وزارت اطلاعات ونشریات

چوّن ویں (54ویں) آئی ایف ایف آئی(افّی) میں 19 ریاستوں کے فلم ساز اور فنکار مستقبل کے 75 تخلیقی ذہنوں کا حصہ بنیں گے


ہندوستان کو دنیا کا کنٹینٹ سب کانٹی نینٹ بنانے کے لئے ایک اہم قدم:جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 09 NOV 2023 2:20PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کا 54 واں ایڈیشن شروع ہونے کو  ہے اور 75 باصلاحیت فلم سازوں اور فنکاروں کو پورے ہندوستان سے منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ  مستقبل کے  75 تخلیقی ذہنوں کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہوسکیں۔

سلیکشن جیوری اور گرینڈ جیوری پینلز کے ذریعے منتخب ہونے والے شرکاء کی فہرست کا اعلان کر دیا گیا ہےجس کا شدت سے انتظار تھا۔ مستقبل کے ان ہونہارسنیما ٹیلنٹ کا تعلق ہندوستان کی 19 مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے،جن میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تامل ناڈو، اتر پردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ سب سے زیادہ انتخاب مہاراشٹر سے ہیں، اس کے بعد دہلی، مغربی بنگال، ہریانہ اور تمل ناڈو کا نمبر ہے۔

اس ایڈیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے تمام جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ "اس سال، ہمارے پاس ایک بار پھر پورے ہندوستان سے 10 زمروں میں 75 باصلاحیت نوجوان تخلیق کار ہیں جو مستقبل کے 75 تخلیقی ذہنوں کے حصے کے طور پرشامل ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان شاندار مختصر فلموں کے منتظر ہیں جو فلم سازی کے چیلنج کے حصے کے طور پر پیش کی جائیں گی۔ وزیرموصو نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ تمام جیتنے والے خصوصی طور پر منصوبہ بند ماسٹرکلاسز اور سیشنز کے ذریعے معلومات حاصل کر سکیں گے، سنیما کے کاروبار کا تجربہ کر سکیں گے جیسا کہ فلم بازار میں ہوتا ہے، وہ ٹیلنٹ کیمپ کے ذریعے قیمتی روابط استوار کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیاکہ  "یہ پہل ہندوستان کی دنیا کے کنٹینٹ سب کنٹی نینٹ  بننے کی دوڑ میں ایک اہم منزل ہے۔"

اس سال، شرکاء ملک کے اندرونی حصوں سے بھی شامل ہوں گے، جن میں سے کچھ مقامات بشنو پور (منی پور)، جگت سنگھ پور (اڈیشہ)، اور سدر پور (مدھیہ پردیش) ہیں۔

سنیما کے  میدان اور ریاست کے لحاظ سے جیتنے والوں کی فہرست،  آئی ایف ایف آئی  کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔

75 شرکاء کو 600 سے زیادہ ایپلی کیشنز کے پول سے منتخب کیا گیا ہے جن میں ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر فلم سازی کے مندرجہ ذیل کرافٹس یعنی ڈائریکشن، اسکرپٹ رائٹنگ، سینماٹوگرافی، اداکاری، ایڈیٹنگ، پلے بیک سنگنگ، میوزک کمپوزیشن، کاسٹیوم اور میک اپ، آرٹ ڈیزائن، اور اینی میشن، ویژوئل ایفیکٹس (وی ایف ایکس)، اگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) اور ورچوئل رئیلٹی (وی آر) میں سےمنتخب کئے گئے ہیں۔ ڈائریکشن کیٹیگری سے 18 فنکار ہیں، 13 فنکاروں کا تعلق اینی میشن، وی ایف ایکس، اے آر اور وی آر کیٹیگری سے ہے، اور 10 کا تعلق سنیماٹوگرافی کے شعبے سے ہے۔

