وزارت اطلاعات ونشریات
امن کا جشن: 54ویں افی میں دس فلمیں باوقار آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں
مہاتما گاندھی کے لازوال نظریات پر مشتمل ، افی 54 میں یونیسکو کی آئی سی ایف ٹی فلمیں امن، رواداری، عدم تشدد اور ہمدردی کے پیغامبر کے طور پر ابھرکر سامنے آئی ہیں
54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) میں آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل کے لیے نامزد اور مقابلہ کرنے والی دنیا بھر سے دس فلمیں میلے کے مختلف مقامات پر دکھائی جا رہی ہیں۔ آئی سی ایف ٹی-یونیسکو گاندھی میڈل زمرہ، مہاتما گاندھی کے لازوال نظریات پر مشتمل ہے، جس کی یونیسکو نے توثیق کی ہے، گاندھی کے فلسفے کی بازگشت، اور ہم آہنگی، افہام و تفہیم اور امن سے جڑی دنیا کے لیے وکالت کی۔
مقابلہ کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے یہ سینما کے شاہکار امن، رواداری، عدم تشدد، اور ہمدردی کے اصولوں کے تئیں ہمارے شعور کو دوبارہ روشن کرتے ہوئے، خاص طور پر تنازعات اور افراتفری میں گھری ہوئی دنیا میں اہمیت کے حامل ہیں۔
اس سال، دنیا کے متنوع گوشوں سے دس قابل ذکر فلمیں اس ایوارڈ کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں:
1. معیاد الیان کی فلم ’اے ہاؤس ان یروشلم ‘(فلسطین، برطانیہ، جرمنی، نیدرلینڈ، قطر، 2022)۔
یہ فلم یروشلم میں متضاد ثقافتوں اور عقائد کے پس منظر میں انسانی تعلقات کی پیچیدگیوں کو دریافت کرتی ہے۔ فلم شہر کے تاریخی اور سیاسی تناؤ کے درمیان افراد کی جدوجہد اور خواہشات کو بیان کرتی ہے۔
2. ٹنٹین کجرشولی کی فلم ’سٹیزن سینٹ‘(جارجیا، 2023)۔
جارجیا میں تیار یہ فلم سماجی چیلنجوں کے درمیان اخلاقی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ایک فرد کی زندگی پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ ذاتی قربانی اور راستبازی کی جستجو کی ایک پُرجوش تصویر پیش کرتا ہے۔
3.ڈائریکٹر اینتھنی چین کی فلم ’ڈرفٹ‘
ایک بیانیہ جو مختلف ممالک میں آپس میں جڑی ہوئی زندگی، شناخت، تعلق، اور کنیکشن کے لیے انسانی جستجو کے موضوعات کو تلاش کرتا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح زندگی کی غیر یقینی صورتحال سے گزرنا غیر متوقع بندھنوں کا باعث بن سکتا ہے۔
4. اپولن ٹرارے کی فلم ’اٹس سِرا (فرانس، جرمنی، سینیگال، 2023)۔
کثیر ثقافتی عینک کے ذریعے، یہ فلم لچک کی ایک کہانی کو منظر عام پر لاتی ہے، جو مشترکہ انسانی تجربات کو اجاگر کرتی ہے جو جغرافیائی اور ثقافتی حدود سے ماورا ہیں۔
5. اوو مستنگ کی فلم کالیو (ایسٹونیا، 2022)۔
ایسٹونیا میں بنائی گئی یہ فلم ملک کے ثقافتی جوہر سے جڑی ایک کہانی کو پیچیدہ طریقے سے باندھتی ہے۔ اس میں قومی تاریخ سے جڑے ذاتی سفر کی تصویر کشی کی گئی ہے، جو انفرادی اور اجتماعی شناخت کے جڑے ہوئے تانے بانے کی عکاسی کرتی ہے۔
6. ‘دی پرائز’ از پال فوزان اگسٹا (انڈونیشیا، 2022)۔
انڈونیشیا کی ایک داستان، خواہش کی پیچیدگیوں اور کامیابی کے حصول میں غوطہ زن پر مبنی ہے۔ یہ فلم ان اخلاقی مخمصوں کی چھان بین کرتی ہے جن کا سامنا لوگوں کو پہچان اور کامیابی کی تلاش میں ہوتا ہے۔
7. ‘دی سوگر ایکسپریمنٹ ’ از جان ٹورنبلڈ (سویڈن، 2022)۔
سویڈن میں تیار کی گئی یہ فلم معاشرتی اصولوں اور انفرادی انتخاب پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ اس بات کی کھوج کرتی ہے کہ کس طرح معاشرتی تعمیرات کے ساتھ ذاتی تجربات قائم شدہ نمونوں کو چیلنج کر سکتے ہیں۔
8. ‘منڈلی’ از راکیش چترویدی اوم (انڈیا، 2023)۔
یہ فلم دوستی، وفاداری، اور ذاتی ترقی کے مناظر سے گزرتی ہے۔ یہ رشتوں کی تبدیلی کی طاقت اور ان کے متحرک سفرپر مشتمل ہے۔
9. ‘ملک پورم‘ از وشنو سسی شنکر (انڈیا، 2022)۔
کیرالہ کے ثقافتی ماحول میں تیار یہ فلم سماجی توقعات کے درمیان رشتوں کی پیچیدگیوں کو پیش کرتی ہے۔ یہ انسانی رابطوں کے جذباتی گوشوں اور ان کے اندر پیدا ہونے والے تنازعات کوبیان کرتی ہے۔
10. ’رابندر کابیا رہسیہ‘ از سیانتن گھوسن (انڈیا، 2023)۔
بنگال کے پس منظر میں بنائی گئی یہ فلم رابندر ناتھ ٹیگور کی شاعری کے نچوڑ پر مشتمل ہے، جو انسانی جذبات اور رشتوں میں موجود اسرار ورموزکو کھولتی ہے۔
یہ سنیما کے جواہرات سامعین کو مسحور کرنے کا وعدہ کرتے ہیں، ہماری دنیا میں ‘‘امن’’ کی اہمیت کو گہرائی سے تقویت دیتے ہیں تاکہ اجتماعی اعمال کی ترغیب دی جا سکے، ایک بہتر دنیا کی پرورش ہو اور انسانیت کے جوہر کا جشن منایا جا سکے۔
آئی سی ایف ٹی پیرس اور یونیسکو کے ذریعہ قائم کیا گیا، گاندھی تمغہ ایک سالانہ خراج تحسین ہے جوافی میں ایک فلم کو پیش کیا جاتا ہے جو مہاتما گاندھی کے امن اور عدم تشدد کے وژن کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔ 1994 میں اپنے آغاز کے بعد سے، اس ایوارڈ نے ان پائیدار اقدار کو مجسم فلموں کا جشن منایا ہے۔
*************
ش ح ۔ ع ح۔ م ر
U. No.1367
(Release ID: 1979412)
Visitor Counter : 115