کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماہ نومبر میں کیپٹیو اور تجارتی کوئلہ بلاکوں سے کوئلے کی اب تک کی سب سے زیادہ ترسیل


پیداوار اور ترسیل میں بالترتیب 37 اور 55 فیصد کااضافہ

Posted On: 02 DEC 2023 12:37PM by PIB Delhi

ماہ نومبر 2023 کے دوران کیپٹیو / تجارتی کوئلہ کانوں سے کوئلہ پیداوار نومبر 2022 کے 8.74 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 37 فیصد اضافے کے ساتھ 11.94 ملین ٹن (ایم ٹی) کے بقدر تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب، نومبر 2023 کےد وران کیپٹیو / تجارتی کوئلہ کانوں سے کوئلے کی ترسیل گذشتہ برس  کی 8.36 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 55 فیصد کے اضافے کے ساتھ 12.92 میٹرک  ٹن تک پہنچ گئی۔ ماہ نومبر 2023  میں اس طرح کی کانوں سے اوسط یومیہ کوئلہ ترسیل  یومیہ 4.3 لاکھ ٹن کے ساتھ اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اپریل سے نومبر 2023 کی مدت کے دوران کیپٹیو اور تجارتی کوئلہ بلاکوں سے کوئلہ پیداوار اور ترسیل میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یکم اپریل 2023 سے 30 نومبر 2023 کی مدت کے دوران کیپٹیو اور تجارتی کوئلہ کانوں سے مجموعی کوئلہ پیداوار تقریباً 83.90 میٹرک کے بقدر تھی، جبکہ مجموعی کوئلہ ڈسپیچ 89.67 میٹرک ٹن کے بقدر تھا، جس سے 2022-23 کے مالی برس کی اسی مدت کےمقابلے میں بالترتیب 24 فیصد اور 31 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ کوئلہ پیداوار میں سب سے زیادہ اضافہ غیرضابطہ بند شعبے  اور تجارتی کوئلہ کانوں سے ہوا جس میں بالترتیب 101 فیصد اور 98 فیصد کا اضافہ رونما ہوا۔

وزارت کوئلے کی پیداوار اور ترسیل کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے جو بھارت کی توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1692


(Release ID: 1981879) Visitor Counter : 81