الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
حکومت نے آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم – 2.0 کے تحت 27 مینوفیکچررز کو منظوری دی
Posted On:
18 NOV 2023 4:33PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے موبائل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیم (پی ایل آئی) کی کامیابی کی بنیاد پر 17 مئی، 2023 کو آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم – 2.0 کو منظوری دے دی تھی۔ اس اسکیم میں لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، آل اِن وَن پی سی، سروَر اور الٹرا اسمال فارم فیکٹر ڈیوائس شامل ہیں۔
آج 27 آئی ٹی ہارڈ ویئر مینوفیکچررز کی درخواستوں کو منظوری دے دی گئی ہے۔ ایسر، آسوس، ڈیل، ایچ پی، لینوو وغیرہ جیسے مشہور برانڈوں کے آئی ٹی ہارڈویئر کی تعمیر ہندوستان میں کی جائے گی۔ اسکیم کی مدت کے دوران اس منظوری کے متوقع نتائج یوں ہیں:
- روزگار: کل تقریباً 02 لاکھ
- تقریباً 50000 (بالواسطہ) اور تقریباً 1.5 لاکھ (بلا واسطہ)
- آئی ٹی ہارڈ ویئر مینوفیکچرنگ کی قیمت: 3 لاکھ 50 ہزار کروڑ روپے (42 ملین امریکی ڈالر)
- کمپنیوں کے ذریعہ سرمایہ کاری: 3000 کروڑ روپے (360 ملین امریکی ڈالر)
صنعتی دنیا کی بڑی شخصیات اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے بتایا کہ 27 منظور شدہ درخواست گزاروں میں سے 23 آج سے ہی مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 1036
(Release ID: 1977891)
Visitor Counter : 147