سب سے زیادہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس (وی ایف ایکس)، اگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) اور ورچوئل رئیلٹی (وی آر ) کیٹیگری سے زیادہ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ حکومت ہند کے ہندوستان کے ایکس آر- اے وی جی سی سیکٹر کو تیز کرنے کی کوشش کے مطابق ہے۔

جہاں تمام شرکاء کی عمر 35 سال سے کم ہےوہیں سب سے کم عمر شریک شاشوت شکلا ہیں، جو ممبئی، مہاراشٹرا سے ہیں، جن کی عمر 18 سال ہےاور جن کا تعلق موسیقی کی ساخت/ ساؤنڈ ڈیزائن کے زمرے سے ہے۔

اس ایڈیشن کے 75 تخلیقی ذہن آئی ایف ایف آئی کے آئندہ ایڈیشن میں درج ذیل سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔

اس سال، 75 تخلیقی ذہنوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ ماسٹر کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا۔

اپنے ماسٹر کلاس میں، جناب امیش شکلا اوہ مائی گاڈ کے لیے اسکرین رائٹنگ اور ڈائریکشن پر ایک کیس اسٹڈی پیش کریں گے، اور تجربہ کار اسکرپٹ رائٹر جناب چارودت آچاریہ، جنہوں نے ٹیلی ویژن، او ٹی ٹی اور فلموں پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے، روایتی پلیٹ فارم سے نئی ٹیکنالوجی تک اسکرپٹ کے ارتقاء پر گفتگو کریں گے۔ اینیمیشن پر ایک ماسٹر کلاس میں، ایوارڈ یافتہ تخلیق کار، چارو وی ڈیزائن لیبز کی محترمہ چارو وی اگروال اینیمیشن اور ویژوئل ایفیکٹس کے استعمال کے ذریعے ہندوستان کی کہانیاں سنانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں گی۔ اس کے علاوہ این ایف ڈی سی نے شری کے ساتھ ایک ورچوئل ماسٹر کلاس کا اہتمام کیا ہے۔فلورین ویگ ہورن ، پروگرام مینیجر، برلی نیل ٹیلنٹس ، "فلم فیسٹیولز کو نئے ٹیلنٹ کے لیے لانچ پیڈ کے طور پر" استعمال کرنے پر رہنمائی فراہم کریں گے۔

آخر میں، شرکاء کو اپنی فلموں کی مالی اعانت کے ایک انتہائی اہم موضوع پر ایک سیشن میں شرکت کا موقع بھی ملے گا۔ انہیں سیشن کے دوران معلومات حاصل کرنے اور اس شعبے کے ماسٹرز کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔

شرکاء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور نمائش کا موقع ملے گا، کیونکہ وہ "48 گھنٹے فلم سازی چیلنج" کے حصے کے طور پر مختصر فلمیں بنانے کے لیے ایک گروپ مقابلے میں حصہ لیں گے۔ اپنی فلموں کے ذریعے، شرکاء صرف 48 گھنٹوں کے علاوہ "مشن لائف" کی اپنی تشریح دکھائیں گے۔ اس مقابلے کا تصور این ایف ڈی سی نے شارٹس انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت میں کیا ہے، جو کہ برطانیہ کی ایک کمپنی ہے، جو مختصر فلموں کے لیے وقف ایک عالمی نیٹ ورک ہے۔ہورٹس ٹی وی کے پاس اعلیٰ معیار کی مختصر فلموں اور سیریز کا دنیا کا سب سے بڑا کیٹلاگ ہے جو ٹی وی پر، موبائل پر، آن لائن اور تھیئٹرز میں دستیاب ہے، اور براڈکاسٹروں اور برانڈز کے لیے اصل مختصر فلم کا مواد بھی تیار کرتا ہے۔

