وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں، فارم ماہرین کو سننے کے ساتھ ساتھ اجولا یوجنا کے لئے آدھار کی توثیق  کرانے کے لیے خواتین استفادہ کنندگان کی بڑی تعداد کی وی بی ایس وائی پروگراموں میں شمولیت


ڈرونز کے ذریعے جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ  اب بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے

Posted On: 21 NOV 2023 3:50PM by PIB Delhi

مرکز، پسماندہ خواتین کو بااختیار بنانے کے  لئے سرگرم عمل ہے اور اس نے زندگی میں آسانی پیدا کرنے میں ان کی مدد کرنے کے لیے، مختلف اقدامات کیے ہیں۔  ان میں  پردھان منتری اجولا یوجنا کے ذریعے سبسڈی والے گیس کنکشن فراہم کرنا اور اس کے لیے آدھار کی تصدیق  کرانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں آئی سی اے آر کے کرشی وگیان کیندر، خواتین کسانوں کی آمدنی  کو بڑھانے کے لیے آگے آئے ہیں۔ اور یہ بنکورا، پسم میڈنی پور، علی پور دوار کے مختلف مقامات پر وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی) کے پروگراموں کا ناگزیر حصہ بن  گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/a3OKCM.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/a2D86U.jpeg

اس کے علاوہ، کسانوں نے ڈرون کے ذریعے  کھڑی فصلوں والے کھیتوں میں  جراثیم کُش  ادویات کے چھڑکاؤ کرنے  میں کافی دلچسپی لی۔

آج،بی سی کے وی، آئی سی اے آر   نے ایس ایچ جی کے اراکین کو جھارگرام ضلع کے لودھاسولی میں،آمدنی بڑھانے کی اسکیموں کی تفصیلات فراہم کیں۔ یہاں بھی زراعت سے وابستہ خواتین، بڑی تعداد میں زراعت کے تئیں  توجہ دینے والی اسکیموں کو غور سے  سن رہی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/b24601.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/b4VX6M.jpeg

پیر کو، وی بی ایس وائی  پروگرام کا دوسرا مرحلہ علی پور دوار 1 کی توپشیکھتا گرام پنچایت میں منعقد ہوا۔ اس کے علاوہ  وی بی ایس وائی  کا پہلا مرحلہ آج علی پور دوار 1 کے سالکمار- 2 گرام پنچایت میں منعقد ہوا۔  مریز بر آں، وی بی ایس وائی کی تقریبات ڈیبرا بلاک کی دباداری گرام پنچایت، پچم میدنی پور، کھترا بلاک، بنکورہ کے دہلا گرام پنچایت کے تحت دھرگرام میں بھی ہوئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c4BJ6G.jpeghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/c1HATF.jpeg

گھریلو گیس کے شعبے میں شامل آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، وی بی ایس وائی  کی زیادہ تر سائٹوں پر مستفید کنندگان، خاص طور پر خواتین مستفیدین کے بینک اکاؤنٹ میں،  سبسڈی کی منتقلی کو آسان بنانے کے لیے آدھار کی تصدیق کی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/d3D5CB.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/d3NQ4U.jpeg

اس کے علاوہ، گیس کنکشن سے متعلق ذاتی تفصیلات میں تبدیلی بھی، پنڈال میں فراہم کی جا رہی ہے، جس نے زیادہ تر جگہوں پر جہاں وی بی ایس وائی  کا پروگرام  چل رہا ہے، کئی خواتین مستفید ہونے والوں کو راغب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع - ق ر)

U-1233


(Release ID: 1978553) Visitor Counter : 99