پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت نے ایک ماہ طویل  تیسری خصوصی مہم   کامیابی سے مکمل کی

Posted On: 08 NOV 2023 5:12PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت نے پورے جوش و جذبے اور جامع نقطہ نظر کے ساتھ ایک ماہ طویل  تیسری خصوصی مہم   کو کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ مہم کی بنیادی توجہ زیر التوا معاملات کو نمٹانے، جگہ کے بندبوست کو ترجیح دینے، کام کی جگہ کو بہتر بنانے اور وزارت میں صفائی  ستھرائی پر دی گئی ۔ مہم کی مختلف سرگرمیوں کے مقاصد کی نشاندہی کرنے کے لیے تیسری خصوصی مہم  کا تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر 2023 سے شروع ہوا۔ اہم مہم 2 اکتوبر 2023 سے شروع کی گئی تھی، جو 31 اکتوبر 2023 کو اختتام پذیر ہوئی۔ نشان زد سرگرمیوں میں عوامی شکایات کا ازالہ، اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات، صفائی مہم، فائلوں کی صفائی وغیرہ شامل ہیں۔

خصوصی مہم کے دوران، 263 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 47 فائلوں کو ختم کر دیا گیا۔ نظرثانی کے لیے نشان زد  کی گئیں 145 ای فائلوں کو بند کر دیا گیا۔ وزارت میں  تیسری خصوصی مہم   کے نتیجے میں 60 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی اور اسکریپ کو  فروخت کرکے   3,45,000  روپے کی  آمدنی  ہوئی ۔

مہم کے دوران وزارت کی طرف سے تمام مقاصد  کی نشاندہی کی گئی اور انہیں حاصل کیا گیا۔ مہم کی پیشرفت پر نظر رکھی جا رہی تھی اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے زیر اہتمام ایس سی ڈی پی ایم  3.0 پورٹل پر تازہ ترین رپورٹس باقاعدگی سے اپ لوڈ کی گئیں۔ تمام افسران/ اہلکاروں نے صفائی مہم شروع کرنے اور التوا کو کم کرنے کے لیے خاص  طور کر حصہ لیا۔

وزارت نے عوام تک  اور زیادہ رسائی  حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا اور تیسری خصوصی مہم کے تحت اپنی کوششوں کو اجاگر کیا۔

 

وزارت پارلیمانی امور نے صحت مند اور صحت مند دفتری ماحولیاتی نظام کے اہداف کے حصول کے لیے اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا س۔ ن ا۔

U- 824


(Release ID: 1975715) Visitor Counter : 93