ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے، جے پی ایم قانون ، 1987 کے تحت پٹ سن کے سال 24-2023 کے لیے پٹ سن کے پیکیجنگ مواد کے لیے ریزرویشن کے اصولوں کو منظوری دی


صد فی صد غذائی اجناس اور 20فیصد چینی،لازمی طور پر جوٹ کے تھیلوں میں پیک کی جائے

جوٹ ملوں اور ذیلی یونٹوں میں کام کرنے والے 400000 کارکنوں کو راحت کے ساتھ ساتھ، تقریباً 40 لاکھ کسان خاندانوں کی روزی روٹی کو سہارا

Posted On: 08 DEC 2023 8:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 8 دسمبر2023 کوپٹ سن کے سال 24-2023 (یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024) کے لیے پیکنگ میں پٹ سن کے لازمی استعمال کے لیے ریزرویشن کے اصولوں کو منظوری دے دی ہے۔ جوٹ سال24- 2023 کے لیے منظور شدہ لازمی پیکیجنگ کے اصولوں میں غذائی اجناس کے صد فی صد ریزرویشن اور 20فیصد چینی کو جوٹ کے تھیلوں میں لازمی طور پر پیک کرنے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔

موجودہ تجویز میں ریزرویشن کے اصول، ہندوستان میں کچے جوٹ اور جوٹ کی پیکیجنگ مواد کی گھریلو پیداوار کے مفاد کو مزید تحفظ فراہم کریں گے۔ اس طرح، ہندوستان کو آتم نربھر بھارت کے ساتھ ہم آہنگی میں خود کفیل بنائیں گے۔ جوٹ کی پیکیجنگ میٹریل میں پیکیجنگ کے لیے ریزرویشن، ملک میں پیدا ہونے والے خام پٹ سن کا تقریباً 65فیصد استعمال کرتا ہے (23-2022 میں) جے پی ایم  قانون کی فراہمی کو عمل میں لا کر، حکومت جوٹ ملوں اور ذیلی یونٹوں میں کام کرنے والے 4 لاکھ کارکنوں کو راحت فراہم کرے گی اور ساتھ ہی تقریباً 40 لاکھ کسان خاندانوں کی روزی روٹی کو سہارا دے گی۔ اس کے علاوہ، یہ ماحول کے تحفظ میں مدد کرے گا کیونکہ جوٹ قدرتی، بایو ڈیگریڈیبل، قابل تجدید اور دوبارہ قابل استعمال ریشہ ہے اور اس لیے پائیداری کے تمام اقدار کو پورا کرتا ہے۔

جوٹ کی صنعت ہندوستان کی قومی معیشت میں بالعموم اور مشرقی خطہ، خاص طور پر مغربی بنگال، بہار، اوڈیسا، آسام، تریپورہ، میگھالیہ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ یہ مشرقی علاقے، خاص طور پر مغربی بنگال میں بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے۔

جے پی ایم قانون کے تحت، تحفظات کے اصول، پٹ سن کے شعبے میں 4 لاکھ کارکنوں اور 40 لاکھ کسانوں کو براہ راست روزگار فراہم کرتے ہیں۔ جے پی ایم ایکٹ 1987 پٹ سن کے کسانوں، کارکنوں اور پٹن سن کے سامان کی پیداوار میں مصروف افراد کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ پٹ سن صنعت کی کل پیداوار کا 75فیصد جوٹ سیکنگ بیگز ہیں جن میں سے 85فیصد فوڈ کارپوریشن آف انڈیا(ایف سی آئی) اور سرکاری خریداری کی ریاستی ایجنسیوں (ایس پی ایز) کو فراہم کیا جاتا ہے اور بقیہ براہ راست برآمد / فروخت کیا جاتا ہے۔

حکومت ہند ہر سال تقریباً 12000 کروڑ روپئےکی مالیت کے کے پٹ سن کے بوریوں کے تھیلے خریدتی ہے۔ اس لیے یہ اناج کی پیکنگ کے لیے پٹ سن  کے کسانوں اور مزدوروں کی پیداوار کے لیے مارکیٹ کی ضمانت کو یقینی بناتا ہے۔

پٹ سن کی بوریوں کے تھیلوں کی اوسط پیداوار تقریباً 30 لاکھ گانٹھیں (9 لاکھ ایم ٹی) ہے اور حکومت پٹ سن  کی صنعت میں پٹ سن کے کاشتکاروں، کارکنوں اور اس میں مصروف افراد کے مفادات کے تحفظ کے لیے، پٹ سن کے تھیلوں کی بوریوں کی پیداوار میں اضافے کو یقینی بنانے کے  تئیں پرعزم ہے۔

*****

U.No.3002

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1984367) Visitor Counter : 65