عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ‘‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’’وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کو جمہوری بنانے کی عکاسی کرتی ہے


وزیراعظم مودی کی زیرقیادت حکومت نے پچھلے 9برسوں میں کئی اہم فلاحی اسکیمیں شروع کی ہیں، خاص طور پر ان محروم طبقات کا خیال رکھا گیا جنہیں پچھلی حکومتوں نے نظر انداز کیا تھا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

‘‘وزیراعظم مودی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ حکومت قطار میں کھڑے آخری فرد تک پہنچ جائے’’: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 14 DEC 2023 5:47PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ‘‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’’ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کو جمہوری بنانے کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے پچھلے 9برسوں میں، لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم اسکیمیں شروع کی ہیں، خاص طور پر ان محروم طبقوں کے لیے جنہیں پچھلی حکومتوں نے پوری طرح نظر انداز کیا تھا۔

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیراعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہاں ایک قومی ٹی وی کنکلیو میں شرکت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013UZT.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ حکومت قطار میں کھڑے آخری فرد تک پہنچے۔

انہوں نے کہا،‘‘وکست بھارت سنکلپ یاترا جاری ہے، شاید پہلی بار کسی حکومت نے اتنی بڑی مہم شروع  کی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں کے فوائد سے محروم نہ رہے۔’’

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم مودی شروع سے ہی عوامی بہبود کی اسکیمیں شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا،‘‘عام طور پر ایک عام آدمی کو کسی سہولت یا سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے سرکاری دفاتر کا چکر لگانا پڑتا ہے۔ وہ ایک یادوبار جائے گا، پھروہ ہارمان لے گا، لیکن آج حکومت ان کی دہلیز پر پہنچ چکی ہے۔ حکومت آج ان سے ملاقات کر رہی ہے اور پوچھ رہی ہے کہ کیا ان کے پاس ‘پی ایم آواس یوجنا ’کے تحت بنایا گیا اپنا گھر ہے، اگر نہیں، تو ابھی دستاویزات پیش کریں اور قرض حاصل کریں۔ ایسا ہی معاملہ ‘آیوشمان بھارت ’کا بھی ہے، یہ دنیا کی واحد ‘صحت بیمہ اسکیم’ ہے جس میں پہلے سے موجود بیماریوں کے لیے انشورنس کور ہے۔’’

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے بچولیوں کو ختم کرکے بدعنوانی سے پاک انتظامیہ فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘مثال کے طور پر، پی ایم وشوکرما یوجنا، کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ دستکاری میں مصروف روایتی کاریگروں کا یہ طبقہ ہے، چاہے وہ مراد آباد سے ہوں یا کشمیر سے، اس لیے یہ اسکیم اتنی دور اندیشی اور منصوبہ بندی کے ساتھ لائی گئی۔ اس کے بعدپی ایم سواندھی اسکیم ہے، اس نے ریڑھی پٹری والوں کو پہچان کر عزت دی ہے، لہٰذا یہ اسکیم ہمارے روایتی فنون اور دستکاری کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے اور کاریگروں کو آمدنی کے مواقع فراہم کرتی ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YRSI.jpg

ہندوستانی آئین کی دفعہ 370 کو منسوخ کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے جموں و کشمیر کو باقی ہندوستان کے ساتھ مرکزی دھارے میں لانے کی راہ ہموار کی ہے۔

انہوں نے کہا،‘‘جموں و کشمیر میں ادھم پور لوک سبھا حلقہ آج پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی تعمیر، دنیا کے سب سے اونچے ریل پل اور ایشیا کی سب سے طویل جدید ترین سڑک کی سرنگ، شاہ پور کنڈی پروجیکٹ، شمالی ہندوستان کا پہلا صنعتی بائیوٹیک پارک ،دریا کے احیاء کےدیویکا پروجیکٹ اور اروما مشن میں ملک کے سرفہرست 3 میں شامل ہونے پر فخر کرتا ہے۔’’

‘‘زیادہ سے زیادہ گورننس ، کم از کم گورنمنٹ’’ کی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  وزیر اعظم مودی نہ صرف ایک سخت ٹاسک ماسٹر ہیں بلکہ وہ حوصلہ افزائی کا ذریعہ بھی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ایک عظیم ماہر بھی ہیں جوعمل سےتحریک دیتے ہیں۔

*****

ش ح ۔ ف ا ۔ج ا

U. No.2429


(Release ID: 1986555)