الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

وزیر راجیو چندر شیکھر نے ڈیپ فیکس اور آئی ٹی قوانین کی تعمیل سے متعلق ڈیجیٹل انٹرمیڈیریز کے ساتھ آج ڈیجیٹل انڈیا ڈائیلاگ کیا


پلیٹ فارموں اور انٹر میڈیریز (ثالث) نے آئی ٹی قوانین کے اندر موجودہ قوانین کے تحت ڈیپ فیکس سے نمٹنے کا عہد کیا

’’پلیٹ فارموں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اگلے 7 دنوں کے اندر، وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صارفین کے ساتھ تمام شرائط اور معاہدے واضح طور پر انہیں آئی ٹی قوانین میں بیان کردہ 11 قسم کے مواد میں شامل ہونے سے روکیں گے‘‘: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر

’’الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک ’رول 7‘ افسر کی فوری تقرری اور صارفین کے لیے ثالثوں کی طرف سے کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دینے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تصدیق کی ہے‘‘: وزیر مملکت  راجیو چندر شیکھر

Posted On: 24 NOV 2023 5:20PM by PIB Delhi

جمعہ کو منعقدہ ایک ڈیجیٹل انڈیا ڈائیلاگ سیشن میں، مرکزی وزیر مملکت برائے فروغ ہنرمندی و انٹرپرینیورشپ اور الیکٹرانکس و آئی ٹی، جناب راجیو چندر شیکھر نے محفوظ اور بھروسہ مند انٹرنیٹ کی ضرورت اور سوشل میڈیا کے انٹرمیڈیریز (ثالث) کو ’ڈیجیٹل ناگرکوں‘ کے سامنے جواب دہ ہونے کا اعادہ کیا۔ ڈیپ فیک کے خطرات کے بارے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خدشات کے بعد، تمام پلیٹ فارم اور ثالث اپنی کمیونٹی کے رہنما خطوط کو آئی ٹی قوانین کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر متفق ہیں، اس میں خاص طور پر ڈیپ فیک سمیت 11 قسم کے ان مواد کو پیش نظر رکھا جائے گا جو صارف کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

سیشن کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے موجودہ ضوابط کی حدود میں ڈیپ فیک  چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پلیٹ فارم اور ثالثوں کے اجتماعی عزم کی تصدیق کی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ’’تمام پلیٹ فارموں اور ثالثوں (انٹرمیڈیریز) نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ موجودہ قوانین اور ضوابط حتی کہ وہ نئے قوانین بھی جن پر ہم نے تبادلہ خیال کیا ہے وہ انھیں ڈیپ فیکس سے مکمل طور پر نمٹنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اگلے سات دنوں میں وہ تمام شرائط اور آراء کو یقینی بنائیں گے اور صارفین کے ساتھ ہونے والے معاہدے واضح طور پر صارفین کو آئی ٹی قوانین میں بیان کردہ 11 قسم کے مواد سے روکیں گے۔ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے ہی ڈیپ فیکس کے مسئلے اور ان خطرات اور چیلنجوں کو اجاگر کیا تھا جو کہ  یہ ایک محفوظ اور بھروسہ مند انٹرنیٹ کے لئے ضروری ہے۔ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے آگاہ کیا ہے کہ جلد ہی ایک ’رول 7‘ افسر کی تقرری کی جائے گی اور ڈیجیٹل ناگرکوں کے لیے ثالثوں کے ذریعہ قانون کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوگا۔ ڈیجیٹل ناگرکوں کو ایک محفوظ اور بھروسہ مند انٹرنیٹ کا حق حاصل ہے اور ثالث اسے فراہم کرنے کے لیے جوابدہ ہیں۔

شکایات کے ازالے کے طریقہ کار میں پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر راجیو چندر شیکھر نے گہرے نقائص اور غلط معلومات جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ثالثوں کے ساتھ مسلسل تعاون پر زور دیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ’’ہم نے حکومت اور پلیٹ فارموں کے اشتراک سے شکایات کو دور کرنے کے معاملے میں کافی اچھا کام کیا ہے۔ مجھے یہ کام سرگرمی کے ساتھ کرنے کے لیے ثالثوں کو مبارکباد دینی چاہیے۔ تاہم، ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، خاص طور پر غلط معلومات، ڈیپ فیکس اور بیٹنگ کے غیر قانونی پلیٹ فارموں اور دھوکہ دینے والے لون ایپس کی تشہیر کے شعبوں میں۔ یہ آن لائن تحفظ اور اعتماد کے لیے بدستور خطرہ ہیں۔‘‘

-----------------------

ش ح۔ م م  ۔ م ر

U NO: 1383



(Release ID: 1979526) Visitor Counter : 76