وزارت اطلاعات ونشریات

اتراکھنڈ کے  سلکیارا میں جاری بچاؤ کارروائیوں کو سنسنی خیز نہ بنائیں: اطلاعات و نشریات کی وزارت کا ٹی وی چینلوں کو مشورہ

Posted On: 21 NOV 2023 2:12PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے آج ٹیلی ویژن چینلوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ سلکیارا، اتراکھنڈ میں جاری بچاؤ کارروائیوں  کو سنسنی خیز بنانے سے گریز کریں اوراُس  سرنگ کے  آس پاس کا کوئی لائیو پوسٹس/ویڈیوز شراکت  کرنے سے گریز کریں ، جہاں بچاؤ  کارروائی  جاری ہے نیز  اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی جان بچانے کی مختلف ایجنسیوں کی جاری سرگرمیوں  میں کارروائی کے مقام  کے قریب یا اس کے آس پاس کیمرہ مینوں، رپورٹرز یا آلات کی موجودگی سے کسی بھی طرح  کا خلل نہ پڑے  اور  کوئی پریشانی  نہ ہو۔

حکومت مسلسل رابطے میں ہے اور 2 کلومیٹر کی تعمیر شدہ سرنگ کے حصے میں پھنسے  ہوئے مزدوروں کے حوصلے بلند رکھنے کی ہر ممکن  کوششیں کر رہی ہے۔ 41 کارکنوں کے محفوظ انخلاء کے لیے مختلف سرکاری ادارے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ سرنگ کے ارد گرد جاری کارروائی  انتہائی حساس نوعیت کی ہے، جس میں بہت سی جانیں بچائی گئی ہیں۔ ٹی وی چینلز کی جانب سے آپریشنز سے متعلق ویڈیو فوٹیجز اور دیگر تصاویر کو ٹیلی کاسٹ کرنے سے، خاص طور پر بچاؤ کارروائیوں  کے مقام  کے قریب کیمرے اور دیگر سامان رکھ کر جاری کارروائیوں کو بری طرح متاثر کرنے کا قوی امکان ہے۔

وزارت نے ٹی وی چینلوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر رپورٹنگ کرتے وقت محتاط اور حساس رہیں،  خاص طور پر سرخیاں، ویڈیوز اور تصاویر شائع کرتے ہوئے آپریشن کی حساس نوعیت، خاندان کے افراد کی نفسیاتی حالت اور ساتھ ہی ساتھ عام  ناظرین کا بھی خیال رکھیں۔

تفصیلی ایڈوائزری نیچے دیے گئے لنک پر دستیاب ہے:

https://new.broadcastseva.gov.in

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع - ق ر)

U-1222



(Release ID: 1978451) Visitor Counter : 74