صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کی تقسیم اسناد کی 45 ویں تقریب میں شرکت کی
Posted On:
11 DEC 2023 2:07PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (11 دسمبر 2023) وارانسی میں مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کی تقسیم اسنا کی 45ویں تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب بھی کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اس ادارے کے ساتھ دو بھارت رتن کی وابستگی مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کی شاندار وراثت کا ایک ثبوت ہے۔ بھارت رتن ڈاکٹر بھگوان داس، اس ودیا پیٹھ کے پہلے وائس چانسلر تھے اور سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری اس ادارے کے پہلے بیچ کے طالب علم تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے طلباء سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ انہیں اپنے طرز عمل میں شاستری جی کی زندگی کی اقدار کو اپنانا چاہئے ۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اس ودیا پیٹھ کا سفر خود انحصاری اور سوراج کے مقاصد کے ساتھ ہمارے ملک کی آزادی سے 26 سال پہلے شروع ہوا تھا، جس کا گاندھی جی نے تصور کیا تھا۔ یہ یونیورسٹی عدم تعاون کی تحریک سے جنم لینے والے ادارے کے طور پر ہماری عظیم جدوجہد آزادی کی زندہ علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کے تمام طلباء آزادی کی جدوجہد کے ہمارے قومی نظریات کے پرچم بردار ہیں۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ کاشی ودیا پیٹھ کا نام مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ رکھنے کے پیچھے ہماری جدوجہد آزادی کے نظریات کے احترام کا اظہار کرنا ہے۔ ان آدرشوں پر عمل کرنا اور امرت کال کے دوران ملک کی ترقی میں موثر تعاون کرنا ودیا پیٹھ کے اُن بانیوں کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا جنہوں نے ملک کی تعمیر میں تعاون کیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ وارانسی قدیم زمانے سے ہی ہندوستانی علمی روایت کا مرکز رہا ہے۔ آج بھی اس شہر کے ادارے جدید علم و سائنس کے فروغ میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ کے طلباء اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ علم کے اس مرکز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ادارے کی شان کو بڑھاتے رہیں۔
Please click here to see the President's Speech -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-2174
(Release ID: 1984950)
Visitor Counter : 103