دیہی ترقیات کی وزارت

دین دیال انتیودیہ یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن اور ایس آئی ڈی بی آئی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط جو خواتین کے زیر قیادت اداروں کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے


اس تعاون کا بنیادی مقصد زمینی سرگرمیوں کا مظاہرہ کرنا ہے جو خواتین کاروباریوں کی صلاحیت میں اضافے کے لیے ایک قابل اعتماد اور حساس معاون ڈھانچہ قائم کرتی ہیں

Posted On: 09 NOV 2023 1:23PM by PIB Delhi

دین دیال انتیودیہ یوجنا - دیہی ترقی کی وزارت کے تحت قومی دیہی روٹی روزی مشن  (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم) اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) نے ایک تاریخی مفاہمت نامے  (ایم او یو) پر دستخط کیے جو بھارت میں خواتین کے زیر  قیادت اداروں کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس مفاہمت نامے پر، جس کی مدت دو سال ہونے والی ہے، آج ڈی اے وائی- این آر ایل ایم اور ایس آئی ڈی بی آئی نے سکریٹری دیہی ترقیات جناب شیلیش کمار سنگھ اور ایس آئی ڈی بی آئی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب سیوا سبرامنین رامن کی موجودگی میں دستخط کیے۔ ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کی جانب سے ایڈیشنل  سکریٹری دیہی ذریعہ معاش جناب چرنجیت سنگھ نے دستاویز پر دستخط کیے جبکہ ایس آئی ڈی بی آئی کی نمائندگی اس کے چیف جنرل منیجر ڈاکٹر ایس ایس آچاریہ نے کی۔ اس تقریب کے دوران موجود دیگر معززین میں محترمہ  اسمرتی شرن اور محترمہ  سواتی شرما جوائنٹ سکریٹریز دیہی ذریعہ معاش ، ڈائریکٹر دیہی ذریعہ معاش جناب  راگھویندر پرتاپ سنگھ اور ڈپٹی  جنرل منیجر ایس آئی ڈی بی آئی جناب  سورو باجپائی شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MN1Q.jpg

یہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ ڈی اے وائی-این آر ایل ایم اور ایس آئی ڈی بی آئی کی مہارت کو جمع  کرتی ہے تاکہ ایک  انقلابی تبدیلی کی پہل شروع کی جائے جس کا مقصد سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کے تجربہ کار ممبران کے درمیان خواتین کی قیادت والے اداروں کو فروغ دینا ہے۔ اس تعاون کی بنیادی توجہ ان  زمینی سرگرمیوں کا مظاہرہ کرنا ہے جو خواتین کاروباریوں (ڈبلیو ایز) کی صلاحیت میں اضافہ کے لیے ایک قابل اعتماد اور حساس معاون ڈھانچہ قائم کرتی ہیں۔ مزید برآں، اس کا مقصد رسمی مالیات تک ہموار رسائی کے لیے معیاری پروٹوکول، نظام اور طریقہ کار کو ادارہ جاتی بنانا ہے، ساتھ ہی نئی مالیاتی مصنوعات اور اسکیموں کے لیے ایک جامع فریم ورک تیار کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RQ7U.jpg

اس تعاون سے متوقع کلیدی نتائج یہ ہیں:

  • ریاستی دیہی روزی روٹی مشن (ایس آر ایل ایم ) ٹیموں کی صلاحیت اور قابلیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ تجربہ کار ایس ایچ جی ممبران کی گریجویشن کو مائیکرو انٹرپرینیورز میں فروغ دیا جا سکے۔
  • خواتین کی زیر قیادت کاروباری اداروں کے لیے ایک قابل اعتماد اور حساس سپورٹ کی عمارت کا قیام، جس میں فیلڈ کیڈرز، سرپرستوں اور ماہرین کا نیٹ ورک شامل ہو۔
  • خواتین کی زیر قیادت کاروباری اداروں کی مدد کے لیے ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے اندر معیاری پروٹوکول کا نفاذ ۔
  • مالیاتی اداروں اور مالیات فراہم کرنے والوں کے نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری کی تشکیل۔
  • نئی مالیاتی اسکیموں کا ڈیزائن اور نفاذ، جیسے کریڈٹ گارنٹی اور سود کی رعایت۔
  • خواتین کے زیر قیادت کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے واضح، توسیع پذیر ماڈلز کی تخلیق جسے ملک بھر میں نقل کیا جا سکتا ہے۔

یہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ خواتین کی معاشی بااختیار بنانے اور انٹرپرینیورشپ کے لیے حکومت کی وابستگی کی عکاسی کرتی ہے، جو کاروباری منظر نامے کو خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں کے لیے مزید جامع اور معاون بنانے پر مرکوز ہے۔ ڈی اے وائی-این آر ایل ایم اور ایس آئی ڈی بی آئی کی طاقتوں کو ملا کر، یہ اقدام خواتین کاروباریوں کے لیے نئی راہیں کھولنے کی کوشش کرتا ہے، جو بالآخر ملک کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں اپنا تعاون پیش کرتا ہے۔

***********

 

ش ح ۔  اک۔ ع ر

                                                                                                                                                       U. No. 848



(Release ID: 1975848) Visitor Counter : 84