صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدرجمہوریہ ہند نے  سنبل پور کی برہما کماریوں کی ایک تعلیمی مہم 'نئے ہندوستان کے لیے نئی تعلیم' کا آغاز کیا

Posted On: 22 NOV 2023 12:50PM by PIB Delhi

ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج (22 نومبر 2023) اوڈیشہ کے سمبل پور میں سمبل پور کی برہما کماریوں، کی ایک تعلیمی مہم 'نئے ہندوستان کے لیے نئی تعلیم' کا آغاز کیا۔ اس مہم کا مقصد اقدار کو فروغ دینا اور بہتر معاشرے کے لیے طلبہ کے شعور کو بڑھانا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ تعلیم نے معاشرے کی تعمیر میں ہمیشہ اہم اور  انقلاب انگیز کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خدمت، مساوات اور ہمدردی جیسی اخلاقی اور انسانی اقدار ہماری ثقافت کی بنیاد ہیں اور نوجوانوں کو ان عظیم نظریات سے واقف ہونا چاہیے۔ انہیں ایک بہتر معاشرہ تشکیل دینے کے لیے اپنے بوڑھے والدین اور معاشرے کے محروم طبقے کے لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ذریعے بچوں کے ذہنوں میں ان اقدار کے تئیں مثبت رویہ پیدا کیا جانا چاہیے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ اخلاقی تعلیم سے ہماری زندگی کی تعمیر میں مدد ملتی ہے اور معاشرے میں مثبت تبدیلیاں آتی ہیں۔ اخلاقی تعلیم ہمیں ہمدردی، مہربانی، دوستی اور بھائی چارے کی زندگی کی اقدار سے آگاہ کرتی ہے۔ ان خصوصیات کے حامل فرد میں مثبت تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔ ایک فرد میں مثبت تبدیلیوں کے نتیجے میں ایک بہتر معاشرہ بن سکتا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پرجاپیتا برہما کماری ایشوریہ وشو ودیالیہ خوشی، امن اور مسرت کا راستہ ہموار کر رہی ہے، جسےکردار سازی، خود شناسی اور روحانی تجربے کے ذریعے  حاصل کیا جاسکتا ہے۔

************

 

ش ح۔ س ب    ۔ م  ص

 (U: 1261 )



(Release ID: 1978697) Visitor Counter : 73