وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ‘جئے جگن ناتھ’ کے ساتھ فائدہ اٹھانے والے کسان کا استقبال کیا


اڈیشہ کا کسان اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں پراعتماد ہے

Posted On: 30 NOV 2023 1:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی۔ انہوں نے پردھان منتری مہیلا کسان ڈرون کیندر بھی شروع کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے ایمس، دیوگھر میں تاریخی 10,000 ویں جن اوشدھی کیندر کو وقف کیا۔ مزید برآں، جناب مودی نے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کا پروگرام بھی شروع کیا۔ وزیر اعظم نے اس سال کے شروع میں یوم آزادی کی تقریر کے دوران خواتین کے خود امدادی گرپوں (ایس ایچ جیز) کو ڈرون فراہم کرنے اور جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کے لیے ان دونوں اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ پروگرام ان وعدوں کی تکمیل کی نشان دہی کرتا ہے۔

  رائے گڑھ اڈیشہ کے ایک کسان پورن چند بینیا کا وزیر اعظم نے ‘جئے جگن ناتھ’ کے ساتھ استقبال کیا۔ شری بینیا جی متعدد سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندہ ہیں۔اس فائدہ اٹھانے والے نے بتایا کہ کس طرح اُجالا جیسی اسکیموں سے اس کی زندگی بدل گئی۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ اب وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کا خواب دیکھنے کے لیے پراعتماد محسوس کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ان سے کہا کہ وہ یاترا کے ساتھ آنے والے افسران سے دریافت کریں کہ ان کے فائدے کے لیے مزید کون سی اسکیمیں دستیاب ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔س ب ۔ع ن

(U: 1592)



(Release ID: 1981082) Visitor Counter : 110