صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں ٹی بی کی ادویات کی کوئی کمی نہیں


ریاستوں کو اینٹی ٹی بی ادویات کی باقاعدگی سے سپلائی کی جا رہی ہے اور مناسب اسٹاک کو یقینی بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے

Posted On: 13 DEC 2023 4:07PM by PIB Delhi

ملک میں انسداد ٹی بی ادویات کی کمی نہیں ہے۔ قومی تپ دق خاتمہ پروگرام (این ٹی ای پی) کے تحت، مرکز کی طرف سے تمام ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو سال بھر میں انسداد ٹی بی ادویات کی باقاعدگی سے سپلائی ہوتی رہی ہے اور مرکزی گوداموں سے لے کر پیریفرل ہیلتھ اداروں تک مختلف سطحوں پر اسٹاک کی پوزیشن پر نظر رکھنے کے لیے باقاعدہ تشخیص کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے محدود مقدار میں مقامی خریداری کے لیے ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کو وسائل دستیاب کرائے گئے ہیں۔

انسداد تپ دق ادویات کے اسٹاک پوزیشن کی تفصیلات منسلک ہیں:

انڈینٹ اور ریلیز آرڈرز کے مطابق سال 2019 سے 2023 تک تپ دق کی دواؤں کی طلب اور تقسیم کی سال وار تفصیلات https://tbcindia.gov.in/showfile.php?lid=3721 پر رکھی گئی ہیں۔

*********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 2347


(Release ID: 1986082) Visitor Counter : 70