صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند نے آرمڈ فورسز میڈیکل کالج، پُنے کو پریزیڈنٹس کلرپیش کیا
Posted On:
01 DEC 2023 11:33AM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (یکم دسمبر 2023)کو پنے میں آرمڈ فورسز میڈیکل کالج کو پریزیڈنٹس کلر پیش کیا۔ انہوں نے ورچوئل طور پر آرمڈ فورسز سینٹر فار کمپیوٹیشنل میڈیسن ‘پراجنا’ کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اے ایف ایم سی نے طبی تعلیم میں اعلیٰ معیار کے ایک ادارے کے طور پر شہرت حاصل کی ہے۔ اس انسٹی ٹیوٹ کے فارغ التحصیل افراد نے ملک اور بیرون ملک جنگ، انسداددہشت گردی سے متعلق کاررروائیوں، قدرتی آفات اور وبائی امراض کا سامنا کرنے کے لیے اپنی سرشار خدمات کے ذریعے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
صدر مملکت کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اے ایف ایم سی سے گریجویشن کرنے والی بہت سی خواتین کیڈٹس نے مسلح افواج کے میڈیکل کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں اوروہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان سے تحریک حاصل کرکے مزید خواتین مسلح افواج میں اپنے کیریئر کا انتخاب کریں گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم طب کے شعبے میں مصنوعی ذہانت، درست ادویات، تھری ڈی پرنٹنگ، ٹیلی میڈیسن اور دیگر ٹیکنالوجیز کے استعمال کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی طبی خدمات فوجیوں کو بہترین صحت اور ہمیشہ جنگ کے لیے تیار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لہٰذا، انہیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہماری تینوں سروسز کے تمام اہلکاروں کا طبی علاج اعلیٰ معیار کا ہو۔ انہوں نے اے ایف ایم سی کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ طب کے شعبے میں تحقیق پر زور دیں اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کریں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اے ایف ایم سی کی ٹیم اپنے تمام کاموں میں بہترین کارکردگی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔
صدر جمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں:
************
ش ح۔ ع م۔ ت ع
(U: 1634)
(Release ID: 1981455)
Visitor Counter : 90