وزارت سیاحت
حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت، 6 سے 8 نومبر 2023 تک لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ا یم) 2023 میں حصہ لے رہی ہے
Posted On:
07 NOV 2023 4:28PM by PIB Delhi
سیاحت کی وزارت، ٹور آپریٹرز اور ریاستی سیاحت کے محکموں سمیت مختلف متعلقہ فریقوں کے ساتھ 6 سے 8 نومبر 2023 تک لندن میں منعقد کی جارہی ڈبلیو ٹی ا یم میں شرکت کر رہی ہے۔ وزارت سیاحت نے ڈبلیو ٹی ا یم 2023، لندن میں انکریڈیبل انڈیا پویلین کے لئے 650 مربع میٹر کی جگہ حاصل کی ہےتاکہ ’بے مثال انڈیا-وزٹ انڈیا سال 2023 ‘ کے موضوع کے تحت پویلین آنےوالے سیاحوں کے لئے سیاحت سے متعلق مختلف النوع مصنوعات اور یکسر تبدیلی لانے والی سلسلہ وار تجربات کو اجاگر کیا جاسکے۔
حکومت ہندکی سیاحت کی وزارت کی سکریٹری محترمہ وی ودیاوتی اوربرطانیہ میں ہندستان کے ہائی کمشنر عزت مآب وکرم دورائی سوامی نے ہندوستانی پویلین کا باضابطہ طور افتتاح کیا۔ اس موقع پر حکومت گوا کے وزیر سیاحت، جناب روہن کھاونٹے بھی موجودتھے۔سیاحت کے وزارت کے سکریٹری اور برطانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر کے ہاتھوں انڈیا پویلین کا افتتاح ربن کاٹ کر دیپ جلاکراور گنیش وندنا اور خیر مقدمی کلمات کے ساتھ کیا گیا۔
افتتاح کے بعد، ہندوستانی وفد اور شرکاء نے ہندوستانی پویلین اور حصہ لینے والی مختلف ریاستوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے بوتھس کا دورہ کیا۔ ، انکریڈیبل انڈیا کےتحت دن بھر مختلف ثقافتی پروگراموں، مہندی اور یوگا سیشنز کا اہتمام کیاگیا۔ سیاحت کی وزارت کے سکریٹری نے ایک بلند اسٹیج پر’نوجوانوں اور تعلیم کے ذریعے سیاحت کی تبدیلی‘ کے موضوع پر منعقدہ یو این ڈبلیو ٹی او – ڈبلیو ٹی ٹی سی سیاحت کے وزرا کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ سیاحت کی وزارت سیکرٹری نے دن بھر وہاں موجود رہ کر برطانیہ کی مارکیٹ میں اہم ٹور آپریٹرز، میڈیا اور اہم متعلقہ فریقوں سے ملاقات کی۔
ڈبلیو ٹی ایم 2023 میں، 47 شرکاء بشمول ٹور آپریٹنگ کمپنیاں/ ڈی ایم سی، ریاستی سیاحت کے محکمے دہلی، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر، بہار، میگھالیہ، اروناچل پردیش، اوڈیشہ، آسام اور انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی) انکریڈیبل انڈیا یعنی بے مثال ہندستان پویلین میں حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ کیرالہ، کرناٹک، لداخ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گوا، اتر پردیش، مہاراشٹر، گجرات ریاستوں کے سیاحتی محکموں ، نے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش اور ممکنہ گاہکوں اور ساجھے داروں سے رابطہ قائم کرنے کی غرض سے خود اپنے اپنے پویلین قائم کئے ہیں۔
سیاحت کی وزارت اپنی شرکت کے دوران ڈبلیو ٹی ا یم 2023، لندن کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنا چاہے گی تاکہ سفر اور سیاحت کی صنعت کے مختلف شعبوں سے پیشہ ور افراد کو ایک جگہ یکجا کیا جا سکے۔ پلیٹ فارم کو نیٹ ورکنگ، کاروباری مواقع، اور خیالات اور معلومات کے تبادلے کے لیے استعمال کیا جائے گا کیونکہ اس تقریب نے مختلف قسم کے شرکاء کو اپنی طرف راغب کیا ہے جن میں ٹریول ایجنسیاں، ٹور آپریٹرز، ایئر لائنز کمپنیاں، ہوٹلرز، کروز لائنز، ٹریول ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے ادارے ٹورازم بورڈز، اور سفر اور مہمان نوازی کے شعبے میں دوسرے پیشہ ور افراد شامل ہیں۔
’انکریڈیبل انڈیا! وزٹ انڈیا ایئر 2023‘ کے موضوع کے تحت ،ہندستان آنے والے سیاحوں کے لئے سیاحت سے متعلق مختلف النوع مصنوعات اور یکسر تبدیلی لانے والے سلسلہ وار تجربات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ،وزارت سیاحت کی توجہ پائیدار سیاحت کو فروغ دینے پرمرکوز ہوگی۔ سیاحت کی وزارت نے سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر 27 ستمبر 2023 کو ’ٹریول فار لائف‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ یہ پہل مشن لائف (ماحول کے لیے طرز زندگی) پر مبنی ہے جس کا تصور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےپیش کیا تھا۔یہ وژن ہندوستان کی قیادت میں ایک عالمی عوامی تحریک کے طور پرپیش کیا گیا ہے جس میں افراد اور برادریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کے خلاف ماحول اور آب و ہوا کے تحفظ کے لیے کام کریں۔
ش ح۔ع م ۔ ج
UNO-776
(Release ID: 1975418)
Visitor Counter : 122