وزارت اطلاعات ونشریات
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے 54ویں اِفّی میں وی ایف ایکس اور ٹیک پویلین کا افتتاح کیا
نئی تکنیک کو اپناتے ہوئے بھارت ، پوسٹ پروڈکشن انڈسٹری کا مرکز بن رہا ہے: آئی اینڈ بی کے وزیر
’’ وی ایف ایکس اور ٹیک پویلین بھارت میں پوسٹ پروڈکشن انڈسٹری کو مزید فروغ دیں گے‘‘
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج گوا میں 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول آف انڈیا ( اِفّی ) کے ایک حصے کے طور پر وی ایف ایکس اور ٹیک پویلین کا افتتاح کیا۔ این ایف ڈی سی کے ذریعے اِفّی میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ’فلم بازار ‘میں وی ایف ایکس اور ٹیک پویلین اینی میشن ، بصری تاثرات، ورچوئل حقائق اور سی جی آئی کے شعبے میں فلم سازی کی ٹیکنالوجی میں سب سے زیادہ متحرک، عمیق اور جدید ترین پیشرفت کی نمائش کرے گی۔
وزیر موصوف نے سِنے میوزیم، ایمیزون پرائم کے ویونگ زونز اور نیٹ فلکس اور دیگر سمیت پویلین کے مختلف سیکشنوں کا افتتاح اور معائنہ کیا ۔ وزیر موصوف نے سونی کے مکمل فریم والے سینما لائن کیمروں کا مشاہدہ کیا اور ’’75 کریئیٹیو مائنڈس آف ٹو مارو ‘‘ پہل کے تحت منتخب نوجوان فلم سازوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ انہوں نے ٹیک پویلین کے بک ٹو باکس سیکشن میں منتخب مصنفین سے بھی بات چیت کی۔
وزیر اطلاعات و نشریات فل فریم سین کیمرہ کا براہ راست مشاہدہ کرتے ہوئے
جناب ٹھاکر نے کہا کہ بھارت کی میڈیا اور تفریحی معیشت کا 10ویں نمبر سے بڑھ کر 5ویں نمبر تک کا فروغ غیر معمولی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ملک میں تیار کردہ فلم اور میڈیا مواد کی صلاحیت اور حجم کو دیکھتے ہوئے، بھارت جلد ہی دنیا کی تیسری سب سے بڑی میڈیا اور تفریحی صنعت بن جائے گا۔‘‘
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت فلم پروڈکشن میں نئی تکنیکی مداخلتوں اور اختراعات کو اپنا رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ بھارت ، ہمارے نوجوانوں اور بچوں کی صلاحیتوں اور ہماری صنعت کے لیڈروں کی اختراعات کی مدد سے فلم کی شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن کے لئے سب سے زیادہ پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔ ‘‘
نئی تکنیک کے استعمال کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ’’ بھارت قصہ گوئی کے لیے معروف ہے اور لوگ عمیق، تخلیقی اور حقیقی مواد کو پسند کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔ ‘‘ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مواد تخلیق کرنے والوں کو فلم سازی، تفریح کے ساتھ ساتھ ناظرین کو آگاہی اور تعلیم دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے میڈیا میں ہمیشہ بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے۔
جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ ’’ بھارت پوسٹ پروڈکشن کا ایک مرکز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نئے قائم کیے گئے وی ایف ایکس اور ٹیک پویلین فلم سازی میں پوسٹ پروڈکشن کو مزید فروغ دیں گے۔‘‘
وزیر اطلاعات و نشریات وی ایف ایکس ٹیکنالوجی کا ورچوئل مشاہدہ کرتے ہوئے
تخلیقی اور اے آئی شعبے کے ماہرین مجازی دنیا بنا کر، ذہین کرداروں کی تشکیل اور کیمرے سے آگے کے جادو کے مظاہرے کے لیے ذاتی تجربات کا اشتراک کرکے فلم سازی میں امکانات اور پیشرفت سے پردہ اٹھائیں گے۔
اس سال کے کچھ اہم ، حصہ لینے والے برانڈز میں گوگل آرٹس اینڈ کلچر ، نیٹ فلکس اور امیزون شامل ہیں۔
وزیر موصوف کے ہمراہ اطلاعات و نشریات کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ نیرجا شیکھر اور جوائنٹ سکریٹری ( فلمز ) جناب پرتھول کمار، اطلاعات و نشریات کی وزارت اور این ایف ڈی سی کے ایم ڈی بھی موجود تھے۔
*************
ش ح۔و ا ۔ ع ا
U. No. 1225
(Release ID: 1978488)
Visitor Counter : 143