فلم بازار کا گائیڈڈ ٹور شرکاء کو سنیما کے کاروبار کو جیسا کہ یہ ہوتا ہے، دیکھنے کا موقع فراہم  کرے  گا ۔ فلم بازار، فیسٹیول کی کاروباری شاخ میں مختلف عناصر ہیں، جیسے کو پروڈکشن مارکیٹ، ورک ان پروگریس لیب، ویونگ روم، اسکرین رائٹرز لیب، مارکیٹ اسکریننگ، پروڈیوسرز ورکشاپ، نالج سیریز، بک ٹو باکس آفس۔

اس سال کی بک ٹو باکس آفس سیگمنٹ میں 'دی اسٹوری انک' بطور پارٹنر ہوگا جو تخلیقی مصنفین کو اپنا کام پیش کرنے اور ان کہانیوں کو پروڈیوسرز کو متعارف کرانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

ایک سی ایم او ٹی ٹیلنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شرکاء کو ہندوستان کے میڈیا اور تفریحی شعبے کی سرکردہ کمپنیوں جن میں  پروڈکشن ہاؤسز، اے وی جی سی کمپنیاں اورا سٹوڈیو کے نمائندے شامل ہیں، کے ساتھ نیٹ ورک بنانے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ ریکرویٹمنٹ کی اس مہم کے دوران شرکاء کو صنعت کے معروف شخصیات کے ساتھ اپنے خیالات/تصورات/ ہنرمندی اور سابقہ روزگار کا موقع حاصل کرنے کے لیے اپنے سابقہ کام کو مشترک کرنے کا موقع ملے گا۔  

اس ایڈیشن کے لیے 75 شرکاء کا انتخاب جیوری پینلز کے ذریعے کیا گیا تھا جن میں درج ذیل اہم شخصیات شامل تھیں۔

گرانڈ جیوری

شریا گھوشال (پلے بیک سنگنگ)

اے سریکر پرساد (ایڈیٹنگ)

منوج جوشی (اداکاری)

ویرا کپور (کاسٹیوم اور میک اپ)

پریا سیٹھ (سنیماٹوگرافی)

سرسوتی وانی بلگام (اینی میشن، وی ایف ایکس،  اے آر-وی آر)

سیلیل کلکرنی (موسیقی کمپوزیشن)

امیش شکلا (ہدایت کاری)

سابو سیرل (آرٹ ڈائریکشن)

اسیم اروڑہ (اسکرپٹ رائٹنگ)

 

سلیکشن جیوری-

منوج سنگھ ٹائیگر (اداکاری)

ندھی ہیگڑے (اداکاری)

ابھیشیک جین (ہدایت کاری)

منیش شرما (ہدایت کاری)

چارودت آچاریہ (اسکرپٹ رائٹنگ)

دیپک کنگرانی (اسکرپٹ رائٹنگ)

چاروی اگروال (اینی میشن، وی ایف ایکس،اے آر-وی آر)

دیپک سنگھ (اینی میشن، وی ایف ایکس،اے آر-وی آر)

نوین نولی (ایڈیٹنگ)

سریش پائی (ایڈیٹنگ)

دھرم گلاٹی (سینماٹوگرافی)

سبھرانشو داس (سنیماٹوگرافی)

نچکیت باروے (کاسٹیوم اور میک اپ)

بیشکھ جیوتی (پلے بیک سنگنگ)

انمول بھاوے (میوزک کمپوزیشن)

سبیاساچی بوس (آرٹ ڈائریکشن)

‘‘مستقبل کے 75 تخلیقی ذہن’’ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر کی ایک نئی پہل اور دماغ کی اختراع ہے، جس سے ہندوستان بھر کے نوجوان سنیما ٹیلنٹ کی شناخت، ان کی پرورش اور نمائش کی جا سکتی ہے۔ اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، شرکاء کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم ملتا ہے۔ اسے افی کے 2021 ایڈیشن میں آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کی یاد میں شروع کیا گیا تھا۔

 

ش ح۔ م م ۔ ج

Uno-852



(Release ID: 1975895) Visitor Counter : 111