وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ایران کے صدر سے بات کی


دونوں رہنماؤں نے  مغربی ایشیا کے مشکل حالات اور اسرائیل-حماس تنازع پر تبادلہ خیال کیا

انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے، انسانی امداد جاری رکھنے، امن اور سلامتی کو جلد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا

رہنماؤں نے چابہار بندرگاہ سمیت دو طرفہ تعاون میں پیش رفت کا خیرمقدم کیا

Posted On: 06 NOV 2023 6:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ فون  پر بات کی۔

دونوں رہنماؤں نے  مغربی ایشیا کے مشکل حالات اور اسرائیل-حماس تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے  دہشت گردی کے واقعات، تشدد اور شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیل-فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور مستقل موقف کو دہرایا۔

صدر رئیسی نے صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کیے۔

دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کو روکنے، انسانی امداد کو جاری رکھنے اور امن و سلامتی کو جلد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

رہنماؤں نے کثیر جہتی دو طرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا بھی مثبت طریقے سے جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی روابط کو بہتر بنانے کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ پر توجہ اور ترجیح دینے کا خیرمقدم کیا۔

فریقین نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام میں مشترکہ دلچسپی کے پیش نظر ایک دوسرے کے رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 736


(Release ID: 1975148) Visitor Counter : 110