نے ڈیجیٹل انڈیا کے مطابق ایم پی ایل اےڈی اسکیم کے کام کاج، نفاذ اور نگرانی میں زیادہ بہتری لائی ہے۔

 

نیتی آیوگ کا ڈیٹا گورننس کوالٹی انڈیکس(ڈی جی کیوآئی)

ایم او ایس پی آئی کا اسکور پچھلے ایڈیشن (22-2021/ کیو4) کے 4.08 سے بڑھ کر موجودہ ایڈیشن(23-2022/کیو4)میں 4.27 ہو گیا ہے۔ اسٹریٹجک وزارتوں/محکموں میں، جن میں ایم او ایس پی آئی کو رکھا گیا ہے، یہ دوسرے نمبر پر ہے۔

 

سوچتا پکھواڑہ

ایم او ایس پی آئی نے یکم جولائی سے 15 جولائی 2023 تک خصوصی سوچھتا پکھواڑا منایا۔ اس پکھواڑے کے دوران، سوچھتا سے متعلق وسیع سرگرمیاں وزارت کے دفاتر کے علاوہ پورے ملک میں مختلف اسکولوں، اسپتالوں، یتیم خانوں، بازاروں، صنعتی علاقوں اور گاؤں میں منعقد کی گئیں جن میں ورکشاپس، بچوں کے لیے مختلف قسم کے مقابلے، صحت کیمپس، اسٹریٹ ڈرامے، ریلیاں، سوچھتا بیداری مہم وغیرہ شامل ہیں۔

 

صنفی اعدادوشمار

وزارت نے مارچ 2023 کے مہینے میں "پالیسی سازی میں صنفی اعدادوشمار کا کردار" کے موضوع پر ایک سمینار کا انعقاد کیا۔15 مارچ 2023 کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے "بھارت میں خواتین اور مرد 2022" کے عنوان سے اشاعت کا 24 واں شمارہ جاری کیا گیا۔اشاعت جامع اور بصیرت انگیزدستاویزہے، جو خواتین اور مردوں کے مختلف گروہوں کے درمیان موجود تفاوت کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔

 

ماحولیاتی شماریات

اشاعت ‘‘اینوی اسٹیٹس انڈیا 2023 ویلیوم I : ماحولیاتی شماریات کو 31 مارچ 2023 کو جاری کیا گیا، جس میں متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیاجن میں ہوا اور پانی کے معیار، کچرے کی پیداوار اور اس کو ٹھکانے لگانا، حیاتیاتی تنوع اور زمین کااستعمال، گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج، اور توانائی کی کھپت شامل ہیں۔‘‘انوی اسٹیٹس انڈیا ویلیوم II:ماحولیاتی اکاؤنٹس ’’کو 29ستمبر 2023 کو جاری کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BG4C.jpg

https://www.mospi.gov.in/sites/default/files/reports_and_publication/statistical_publication/EnviStats/Complete_ES1_2023_Vol1.pdf

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/46X10.jpeg

https://www.mospi.gov.in/sites/default/files/reports_and_publication/statistical_publication/EnviStats/ES_Vol_II_2023.pdf

 

پائیدار ترقیاتی اہداف نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک(این آئی ایف)

 وزارت نے 22 فروری 2023 کو "ایس ڈی جی قومی اشاریوں کے لیے سنگ میل کی ترتیب پر مشاورت اور غیرنپٹائے ہوئے ایس ڈی جی اہداف کے لیے قومی اشاریوں کی شناخت" پرموضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ چونکہ ایس ڈی جیز کے اہداف کے حصول کے لیے 2030تک اقوام متحدہ نے  طے کیا ہے ، متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے درخواست کی گئی کہ وہ عبوری ادوار کے لیے سنگ میل طے کریں تاکہ اہداف کے حصول میں ہونے والی پیش رفت کی بہتر نگرانی کی جا سکے۔ مزیدبرآں،169 اہداف کے مقابلے میں، چند اہداف کے لیے قومی اشاریے کی شناخت ہونا باقی ہے۔ متعلقہ ڈیٹا سورس ایجنسیوں/ لائن وزارتوں، نیتی آیوگ اورایم او ایس پی آئی  کے تقریباً 75 افسران نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔ جاری کردہ اشاعتیں:

پائیدار ترقی کے اہداف نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک (این آئی ایف) پروگریس رپورٹ 2023۔

https://www.mospi.gov.in/sites/default/files/publication_reports/SDGs_NIF_Progress_Report_2023N_0.pdf?download=1

پائیدار ترقیاتی اہداف نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک 2023 پر ڈیٹا اسنیپ شاٹ۔

https://www.mospi.gov.in/sites/default/files/publication_reports/DataSnapshot_on_SDGs_NIF_2023.pdf?download=1

پائیدار ترقیاتی اہداف نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک 2023۔ (2022 کا تازہ ترین ورژن)

https://www.mospi.gov.in/sites/default/files/publication_reports/SDGs_NIF_Progress_Report_2023N_0.pdf

*************

ش ح۔  ا ک۔ ج ا

U No. 2577



(Release ID: 1987799) Visitor Counter : 55