صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آیوشمان بھاو پر اپ ڈیٹ


آیوشمان آروگیہ مندر میں 11.48 لاکھ سے زیادہ صحت میلوں میں 8.25 کروڑ سے زیادہ کی آمد

کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں تقریباً 33000 ہیلتھ میلوں میں 1.30 کروڑ سے زیادہ لوگوں کا دورہ

ٹی بی، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، منہ کا کینسر، چھاتی کا کینسر، سروائیکل کینسر اور موتیابند جیسی بیماریوں کے لیے 16 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی

ہیلتھ کیمپس میں 34 لاکھ سے زیادہ آیوشمان کارڈ بنائے گئے

چالیس  لاکھ سے زیادہ اے بی ایچ اے (ہیلتھ آئی ڈی) کارڈز بنائے گئے

Posted On: 15 DEC 2023 2:34PM by PIB Delhi

ہندوستان کے آخری شخص تک صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی فراہمی کے مقصد سے ایک اہم اقدام میں، صدر جمہوری ہند محترمہ دروپدی مرمو نےورچوئل  طور پر 13 ستمبر 2023 کو گاندھی نگر، گجرات سے’آیوشمان بھاؤ‘ مہم کے ساتھ ساتھ آیوشمان بھاوا پورٹل کا آغاز کیا تھا۔ آیوشمان کارڈز تک مزید رسائی کو آسان بنانے کے لیے،اے بی ایچ اے آئی ڈیز بنانے کے لیےاور صحت کی اہم اسکیموں اور بیماریوں جیسے غیر متعدی امراض، تپ دق، اور سکل سیل کی بیماری کے حالات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے، 17 ستمبر 2023 سے ملک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ میلے لگائے گئے ہیں۔ یہ ہیلتھ کیمپ شہریوں کو حکومت کی اہم اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے اور بااختیار بنانے کے لیے بنائے گئے ہیں، جس کا مقصد آگاہی  پیدا کرنا اور فلاحی پروگراموں کے فوائد براہ راست لوگوں تک پہنچانا ہے۔

مورخہ04 دسمبر 2023 سے 10 دسمبر 2023 تک کے ہفتے میں 73963 آیوشمان آروگیہ مندر صحت میلوں کا انعقاد کیا گیا اور اس کی اطلاع دی گئی ہے جبکہ 17 ستمبر 2023 سے مہم کے آغاز سے اب تک کل 1148855 آیوشمان آروگیہ مندر صحت میلوں کی اطلاع دی گئی ہے۔ ان  صحت میلوں نے 82514633 افراد کی مجموعی آمد کامشاہدہ کیاہے ، جب کہ 10 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5885737 افراد نے ان میلوں میں شرکت کی ہے۔

مورخہ17 ستمبر 2023 سے ، 16 کروڑ (160317875) سے زیادہ لوگوں  نے سات قسم کی بیماریوں کی اسکریننگ کروائی ہے جن میں ٹی بی، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، منہ کا کینسر، چھاتی کا کینسر، سروائیکل کینسر اور موتیابند شامل ہیں۔ 10 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں 11287779 افراد نے ان سات بیماریوں کی مفت اسکریننگ کا فائدہ اٹھایا ہے۔

کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سیز) کے تحت اب تک 32792 ہیلتھ میلے مکمل ہو چکے ہیں، جن میں کل 13039084 افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

صحت میلوں میں اب تک کل 3449204 آیوشمان کارڈ بنائے جا چکے ہیں، جبکہ 10 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں 27023 کارڈ بنائے گئے ہیں۔ اے بی ایچ اے (ہیلتھ آئی ڈی) کارڈز کی جنریشن نے مجموعی طور پر 4081135 کی تعداد بتائی  ہے۔

ملک بھر میں منعقد آیوشمان بھاو مہم کی جھلکیاں

Picture 9

اتراکھنڈ میں آیوشمان بھاو ہیلتھ میلے کا انعقاد

مدھیہ پردیش میں آیوشمان بھاو ہیلتھ میلے کا انعقاد

مہاراشٹر میں آیوشمان بھاو ہیلتھ میلے کا انعقاد

ہریانہ میں آیوشمان بھاو ہیلتھ میلے کا انعقاد

کرناٹک میں آیوشمان بھاو ہیلتھ میلے کا انعقاد

Picture 4

جھارکھنڈ میں آیوشمان بھاو ہیلتھ میلے کا انعقاد

سی ایچ سی میلے کی جھلکیاں

Picture 3

Picture 1

پڈوچیری میں سی ایچ سی میلے کی تقریب کے دوران پیش کی گئیں  خصوصی خدمات

پس منظر:

’آیوشمان بھاو‘ پہل کا مقصد ہر گاؤں/ قصبے میں صحت کی دیکھ بھال کی تمام خدمات کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عہد کے مطابق آخری  شخص  تک رسائی کو یقینی بنانے اور معاشرے کے ہر فرد تک صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو قابل بنانا ہے۔’آیوشمان بھاؤ‘ پہل میں مداخلتوں کا ایک مجموعہ شامل ہے جس میں’آیوشمان - آپ کے دوار 3.0‘، ’آیوشمان سبھا‘،’آیوشمان میلاز- صحت اور تندرستی کی سطح پر اور سی ایچ سیز میں میڈیکل کالجوں کے ذریعہ میڈیکل کیمپ شامل ہے۔ اوراس طرح گرام/ نگر پنچایت یا شہری وارڈ کو تکمیل کے موڈ میں ’آیوشمان پنچایت‘ یا ’آیوشمان اربن وارڈ‘ کا درجہ حاصل کرنے کوبالآخر یقینی بناناہے۔

*****

U.No.2450

(ش ح – ا ک  - ر ا)



(Release ID: 1986753) Visitor Counter : 48