وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے دیوگھر میں جن اوشدھی کیندر کے آپریٹر اورفیضیاب ہونے والےشخص سے بات چیت کی
یہ خوشی کی بات ہے کہ بابا دھام میں 10,000 جن اوشدھی کیندر کا آغاز ہوا ہے: وزیر اعظم
معیاری اور سستی دوا ئیں ایک بڑی خدمت ہے: وزیراعظم
Posted On:
30 NOV 2023 1:23PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ انہوں نے پردھان منتری مہیلا کسان ڈرون کیندر بھی شروع کیا۔پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے ایمس، دیوگھر میں تاریخی 10,000 ویں جن اوشدھی کیندر کو قوم کے نام وقف کیا۔ مزیدیہ کہ،جناب مودی نے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کے پروگرام کابھی آغاز کیا۔وزیر اعظم نے اس سے قبل یوم آزادی کی تقریر کے دوران خواتین کے اپنی مدد آپ گروپوں ایس ایچ جیز کو ڈرون فراہم کرنے اور جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10,000 سے بڑھا کر 25,000 تک کرنے کے دو اقدامات کا اعلان کیا تھا ۔ یہ پروگرام ان وعدوں کی تکمیل کا عکاس ہے۔
وزیر اعظم نے ایمس دیوگھر میں جن اوشدھی کیندر کی استفادہ کنندہ اور آپریٹر روچی کماری کے ساتھ بات چیت سے اس پروگرام کاآغاز کیا۔ وزیر اعظم نے بابا دھام دیوگھر میں 10,000 جن اوشدھی کیندر کو شروع کرنےکے اس سنگ میل کو حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔استفادہ کنندہ سے جن اوشدھی کیندر کے بارے میں ان کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر،انہوں نے غریب اور متوسط طبقے کے ساتھ اپنی بات چیت کے بارے میں بتایا اور سستی دواؤں کی ضرورت کو شدت سے محسوس کیا کیونکہ جو دوا بازار میں 100 روپے میں ملتی ہے وہ اکثر اس مرکز میں 10 سے 50 روپے میں دستیاب ہوتی ہے۔انہوں نے خطے میں جن اوشدھی کیندر کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے بارے میں بھی بات کی اور انہیں فیض حاصل کرنے والی مذکورہ خاتون روچی کے ذریعہ اسکیم کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں بھی مطلع کیاگیا۔
جن اوشدھی یوجنا کے فیض حاصل کرنے والے ایک شخص ،جناب سونا مشرا نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وہ جن اوشدھی کیندر سے سستی قیمتوں پر دوائیں خرید کر تقریباً 10,000 روپے ماہانہ بچانے میں کامیاب ہوئے۔ وزیر اعظم نے جناب مشرا کو جن اوشدھی کیندر کے اپنے تجربات کے بارے میں اپنی دکان پر ایک بورڈ لگانے کا مشورہ دیا اور سستی دواؤں کی دستیابی کے بارے میں بیداری پھیلانے پربھی زور دیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ مقامی لوگ اسکیموں کے تعلق سے باخبر ہیں ۔‘‘معیاری اور سستی دوا ایک بڑی خدمت ہے’’، اور لوگوں میں اس کے تعلق سےآگاہی ہونی چاہیے۔
*************
ش ح ۔ش م۔ م ش
U. No.1594
(Release ID: 1981084)
Visitor Counter : 93
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam