بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی جانب سے خاص سکریٹریٹ اور اس کے خودمختار، منسلک، ذیلی آؤٹ اسٹیشن دفاتر میں زیر التواء معاملات نمٹانے کے لئے خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام
ایک مہینہ طویل چلنےوالی مہم میں زیرالتوا معاملوں کی مقررہ مدت کے اندر ازالے، صفائی کی مہم، کباڑ ہٹانے اور پرانی فائلوں کو ہٹانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی
کباڑ ہٹانے سے اس مدت کے دوران وزارت کو 57042927 روپے کی آمدنی ہوئی
Posted On:
18 NOV 2023 1:57PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے خاص سکریٹریٹ اور اس کے خودمختار، منسلک اور ذیلی آؤٹ اسٹیشن دفاتر میں زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کے لئے خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کیا۔ 2؍اکتوبر 2023 کو یہ مہم شروع کی گئی اور 31 اکتوبر 2023 تک یہ جاری رہی۔ خاص توجہ جن شعبوں پر مرکوز کی گئی ان میں شکایات عامہ، ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے ریفرنس کے معاملات، صفائی ستھرائی کی مہم، کباڑ دور کرنے اور پرانی فائلوں کو ہٹانے جیسے کام شامل ہیں۔
دو سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران مذکورہ وزارت سے صفائی کی 305 مہم چلائیں، 62607 پرانی فائلیں ختم کی گئیں۔ 29304 ای-فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 3197 فائلوں کو بند کیا گیا ہے۔ بے کار چیزوں اور کوڑے سے اٹے 3710 اسکوائرفٹ علاقے کو صاف کیا گیا۔ اس کے علاوہ 91شکایات عامہ کا ازالہ کیا گیا اور 9 میں سے 7 پی ایم او ریفرنس معاملے نمٹائے گئے۔ کباڑ کو ہٹانے کے کا م میں 57042927 روپے کی آمدنی ہوئی۔ ارکان پارلیمنٹ کے ریفرنس نمٹانے کے لئے 46 کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا، جس میں سے 31 اکتوبر کو نمٹا دیا گیا۔
بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے عوام تک پہنچنے کے لئے سوشل میڈیا کی مدد بھی لی اور خصوصی مہم 3.0 کے تحت اپنی کوششوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک پہنچایا۔
وزارت کے تحت تمام افسران نے خصوصی مہم 3.0 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تیاریوں کے مرحلے میں رکھے گئے نشانوں کو حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1977839)
Visitor Counter : 93