وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 8 دسمبر کو پہلے ہندوستانی آرٹ، آرکیٹیکچر اور ڈیزائن بینالے 2023 کا افتتاح کریں گے


آئی اےاےبی ڈی کاانعقاد ملک میں ایک اہم عالمی ثقافتی اقدام کو فروغ دینے اور ادارہ جاتی بنانے کے وزیراعظم کے وژن کے مطابق کیا جا رہا ہے

آئی اےاےبی ڈی کے دوران ہفتے کے ہر دن مختلف تھیم پر مبنی نمائشیں دکھائی جائیں گی

وزیر اعظم لال قلعہ میں آتم نر بھر بھارت سینٹر فار ڈیزائن (اے بی سی ڈی) کا افتتاح کریں گے

نئے ڈیزائنوں اور اختراعات کے ساتھ کاریگر برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے ‘ووکل فار لوکل’، اے بی سی ڈی کے وژن کو مضبوط کرنامقصد

وزیر اعظم سمُنّتی- دی اسٹوڈنٹ بینالے کا بھی افتتاح کریں گے

Posted On: 07 DEC 2023 2:13PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 دسمبر 2023 کو شام 4 بجے کے قریب لال قلعہ میں منعقد ہونے والے پہلے انڈین آرٹ، آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن بینالے (آئی اےاے  ڈی بی)2023 کا افتتاح کریں گے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم لال قلعہ میں آتم نر بھر بھارت سینٹر فار ڈیزائن اور دی اسٹوڈینٹ بینالے-سمُنّتی کا بھی افتتاح کریں گے۔

وینس، ساؤ پاؤلو، سنگاپور، سڈنی اور شارجہ جیسے ممالک میں منعقد ہونےوالے بین الاقوامی بینالیز جیساایک فلیگ شپ گلوبل کلچرل انیشی ایٹو تیار کرنا اور اسے ادارہ جاتی شکل دینا وزیراعظم کا وژن تھا۔ اس وژن کے مطابق، عجائب گھروں کو دوبارہ دریافت کرنے، دوبارہ برانڈ کرنے، تجدید کاری اور ری-ہاؤس کرنے کی ایک ملک گیر مہم شروع کی گئی۔ مزید برآں ہندوستان کے پانچ شہروں یعنی کولکاتا، دہلی، ممبئی، احمد آباد اور وارانسی میں ثقافتی مقامات کی ترقی کا بھی اعلان کیا گیا۔ انڈین آرٹ، آرکیٹیکچر اور ڈیزائن بینالے( آئی اے اے ڈی بی) دہلی میں ثقافتی جگہ کے تعارف کے طور پر کام کرے گا۔

آئی اے اے ڈی بی کا اہتمام 9 سے 15 دسمبر 2023 تک نئی دہلی میں واقع لال قلعہ میں کیا جا رہا ہے۔ یہ بین الاقوامی میوزیم ایکسپو (مئی 2023) اور فیسٹیول آف لائبریریز (اگست 2023) جیسے اہم اقدامات کا بھی مظہر ہے جو حال ہی میں منعقد کیے گئے تھے۔ آئی اے اے ڈی بی ثقافتی مکالمے کو مضبوط بنانے کے لیے فنکاروں، معماروں، ڈیزائنروں، فوٹوگرافروں، جمع کرنے والوں، آرٹ کے پیشہ ور افراد اور عوام کے درمیان ایک جامع بات چیت شروع کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ابھرتی ہوئی معیشت کے حصے کے طور پر آرٹ، فن تعمیر اور ڈیزائن کے تخلیق کاروں کے ساتھ تعاون اور اشتراک کے راستے اور مواقع بھی فراہم کرے گا۔

آئی اے اے ڈی بی میں ہفتے کے ہر دن مختلف تھیم پر مبنی نمائشیں دکھائی جائیں گی:

دن 1: پرویش – رائٹ آف پیسج: ڈورز آف انڈیا

دن 2: باغ بہار: باغات کائنات کے طور پر: ہندوستان کے باغات

تیسرا دن: سمپرواہ : برادریوں کا سنگم: ہندوستان کی باؤلیاں

دن 4: استھاپتیا: اینٹی فریجائل الگورتھم: ہندوستان کے مندر

دن 5: وِسمیا: تخلیقی کراس اوور: آزاد ہندوستان کے آرکیٹیکچرل ونڈرس

دن 6: دیشج بھارت ڈیزائن: دیسی ڈیزائن

ساتواں دن: سمتوا: تعمیر کو شکل دینا: فن تعمیر میں خواتین کے رول کا جشن منانا

آئی اے اے ڈی بی میں مندرجہ بالا تھیمز پر مبنی پویلین، پینل ڈسکشن، آرٹ ورکشاپس، آرٹ بازار، ہیریٹیج واک اور ایک متوازی اسٹوڈینٹ بینالے شامل ہوں گے۔ للت کلا اکادمی میں اسٹوڈینٹ بنالے (سمنتی) طلباء کو اپنے کام کی نمائش کرنے، ہم عمروں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ بات چیت کرنے اور ڈیزائن مقابلہ، وراثت کی نمائش، انسٹالیشن ڈیزائن، ورکشاپس وغیرہ کے ذریعے آرکیٹیکچر کمیونٹی کے اندر قابل قدر نمائش حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ آئی اے اے ڈی بی 23 کو ملک کے لیے ایک واٹرشیڈمومینٹ قرار دیا جائے گا کیونکہ یہ ہندوستان کے بینالے کے منظر نامے میں داخل ہونے کا اعلان ہو گا۔

وزیر اعظم کے ‘ووکل فار لوکل’ کے وژن کے مطابق لال قلعہ پر ‘آتم نر بھر بھارت سینٹر فار ڈیزائن’ قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ ہندوستان کے منفرد اور مقامی دستکاریوں کی نمائش کرے گا اور کاریگروں اور ڈیزائنروں کے درمیان باہمی تعاون کی جگہ فراہم کرے گا۔ ایک پائیدار ثقافتی معیشت کی راہ ہموار کرتے ہوئے، یہ کاریگر برادریوں کو نئے ڈیزائن اور اختراعات کے ساتھ بااختیار بنائے گا۔

 

 

****

ش ح۔م م ۔ف ر

 (U: 1955)

 



(Release ID: 1983509) Visitor Counter : 77