وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کا محکمہ  26 نومبر کو گواہاٹی میں ویٹرینری کالج کے میدان میں ’’دودھ کا قومی دن2023‘‘ منائے گا


پروگرام کے دوران قومی گوپال رتن ایوارڈس 2023 بھی تفویض کیے جائیں گے

Posted On: 25 NOV 2023 12:32PM by PIB Delhi

مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کا محکمہ آئندہ روز گواہاٹی میں واقع ویٹرینری کالج میں ’’دوھ کا قومی دن 2023‘‘ منا رہا ہے۔ یہ خصوصی دن بھارت میں سفید انقلاب برپا کرنے والے ڈاکٹر ورگیس  کی پیدائش کی 102ویں سالگرہ  کے اعزاز میں منایا جا رہا ہے، اس کے تحت ہمارے ملک میں دودھ کی صنعت کے شعبے کی اہمیت اور حصولیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

ماہی پروری، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اس پروگرام کے مہمان ذی وقار ہوں گے۔ ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر سنجیو کمار بالیان اور آسام، میگھالیہ اور اروناچل پردیش کے مویشی پالن کے ریاستی وزراء بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے محکمے کی مرکزی سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے سینئر افسران کے ساتھ شرکت کریں گی۔ تقریب کے دوران، اختراعی تکنالوجیوں، مویشیوں سے متعلق مصنوعات و خدمات کی نمائش کی جائے گی، اس کے علاوہ ایک تکنیکی سیشن کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس کے تحت شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کے لیے چارے سے متعلق حکمت عملی وضع کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس تقریب کے دوران ریاستی سطح کا ’اے۔ہیلپ ‘ (مویشیوں کی پیداوار کی صحت اور توسیع کے لیے تسلیم شدہ ایجنٹ)پروگرام کا آغاز بھی کیا جانا ہے۔

یہ پروگرام ریاستی مویشی پالن محکمے، آسام لائیو اسٹاک ڈیولپمنٹ بورڈ، اور این ڈی بی بی  کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا اور اس پروگرام میں مقتدر قومی گوپال رتن ایوارڈس 2023 بھی تفویض کیے جائیں گے۔

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1406


(Release ID: 1979739) Visitor Counter : 85