وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner
0 6

اطلاعات و نشریات  کےمرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت نے آج ’ اِفّی سنے - میلے  ‘ کا افتتاح کیا  

اطلاعات و نشریات ، نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی  وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت نے آج  گوا کے پناجی میں یوگ سیتو پر  ’ اِفّی  سنے - میلے  ‘ کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے  بھارت کے نیشنل فلم آرکائیوز کے  ذریعے قائم کردہ پویلین کا دورہ کیا  ، جس کا مقصد قومی فلمی ورثے کا  قومی فلم وراثت مشن کے تحت  تحفظ،  احیاء  اور ڈیجیٹلائزیشن  کرنا ہے۔

مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ نے نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما کے پویلین کا بھی دورہ کیا۔

اِفّی  صرف سینما کی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں ہے  بلکہ ثقافتی تنوع کا جشن بھی ہے۔ اس سال ’ اِفّی  سنے – میلہ ‘  ، سینما کے تہوار وں میں ایک شاندار اضافہ ہے، جہاں  اِفّی  کے شرکاء اور یہاں تک کہ  ایسے لوگ  جنہوں نے اِفّی کے لیے رجسٹریشن نہیں کرایا ہے ، جیسے مقامی لوگ ، سیاح   بھی سینما، فنون، ثقافت، دستکاری  ، کھانے وغیرہ کی سحر انگیز دلچسپ سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے 2016 ء میں فلمی وراثت کا قومی مشن قائم کیا تھا ، جس میں سال  22-2021 ء  سے  25-2024 ء  کی مدت کے لیے  کُل 544.82 کروڑ  روپئے کی لاگت  کی رقم مختص کی گئی تھی ۔ بھارتی سینما کے  قومی میوزیم کا افتتاح 19 جنوری  ، 2019 ء کو  بھارت کے وزیر اعظم نے  ممبئی میں فلمس ڈویژن کمپلیکس  میں کیا تھا ۔

 

*************

ش ح۔و  ا ۔  ع ا

U. No. 1232

iffi reel

(Release ID: 1978549) Visitor Counter : 125