امور داخلہ کی وزارت
مملکت کویت کے امیر عزت مآب شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر ان کے احترام میں 17دسمبر 2023کو ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان
Posted On:
16 DEC 2023 9:54PM by PIB Delhi
مملکت کویت کے امیر عزت مآب شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کا 16دسمبر 2023کو انتقال ہوگیا۔ آنجہانی شخصیت کے احترام میں حکومت ہند نے فیصلہ کیاہے کہ پورے بھارت میں 17دسمبر 2023کو ایک دن کاسرکاری سوگ منایاجائے ۔
پورے بھارت میں تمام عمارتوں پر جہاں قومی پرچم لگاتارلہراتاہے ، سرنگوں رہے گا اور اس روز کوئی سرکاری تفریح کا پروگرام نہیں ہوگا۔
*********
(ش ح۔اس۔ع آ)
U.NO.2563
(Release ID: 1987621)
Visitor Counter : 80