صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے، این بی ای ایم ایس کے ذریعہ ،   کارڈیو پلمونری ریسوسیٹیشن (سی پی آر) بیداری کے پروگرام سے متعلق ملک گیر عوامی آگاہی  کی مہم کا  آغاز کیا


یہ بات لازمی ہے کہ  مریض کو  دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر  علاج  فراہم کیا جانا چاہئے، لہذا  سی پی آر  کے لئے  آگاہی اور  باقاعدہ تربیت  انتہائی ضروری ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا

سی پی آر  کی تربیت میں  ملک بھر سے 20  لاکھ سے زیادہ لوگ شرکت کر رہے ہیں

Posted On: 06 DEC 2023 1:40PM by PIB Delhi

"یہ ضروری ہے کہ مریض کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر علاج  فراہم کیا جائے،  اس لیے سی پی آر کے لیے آگاہی اور مناسب تربیت سب سے اہم ہے۔" یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسی سیٹیشن) تربیت  سے متعلق طبی  سائنسز  میں  ایگزامینیشنز  کے  قومی بورڈ (این بی ای ایم ایس) کے زیر اہتمام ،ملک گیر عوامی بیداری پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔ خاندانی بہبودکےمرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اس ملک گیر مہم میں آج 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا ہے۔ مرکزی وزراء نے بھی آغاز کی  تقریب میں تربیتی اجلاس  میں حصہ لیا، آسانی کا مظاہرہ  کرتے ہوئے مقررہ رہنما خطوط پر عمل کیا اور ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OKJ7.png

دل کا دورہ پڑنے  کے بارے میں عوام کو تربیت فراہم کرنے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ "یہ بہت ضروری ہے کہ ہم دل کی صحت کو بہتر رکھیں اور صحت کے لیے متوازن غذا اور ورزش کو شامل کرتے ہوئے، ایک جامع نقطہ نظر اپنائیں۔  تاہم، اگر کسی کو دل کا دورہ پڑ رہا ہو اور  اس کے قرب وجوار میں رہنے والے کسی شخص کو سی پی آر تکنیک کی تربیت دی جاتی ہے، تو  یہ ہمیں جان بچانے کے قابل بنائے گی۔ یہ ایک بہت ہی قابل ستائش کوشش ہے اور میں اس  کے لئے  مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HXGK.png

این بی ای ایم ایس کی پہل اور کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ "یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ  اختلاج قلب  کے شکار کو فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے۔ اس کی روشنی میں یہ بہت ضروری ہے کہ عوام میں مناسب علم اور تربیت کے ساتھ بیداری پیدا ہو، تاکہ ہم کسی کی جان بچانے کے قابل ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا، "آج  این بی ای ایم ایس نے قومی سطح پر اس بیداری پروگرام کا انعقاد کیا ہے، جو بیداری کو بڑھانے اور ملک کے دور دراز علاقوں  تک اس اقدام کی رسائی کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Z2WN.png

یہ ملک میں پہلا سی پی آر بیداری پروگرام ہے، جو قومی سطح پر منعقد کیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران طلباء، پیشہ ور افراد اور نیم طبی عملے کے افراد  سمیت شرکاء کو آن لائن وسیلے  کے ذریعے ایک ہی نشست میں تربیت دی گئی۔ ٹریننگ کے لیے عوامی شمولیت اور شرکت کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے تربیت  شروع کرنے کے لیے سبھی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ "کسی کو بھی وقت کے کسی بھی  پہر میں دل کا دورہ پڑ سکتا ہے،  اور علم اور تربیت میں اضافہ، صحیح طریقہ کار کے انتظام میں مدد کرے گا اور ایک جان بچائے گا۔ "

مقامات پر موجود تربیت یافتہ ڈاکٹر نے سی پی آر کی تکنیک کی وضاحت کی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ این بی  ای ایم ایس نے شرکاء کو شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔ سی پی آر کی تربیت کی تکنیک کا مظاہرہ کرنے والی ایک ویڈیو درج ذیل لنک پر فراہم کی گئی ہے۔

کانفرنس میں این بی ای ایم ایس  کے صدر ڈاکٹر ابھیجت شیٹھ،  این بی ای ایم ایس کے نائب صدر ڈاکٹر نکھل ٹنڈن، این بی ای ایم ایس گورننگ باڈی کے رکن  ڈاکٹر ایس این باسو، این بی ای ایم ایس گورننگ باڈی کے رکن ڈاکٹر راکیش شرما اور سینئر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-اع - ق ر)

(06-12-2023)

U-1871



(Release ID: 1983093) Visitor Counter : 85