سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دو روزہ بین الاقوامی پروگرام  ’سمبھو‘ دیویانگ جنو کی اختیارکاری کے تئیں ہمارے عزم کی تجدید میں ایک اہم میل کا پتھر ہے: جناب اپوروا چندر، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری


دیویانگ جن فنکار نئی دہلی میں دو روزہ بین الاقوامی تقریب ’سمبھو - 2023‘ کے لیے جمع ہوئے

Posted On: 18 NOV 2023 8:51PM by PIB Delhi

دیویانگ (جسمانی اور ذہنی ) فنکاروں کے ذریعہ دو روزہ بین الاقوامی پروگرام ’سمبھو-2023‘ کا اہتمام 18 اور 19 نومبر 2023 کو  الپنا (ایسو سی ایشن فار لرننگ پرفارمنگ آرٹس اینڈ نارمیٹیو ایکشن سوسائٹی) کے ذریعہ کیا گیا ۔ اس دو روزہ پروگرام میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، انڈونیشیا، ایران، میانمار ، نیپال، روس، سری لنکا  اور تھائی لینڈ کے دیویانگ فنکار حصہ لیں گے۔ پروگرام کے پہلے دن مختلف  شریک ممالک کے دیویانگ فنکاروں نے فنکاری کے توسط سے اپنی صلاحیت  کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے مہمانِ ذی وقار کے طور پر اپنی موجودگی سے پروگرام کو رونق بخشی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UKDQ.jpg

اپنے خطاب میں جناب چندرا نے تسلیم کیا کہ متعدد چنوتیوں کے باوجود، ’الپنا‘ اس سال کے ’سمبھو‘ پروگرام کا اہتمام کرکے مبنی برشمولیت آرٹس کے جشن میں موجود روایت کو جاری رکھنے کی اہل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمبھو پروگرام نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر دیویانگ فنکاروں کے لیے ایک مشہور پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z3G7.jpg

جناب چندرا نے کہا کہ حکومت دیویانگ جنوں کو بااختیار بنانے پر بہت زور دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمبھو جو عالمی معاشرے میں جامع ترقی کو فروغ دینے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ’وسودھیو کٹمب کم‘یعنی پوری دنیا ایک کنبہ ہے،  کے وژن کو فروغ دینے میں ہمارے ملک کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DWA5.jpg

انہوں نے کہا کہ کووِڈ کی وبا نے بھی دنیا بھر سے معذور فنکاروں کے جذبے کو پست نہیں کیا اور الپنا نے سمبھو کے انعقاد کے بعد اپنی سرگرمیاں جاری رکھی۔ 

سمبھو کے توسط سے دیویانگ فنکار اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور عالمی برادری کو یہ بتاتے ہیں کہ ان کی کوشش اور ان کی ہمت میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ اور نااہلی کی وجہ سے خلل پیدا نہیں ہوتا ہے۔ الپنا ادارہ ایک منفرد مربوط ادارہ ہے جہاں دیویانگ جن اور معذوری سے مبرا دونوں طرح کے طلبا کسی بھی طرح کی علیحدگی کے بغیر رقص، موسیقی،  خطوط اندازی، پینٹنگ اور مختلف دستکاری میں تربیت حاصل کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004S1C8.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0050HWK.jpg

18 اور 19 نومبر 2023 کو منعقد ہونے والے سمبھو 2023 میں ویبنار، آرٹ اور دستکاری ورکشاپ، یوگ ورکشاپ، یوگا پر سمینار، رقص اور موسیقی تھیریپی پر ورکشاپ، دیویانگ فنکاروں کے ذریعہ بنائی گئی پینٹنگ اور فن پاروں کی نمائش اور سب سے اہم بین الاقوامی پروگرام شامل ہیں۔ سمبھو 2023 میں آٹھ ممالک اور بھارت کے مختلف علاقوں سے دیویانگ فکاروں، تربیت فراہم کاروں، محققین، ماہرین اور متعلقہ فریقوں نے حصہ لیا ہے۔

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1159


(Release ID: 1978055) Visitor Counter : 93