نیتی آیوگ

نیتی آیوگ میں 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کا نفاذ

Posted On: 06 NOV 2023 12:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومتی دفاتر میں زیر التواء پڑے معاملات کے بوجھ کو کم کرنے کے وژن اور مشن سے تحریک لے کر، نیتی آیوگ نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 (عمل درآمد کا مرحلہ) شروع کیا جس میں زیر التواء پڑے معاملات کو نمٹانے، کام کاج کی  جگہ کے بہتر انتظام اور ماحولیات اور سرکاری انفراسٹرکچر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ۔

یہ جامع مہم دو الگ الگ مراحل پر محیط ہے اور موثر حکمرانی اور عوامی خدمت کے لیے ہمارے عزم کی مثال ہے:

1. تیاری کا مرحلہ (15 تا 30 ستمبر 2023): اس تیاری کے مرحلے کے دوران، نیتی آیوگ نے 2 اکتوبر 2023 سے 31 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 جائزہ لینے کے لیے 10103 فائلوں ، 15 زیر التوا عوامی شکایات کی درخواستوں، 9 پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں اور صفائی اور بہتر جگہ کے انتظام کے لیے دفتری جگہوں کی نشاندہی کی، جو کہ اس دوران  نمٹانے کے لئے  پوری طرح   تیار ہیں۔

2. نفاذ کا مرحلہ (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023): بعد کے مرحلے میں، نیتی آیوگ نے 15 زیر التواء عوامی شکایات اور 2 پارلیمانی یقین دہانیوں میں سے 100فیصد کو کامیابی سے نمٹا دیا۔ کل 5075 فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 3617 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ مزید برآں دفتری جگہوں، آؤٹ ڈور احاطے، ریکارڈ روم اور ڈیپارٹمنٹل کینٹین میں صفائی کی سرگرمیاں شروع کی گئیں۔ یہ خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ تقریباً 5124 مربع فٹ کے بقدر جگہوں کو فائلوں کو ٹھکانے لگاتے ہوئے اور دفتری جگہوں کے بندوبست بہتری پیدا کرکے آزاد کیا گیا، جس سے ماحول کے لحاظ سے زیادہ ذمہ داریاں  رکھنے والے  کام کاجی مقامات  اور گردونواح  علاقوں میں تعاون پر مبنی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2023 تک نیتی آیوگ میں سوچھتا ہی سیوا مہم 2023 کے ذریعہ مہم کو مناسب طریقے سے آگے  بڑھایا گیا تھا جس میں محکمہ نے درج ذیل سرگرمیاں  انجام دیں:

  1. سینئر افسروں کے ذریعہ فائلوں کا جائزہ لینے، پرانے ریکارڈوں کو ختم کرنے اور ڈیجیٹائزیشن اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی زور دیتے ہوئے نیتی  آیوگ میں ریکارڈ روم کا معائنہ ؛
  2. نیتی آیوگ کے افسران/ عملے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے صفائی بیداری مہم؛
  3. نیتی آیوگ آفس کے احاطے میں صفائی مہم؛
  4. نیتی آیوگ کی محکمہ جاتی  کینٹین کی  بڑُے پیمانے پر  صفائی ستھرائی؛
  5. عزت مآب نائب چیئرمین، نیتی آیوگ نے نیتی آیوگ کے عملے کو سوچھتا کا عہد دلوایا، جس کے بعد نیتی آیوگ آؤٹ ڈور کیمپس کی صفائی مہم، نیتی آیوگ کی نائب چیئرمین (محترمہ  سمن کے بیری) معزز ممبر، نیتی آیوگ ( جناب  وی کے سرسوات)؛ اور سی ای او، نیتی آیوگ ( جناب   بی وی آر سبرامنیم) کی قیادت میں چلائی گئی۔

********

 

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.717



(Release ID: 1974992) Visitor Counter : 72