محنت اور روزگار کی وزارت

اکتوبر ، 2023 ء کے مہینے میں ای ایس آئی  اسکیم کے تحت 17.28 لاکھ نئے کارکنوں کا اندراج کیا گیا


نئے اندراج  شدہ کارکنان میں 25 سال کی عمر تک کے 8.25 لاکھ  نئے نوجوان ملازمین  شامل ہیں

اکتوبر ، 2023 ء کے مہینے میں تقریباً 23468 نئے ادارے  ای ایس آئی  اسکیم کے تحت رجسٹرڈ ہوئے

اکتوبر ، 2023 ء میں ای ایس آئی اسکیم کے فوائد  سے 51 ٹرانس جینڈر ملازمین یعنی مخنث افراد بھی مستفید ہوئے

Posted On: 15 DEC 2023 11:35AM by PIB Delhi

ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن یعنی ملازمین کی ریاستی بیمہ کارپوریشن ( ای ایس آئی سی )  کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اکتوبر  ، 2023 ء کے مہینے میں 17.28 لاکھ نئے ملازمین شامل کیے گئے ہیں۔

اکتوبر ، 2023 ء کے مہینے میں تقریباً 23468 نئے اداروں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اور انہیں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کی سوشل سیکورٹی اسکیم کے تحت درج کیا گیا ہے اور  اس طرح  ، اُن کے لیے مزید فوائد کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں کیونکہ اکتوبر ، 2023 ء کے مہینے کے دوران شامل کیے گئے کل 17.28 لاکھ ملازمین میں سے نئے کئے گئے  رجسٹریشن میں  زیادہ تر 25 سال  تک کی عمر کے گروپ کے 8.25 لاکھ ملازمین شامل  ہیں جو کہ  کل ملازمین کا 47.76 فی صد ہے ۔

پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی  لحاظ سے کئے گئے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر، 2023 ء میں خواتین اراکین کا خالص اندراج 3.31 لاکھ رہا ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر ، 2023 ء کے مہینے میں کل 51  مخنث افراد کا بھی  ای ایس آئی  اسکیم کے تحت رجسٹریشن  کیا گیا ہے  ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ای ایس آئی سی   ، معاشرے کے ہر طبقے تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

کیونکہ ڈاٹا  کی تیاری ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے ، اس لیے  یہ پے رول ڈاٹا عارضی ہے ۔

*************

ش ح  ۔ ع م   ۔  ع ا

U. No. 2439



(Release ID: 1986585) Visitor Counter : 53