وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات کے  وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے افی ، گوا میں فلم بازار کے 17ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا


فلم بازار، تخلیقی صلاحیتوں اور تجارت، خیالات اور ترغیبات  کا سنگم: اطلاعات و نشریات کے وزیر

20فیصد کی سالانہ ترقی کی شرح کے ساتھ ہندوستانی میڈیا اور تفریحی صنعت کو دنیا کی پانچویں سب سے بڑی اور سب سے زیادہ عالمی  صنعت کے طور پر سراہا جاتا ہے: اطلاعات و نشریات کے وزیر

Posted On: 20 NOV 2023 6:18PM by PIB Delhi

گوا، 20 نومبر 2023

اطلاعات و نشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج میریٹ ریزورٹ، گوا میں جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے فلم بازار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ فلم بازار، خیالات کے ایک ہلچل سے بھرے بازار کی طرح دنیا کے کونے کونے سے فلم سازوں، پروڈیوسروں اور کہانی سنانے والوں کے لیے ایک بازار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تخلیقی صلاحیتوں اور تجارت، خیالات اور ترغیبات  کا سنگم ہے جو اس فروغ پزیر سنیما بازار کی تعمیر کا حصہ ہے۔

اس موقع پر، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا اور تفریحی صنعت، جس کی سالانہ شرح نمو 20 فیصد ہے، کو دنیا کی پانچویں سب سے بڑی اور سب سے زیادہ گلوبلائزڈ صنعت کے طور پر سراہا جاتا ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ اپنے 17 ویں سال میں، فلم بازار افی  (آئی ایف ایف آئی) کا ایک ناگزیر سنگ بنیاد بن گیا ہے اور یہ سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے ایشیا کی سب سے بڑی فلمی منڈیوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20-2-1NAPY.jpg

مرکزی وزیر نے بتایا کہ اس سال فلم بازار کے لیے فلموں کا انتخاب افسانوں، دستاویزی شارٹس، دستاویزی فلموں، ہارر فلموں اور یہاں تک کہ ایک اینی میٹڈ فلم کے متنوع امتزاج کی عکاسی کرتا ہے جو کہ ڈائیسپورا، پدرانہ نظام، شہری ناراضگی ، انتہائی غربت، موسمیاتی بحران، قوم پرستی، کھیل اور تندرستی سے متعلق عالمگیر موضوعات سے متعلق ہے۔

شریک پروڈکشن مارکیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘ہم فخر کے ساتھ 7 ممالک کی بارہ دستاویزی فلمیں کو پروڈکشن مارکیٹ میں پیش کرتے ہیں، جس میں 17 مختلف زبانوں میں زندگی کی تلاش ہوتی ہے۔ یہ فلم بینوں کی نظر سے حقیقت کے قلب میں جانے کا سفر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20-2-23ZZJ.jpg

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو لائبریری پلیٹ فارم، ویونگ روم، 190 گذارشات دکھاتا ہے، جن میں سے چند درخواستوں کو فلم بازار کی سفارشات (ایف بی آر) کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ وزیر  موصوف نے کہا ‘‘ورک ان پروگریس لیب وہ جگہ ہے جہاں فلم ساز اپنے کام کی خام خوبصورتی دکھاتے ہیں۔ پچھلے سال سے پروجیکٹ کی تعداد کو دوگنا کرتے ہوئے، ہمارے پاس اس سال 10 پروجیکٹس نقاب کشائی کے لیے تیار ہیں۔’’

جناب  ٹھاکر نے یہ بھی اعلان کیا کہ اختراع کی منظوری کے طور پر اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے وزیر اعظم کے مطالبے کے مطابق، ایک دلچسپ نیا جزو‘‘بک ٹو باکس آفس’’ شامل کیا گیا ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے کتابوں سے نکل کر اسکرینوں پر 59 گذارشات کی نمائش کرے گا۔ تقریب کے موقع پر، وزیر موصوف نے گوگل آرٹس اینڈ کلچر ہندی نمائش کا بھی افتتاح کیا جو ایک آن لائن مرکز ہے جس میں ہندی فلموں کی تصاویر اور مختصر ویڈیوز موجود ہیں۔

چوّن ویں افی کے فلم بازار میں نمائش کے لیے مختلف انواع کی 10 تجویز کردہ فلمیں جن میں دستاویزی فلم، ہارر، موسمیاتی بحران، فکشن وغیرہ شامل ہیں۔ یہ فلمیں انگریزی، ہندی، بنگالی، مارواڑی، کنڑ، اور ماوری (نیوزی لینڈ کی زبان) میں ہیں۔  اس سال، فلم بازار میں ایک نیا تیار کردہ ‘‘وی ایف ایکس اینڈ ٹیک پویلین’’ ہے جو فلم سازوں کو جدید ترین ایجادات سے آگاہ کرے گا، تاکہ نہ صرف روایتی طریقے سے کہانی سنانے یعنی شاٹ لینے سے ‘‘شاٹ بنانے’’ کے امکانات کو  تلاش کیا جا سکے۔

فلم بازار ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، امریکہ ، برطانیہ، سنگاپور، جرمنی، فرانس، پولینڈ، لکژمبرگ اور اسرائیل سے کو-پروڈکشن مارکیٹ کے فیچر لینگتھ پروجیکٹس کے سرکاری انتخاب کی نمائش کرتا ہے۔ منتخب فلم ساز اپنے پروجیکٹس کو بین الاقوامی اور ہندوستانی پروڈیوسرز، ڈسٹری بیوٹرز، فیسٹیول پروگرامرز، فنانسرز اور سیلز ایجنٹس کو اوپن پچ پر پیش کریں گے۔

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کی طرف سے شروع کیا گیا  فلم بازار، جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فلم مارکیٹ میں تبدیل ہو گیا ہے، جو مقامی فلم سازوں کو عالمی پروڈیوسروں اور ڈسٹری بیوٹروں سے جوڑ رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ت۔ ن ا۔

U- 1199



(Release ID: 1978295) Visitor Counter : 116