مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سال 2014 کے بعد شہری اسکیموں پر اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے: ہاؤسنگ  کے وزیر ہردیپ ایس پوری


ہردیپ ایس پوری نے ملک کے شہری علاقوں میں سرکلر اکانومی کے حصول کی طرف حکومت کی توجہ پرروشنی ڈالی

سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 ہمارے شہروں میں فضلے کے بندوبست کی ویلیو چین میں اختراع کو فعال کرے گا: ہردیپ ایس پوری

ہردیپ ایس پوری نے  آج سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 چیلنج کاآغاز کیا

اسمارٹ سٹی ایس پی ویز28 فروری 2024 تک سی آئی ٹی آئی آئی ایس مینجمنٹ پلیٹ فارم (سی ایم پی) کے ذریعہ اپنی درخواستیں جمع کرائیں گے

Posted On: 16 NOV 2023 3:03PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ‘‘سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 اسمارٹ سٹیز مشن کی تکمیل کرے گا اور سوچھ بھارت مشن کے ساتھ مل جائے گا تاکہ ہمارے شہروں میں فضلے کے بندوبست کی پوری ویلیو چین میں اختراع کو ممکن بنایا جا سکے۔’’ سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 چیلنج کے آغاز کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نامیاتی فضلے سے بائیو فیول پیدا کرنے کے لیے گوبر دھن مشن کے ساتھ تال میل کرنا ہے۔ انہوں نے اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت تمام 100 اسمارٹ سٹیز سے اپیل کی کہ  وہ اس چیلنج کے لیے درخواست دیں اور انہیں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے مکمل تعاون اور رہنمائی کا یقین دلایا۔

سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 کو 31 مئی 2023 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے منظوری دی تھی۔ سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 چیلنج کاآغاز ا ٓج 16 نومبر 2023 کومرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کیا۔ہندوستان میں یورپی یونین کے سفیر عزت مآب جناب ہروے ڈیلفن اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

وزیرموصوف نے ان بین الاقوامی شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سی آئی ٹی آئی آئی ایس  پروگرام اور اسمارٹ سٹیز مشن کی مدد کی ہے۔سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0کی کل فنڈنگ ​​میں اے ایف ڈی اور کے ا یف ڈبلیو کی جانب سے  1,760 کروڑ روپے یا 200 ملین یورو (ہر ایک 100 ملین یورو) کا قرض شامل ہے۔اس پروگرام کویوروپی یونین سے 106 کروڑ روپے(12 ملین یورو) کی تکنیکی امدادی گرانٹ بھی ملے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YCK7.jpg

 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پوری نے سی آئی ٹی آئی آئی ایس 1.0 کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی، جس میں 1,000 سے زیادہ نئی الیکٹرک گاڑیوں کا  شروع کیا جانا ،100 کلومیٹر سے زیادہ نان موٹرائزڈ ٹرانسپورٹ کوریڈورز کا تیار کیا جانا؛ 750 ایکڑ سے زیادہ سبز کھلی جگہوں کی تخلیق؛ اور 1,400 سستی ہاؤسنگ یونٹوں کی تعمیر؛ 350 تعلیمی سہولیات اور 51 طبی سہولیات کو فعال کرنا شامل ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حال ہی میں ہبلی، دھارواڑ میں سی آئی ٹی آئی آئی ایس پروجیکٹ کوصدرجمہوریہ ہند کی جانب سے  اختراع کےزمرے میں اسمارٹ سٹی ایوارڈ-2022   سےنوازا گیا ہے۔

حاضرین کی توجہ ہندوستان میں شہری کاری کے شعبے کی نمو اور ترقی پر حکومت کےبڑھتے ہوئے فوکس کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ملک اب دنیا میں دنیا کے سب سے بڑےمنصوبہ بند شہری کاری کا پروگرام شروع کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے، شہری ترقی میں کل سرمایہ کاری 2004 اور 2014 کے درمیان کی 10 سالہ مدت کے مقابلے میں 10 گنا بڑھ کر 18 لاکھ کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ملک کے شہری علاقوں میں سرکلر اکانومی کے حصول کے لیے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا  کہ، سوچھ بھارت مشن کے تحت، ہم پہلے ہی 112 بایو میتھینیشن پلانٹس، 2,391 ویسٹ ٹو کمپوسٹ پلانٹس، 55 ویسٹ ٹوانرجی پلانٹ ،2,281 میٹریل ریکوری کی سہولیات، 972 کنسٹرکشن اور ڈیمولیشن ویسٹ مینجمنٹ پلانٹس، اور 335 ٹھوس اور مائع ریسورس مینجمنٹ پلانٹس لگاچکے ہیں۔‘‘امرت اور امرت 2.0 نے ہمارے شہروں کو پانی کے سلسلے میں محفوظ بنانے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس بی ایم-یو 2.0 ہمارے شہروں کو کچرے سے پاک کر دے گا اور ملک کے تمام پرانے کچرے کا ازالہ کرے گا’’۔

سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0:

سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 آب و ہواکی تبدیلی سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہندوستان کی عہد بندیوں کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ نومبر 2021 میں گلاسگو میں منعقدہ آب و ہوار کی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی فریم ورک کنونشن(یو این ایف سی سی سی) کی سی او پی26 کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کےاقدامات کے پانچ امرت عناصر (پنچ امرت) پیش کیے،جن کا مقصد2070 تک نیٹ زیرو اخراج کا ہدف حاصل کرنا تھا۔ اس وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، ہا ؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے اسمارٹ سٹیز مشن، سوچھ بھارت مشن،امرت اور شہری ٹرانسپورٹ سمیت  اپنے موجودہ مشنوں کے ذریعے آب و ہواکی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے ہیں ۔سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 پروگرام  میں حکومت کی تینوں سطحوں پر اپنے منفرد طرز عمل کے ذریعہ حکومت ہند اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے اس طرح کے آب وہواکی تبدیلی  کے مقابلے کے سلسلے میں کئے  جانےوالے اقدامات کو پورا کرنا بھی شامل ہے۔

سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0اختراع  کرنے،مربوط کرنے اور برقراررکھنےکی شہری سرمایہ کاری (سی آئی ٹی آئی آئی ایس) کے پروگرام کا دوسرا مرحلہ ہے۔ اس کا تصور ہا ؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اےا یف ڈی) ،کے ایف ڈبلیو ڈیولپمنٹ بینک، یورپی یونین اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیئرز(این آئی یو اے) کے تعاون سے تیار کیا ہے، اس کا مقصد درج ذیل ہے:

  • فضلے کے مربوط بندوبست پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک سرکلر اکانومی کو فروغ دینے  کے مقصد سے مسابقتی طور پر منتخبہ پروجیکٹوں کے ذریعہ شہری آب و ہوا سے معلق کارروائی کے سلسلے میں سرمایہ کاری کو تحریک دینا ۔
  • ریاستوں اور شہروں میں شواہد پر مبنی طریقوں کے ذریعہ آب و ہوا کےبارے میں حساس منصوبہ بندی اور کارروائی کو فروغ دینا۔
  • ہندوستان میں تمام شہری  مقامی  اداروں کے لیے ادارہ جاتی میکانزم تیار کرنا، شراکت داری   سے فائدہ اٹھانااورصلاحت سازی کااہتمام کرنا ۔

سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 کےلئے 1,866 کروڑ روپئے(212 ملین یورو) کی بیرونی فنڈنگ ​​کے ذریعہ فنڈفراہم کرایا جائے گا۔ اس میں اے ایف ڈی اورکے ایف ڈبلیو  دونوںمیں سے ہر ایک کی جانب سے 100 ملین یوروکا قرض ، یعنی 1,760 کروڑ روپئے  (200 ملین یورو) کا کل قرض، اوریوروپی یونین کی جانب سے 106 کروڑ روپئے (12 ملین یورو) کی تکنیکی امداد ی گرانٹ شامل ہے۔ پروگرام کا بندوبست این آئی یو اے میں سی آئی ٹی آئی آئی ایس پروگرام مینجمنٹ یونٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔

اسمارٹ سٹیز مشن کے تحت تمام 100ایس پی ویز سی آئی ٹی آئی آئی ایس 2.0 پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ مربوط فضلے کے بندوبست پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سرکلر اکانومی کو فروغ دینے والے 18  اختراعی  پروجیکٹوں کوا مداد دینے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ ہر پروجیکٹ کے لیے سی آئی ٹی آئی آئی ایس گرانٹ کی رقم اسکے تحت چلائے جانےو الے ہرایک پروجیکٹ کے لئے کل پروجیکٹ لاگت کے 80فیصد تک یعنی 135 کروڑروپئے تک محدود ہوگی (شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کے معاملے میں کل پروجیکٹ لاگت کا 90 فیصد)۔ چنندہ شہر کے ذریعے اضافی فنڈز، یعنی کل پروجیکٹ لاگت کا 20 فیصد ریاستی/مقامی حکومتوں کی طرف سے اپنے وسائل سے فنڈنگ ​​کے ذریعے حاصل کیا جائے گا (شمال مشرقی اور پہاڑی ریاستوں کے معاملے میں کل پروجیکٹ لاگت کا 10فیصد)۔

اسمارٹ سٹی ایس پی ویز کو اپنی درخواستیں سی آئی ٹی آئی آئی ایس مینجمنٹ پلیٹ فارم (سی ایم پی) کے ذریعے 28 فروری 2024 تک جمع کرانی ہوں گی۔

 

*****

 

ش ح۔ا گ۔ف ر

 (U: 1069)

 


(Release ID: 1977431) Visitor Counter : 97