ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے نے خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا

Posted On: 09 NOV 2023 12:36PM by PIB Delhi
  1. 11.80 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہوئی اور 224.95 کروڑ روپے (تقریباً) کی آمدنی پیدا کی گئی ۔
  2. مہم کے دوران 2.88 لاکھ سے زیادہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
  3. ریکارڈنگ اور نپٹارے کے مقصد کے حصول کے لیے 1.70 لاکھ سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔

عزت مآب وزیر اعظم کے وژن سے متاثر ہو کر حکومت ہند نے خصوصی مہم 3.0 شروع کی جس میں تمام سرکاری دفاتر/ عمارتوں میں صفائی پر توجہ مرکوز کی گئی، اس بات پر توجہ دی گئی کہ  التوا میں پڑے  عوامی معاملات کے بوجھ کو کم کیا جائے اور کام  کاج کی جگہوں پر کام کے کلچر کو بہتر بنایا جائے۔

مذکورہ اقدام کے ایک حصے کے طور پر ہندوستانی ریلویز پر 02.10.2023 سے 31.10.2023 تک خصوصی مہم 3.0 کو آگے بڑھایا گیا اور صفائی اور اچھی حکمرانی کو مزید فروغ دینے کے اہداف کے وسیع دائرے کے ساتھ۔

اس مہم کو ہندوستانی ریلوے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ اس مہم کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لیے ہندوستانی ریلوے کے ملک بھر میں پھیلاؤ کے لیے مختلف سطحوں پر نوڈل افسران کو نامزد کیا گیا تھا۔ اعلی  افسران سے لے کر معمولی درجے کے ملازمین تک تمام ملازمین کام کی جگہوں پر صفائی کے حصول اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے میں سرگرم عمل تھے۔ یہ تمام نوڈل افسران اور ملازمین کی انتھک کوششوں کی بدولت ہے کہ ریلوے کئی پیرامیٹرز میں تقریباً 100فیصد اہداف حاصل کر سکا۔

مہم کے دوران پورے ہندوستان میں ریلوے کے دفاتر  میں 23,672 صفائی مہم چلائی گئی ہیں جن میں زونل دفاتر، ڈویژنل دفاتر، پی یو ، پی ایس یوز ، ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، ریلوے ورکشاپس اور اسٹیشن شامل ہیں۔ دفاتر اور کام کی جگہوں پر اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کے کام پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کے نتیجے میں 11.80 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی ہوئی ہے اور اس سے 224.95 کروڑ روپے(تقریباً) کی آمدنی  حاصل ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ،مہم کے دوران 2.8 لاکھ سے زیادہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔ ریکارڈنگ اور کچرے کو ختم کرنے  کے مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے  1.70 لاکھ سے زیادہ فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں سے 1.00 لاکھ سے زیادہ کو آخری اقدام کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ریلوے اپنی کوششوں کو اجاگر کرنے اور عام طور پر ملازمین اور عوام کو سووچھتا مہم کے آئیڈیلز کی طرف راغب کرنے کے لیے سوشل میڈیا (ٹویٹر، فیس بک وغیرہ) اور دیگر پلیٹ فارمز کا فعال طور پر استعمال کر رہا ہے۔ مہم کے دوران ریلوے کے مختلف ہینڈلز سے 6900 سے زیادہ سوشل میڈیا پوسٹس کی گئیں اور 114 پریس ریلیز ریلوے کی طرف سے شائع کی گئیں۔

مہم کی چند جھلکیاں:

ویسٹ سنٹرل ریلوے پر کوٹا میں اسکریپ مواد کا استعمال کرتے ہوئے تخلیقی  فن پارے ۔

 

********

 

ش ح۔  س ب۔ رض

U. No.846


(Release ID: 1975839) Visitor Counter : 92